2025-03-25@14:09:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2833

«عوامی خدمات»:

(نئی خبر)
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیں نہ تو احکامات دے سکتا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے دباؤ میں لا سکتا ہے اس لیے میں اس کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جو کرنا چاہے کر لے ایران کسی بھی دباؤ کے تحت اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اس سے قبل ہفتے کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات...
    کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔ یوکرینی میئر کے مطابق، رات بھر کیف پر فضائی حملے جاری رہے، تاہم نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے پیر کی رات روس پر کیے گئے 300 سے زائد ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرین کے بھیجے گئے 91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے، لیکن انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یوکرینی ڈرون حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد روس نے فوری ردعمل دیا اور کیف کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب کے...
    تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے سخت جواب دیا ہے۔  ایرانی میڈیا کے مطابق، پزشکیاں نے واضح الفاظ میں کہا کہ "ہم دھمکیوں میں آکر مذاکرات نہیں کریں گے، جو کرنا ہے کر لو۔" ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی اس سے قبل بیان دیا تھا کہ ایران کسی قسم کے دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گا۔ ان کا یہ بیان ٹرمپ کے اس انکشاف کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران کو مذاکرات کے لیے خط بھیجا ہے۔ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی بحال کر دی ہے،...
    قیصر کھوکھر:  محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویوں کے بارے میں احسن انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان رویوں کو پہچان سکیں اور ان کی رپورٹ کرسکیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت ...
    ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں ان تنظیموں پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی ایکشن کمیٹی اور مسرور عباس انصاری کی سربراہی میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں ان تنظیموں پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت...
    مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جنین کے علاقے خلہ السوہ میں بھی مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی جب جنین شہر میں مسلسل پچاسویں روز اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی 20 مزاحمتی کارروائیوں کے وقعات ریکارڈ کیے گئے۔ فلسطین انفارمیشن مرکز ’معطی‘نے رپورٹ کیا کہ اس نے مغربی کنارے اور یروشلم میں 16 مختلف مقامات پر فائرنگ، مسلح جھڑپوں، آباد کاروں کے ساتھ تصادم، ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، جھڑپوں اور پتھراؤ کے ساتھ ساتھ ایک مظاہرے کو ریکارڈ کیا۔ رام اللہ کے قصبوں ابو شخیدم اور المزرعہ الغربیہ...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینئر سول۔جج محمد عباس شاہ کی عدالت نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم شہزادنواز، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمات کی سماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا،عدالت نے عدم پیشی پرعلی نواز اعوان، راجہ خرم نواز و دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ ملزمان کی بریت درخواستوں پر بھی دلائل نہ ہوسکے۔
    لاہور (خبر نگار) بانی تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے  ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے متفرق درخواست دائر کی  جس میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان مقدمات میں سیاسی انتقام کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔ 
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی لکڑی اور ڈیری پروڈکٹس پر جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ کینیڈا نے لکڑی اور دودھ سے بنی مصنوعات پر ٹیرف لگا کر برسوں تک امریکہ کو "دھوکہ دیا” ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے جمعے سے ہی جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا نے امریکہ کی دودھ اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر "زبردست ٹیرف” عائد کرکے امریکہ کے لیے اپنی مصنوعات کینیڈا میں فروخت کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔ ان کے بقول جب تک کینیڈا اس ٹیرف کو کم کرنے پر راضی نہیں ہوتا وہ بھی...
    ویب ڈیسک — امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ممکنہ تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں کیوں کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے صوبۂ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور مسلح تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستان بھارت کی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری...
    کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658  شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات...
    امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658  شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ ان شکایات میں سب سے زیادہ دفاتر اور ملازمتوں کی دیگر مقامات میں امتیازی سلوک کی ہیں اس کے بعد امیگریشن اور پناہ گزین سے متعلق ہیں۔ بعد ازاں تعلیمی...
    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کردیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے آج وزارت خزانہ میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب محمد یحییٰ نے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ یونیسف کے نمائندے جناب عبداللہ فاضل بھی موجود تھے۔ملاقات میں قرضوں کے انتظام، قرضوں کی تنظیم نو، ماحولیاتی فنانسنگ، پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور پاکستان کے سبز توانائی کی طرف منتقلی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفس کی سربراہ محترمہ افکے بوٹس مین اور UNFPA کے نمائندے ڈاکٹر لوئے شبانہ کے علاوہ وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام، چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام اور چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔(جاری ہے) صحت کے ان تینوں...
    ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک شام میں قابض جولانی رجیم اور امریکی حمایت یافتہ ترک مخالف کرد ملیشیا قدس کے سربراہ مظلوم عبدی نے محمد الشرع الجولانی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ ترک باغی کرد گروہ پی کے...
    امریکہ میں پاکستانی سفارتکار کو روکنے کا واقع سفارتی سطح پربدنامی کا باعث ہے ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان اور پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہمارے سفارتکار کو روکنے کا واقع پاکستان کیلئے بد نامی اور سفارتی سطح پر شرمندہ کرنے والا واقعہ ہے،حکومت کو اس عمل کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ محمد عارف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملکی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا...
    ملک کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کی خبریں تو آئے روز سامنے آرہی ہوتی ہیں، لیکن ایسے ڈاکو کسی خوش قسمت شہری کو ہی ملتے ہیں جو زخمی کرکے لوٹنے کے بعد ابتدائی طبی امداد بھی دے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو زخمی کرنے کے بعد لوٹ مار کی اور پھر جاتے جاتے اس کی مرہم پٹی بھی کرگئے۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے دولائی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مارنے کے بعد...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیلوں پر مختصر سماعت کی، بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔سپریم کورٹ نے تیاری کیلئے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے سابق وزیراعظم سے ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں کے معاملہ پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی . درخواست گزار وکیل شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے، عدالتی طلبی پر نمائندہ اڈیالہ جیل بھی عدالت پیش ہوئے دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ 200 سے زائد مقدمات ہیں اگر وکالت نامے ہی نہیں ہوں گے تو ہم کیا کریں گے.(جاری ہے) جسٹس انعام امین منہاس...
    ملاقات میں رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بہادر سیاسی مذہبی رہنماء ہیں، جن کا جرات مندانہ موقف قابل ستائش ہے۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ہمیشہ جرات مندانہ انداز سے بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ساجد ترین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جو قابل مذمت ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بہادر سیاسی مذہبی رہنماء ہیں، جن کا...
    اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔علیمہ خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہو گئی،ملاقات کے بعد اڈیالہ کے داخلی گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء اورپی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ہے، علیمہ خان نے وکلاء اور رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا،آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کے لئے جیل آتا ہے،ہمارا بھائی اندر ہے...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔ ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو...
    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔جسٹس طارق ندیم نے پرویزالٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہے ہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز الٰہی پر بتیس مقدمات درج ہیں،رپورٹ پر پرویزالٰہی  کے وکیل نے عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رپورٹ درست نہیں ہے،دوبارہ...
    عدالت نے پرویز الہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں فیصلے سناتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کر رکھے ہیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، عدالت درخواست گزار پر درج مقدمات کی تفصیلات...
    —فائل فوٹو بانیٔ تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواستِ ضمانت کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے ا ن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے متفرق دارخواست دائر کی ہے۔ 9 مئی کیسز، ملزمان کی ضمانت منسوخی کی سماعت عید تک ملتویسپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحۂ 9 مئی کے واقعات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔ ان کیسز میں میں لاہور کے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی...
    نو مئی مقدمات: ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل درخواست گزار کو تیاری کیلئے مہلت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیلوں پر مختصر سماعت کی، بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے تیاری کیلئے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویزالہی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے پرویزالہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہےہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔ ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے سپرٹیکس کا نام دیاگیا،یہ سپرٹیکس نہیں ٹیکس ہے،وکیل کمپنیز عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز...
    ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے وقت دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلوں پر مختصر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر عدالت عظمیٰ نے تیاری کے لیے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز بھی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر کر دیں، عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں دائر کیں۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل حکام کوعمران خان سے وکالت نامے دستخط کرواکر پیش کرنیکی ہدایت دائر درخواست میں کہا گیا کہ آٹھ مقدمات میں...
    جیکب آباد(نیوز ڈیسک)جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں اسکول ٹیچرز کو ہراساں کرنے کے معاملے کے بعد اسکول کو تالا لگے 5 روز ہو چکے، اساتذہ اور طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے۔ٹھل میں 5 روز سے اسکول پر تالے لگنے کے بعد خواتین ٹیچرز اور بچے خوف کا شکار ہیں۔ بچوں کے تعلیمی سلسلہ معطل ہونے سے والدین پریشان ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے اسکول آنے سے انکار کردیا، ہم کیا کریں۔ جبکہ طلبا کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ جیکب آباد میں گذشتہ دنوں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔ اغوا کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ  ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید  بھی شامل تھے۔ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ہر صورت انصاف کی...
    (گزشتہ سے پیوستہ)  یکم مئی1960 ء کو گجرات، ہندوستان کا خودمختار صوبہ یا ریاست بنا۔ اُس دور میں جب آزادی کا سورج دیکھنے والی نسل بوڑھی ہوچکی تھی اور نئی نسل اُس کی جگہ لے رہی تھی تو ایسے میں پورے معاشرے میں تبدیلیاں رُونُما ہورہی تھیں، مختلف زبانیں بولنے والوں کے آپس میں میل ملاپ کی وجہ سے گجراتی کا ذخیرہ الفاظ بھی قدرے مختلف اور وسیع ہوا، نیز، گجراتیوں اور گجرات میں رہنے والے دیگر لوگوں نے (جن کا تعلق اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان سمیت مختلف صوبوں سے تھا)، اُردو سے روزاَفزوں ارتباط کی وجہ سے اردو زبان وادب میں دل چسپی ظاہر کرتے ہوئے نثرونظم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دِکھائے۔ عالمی معیار کی شاعری...
    سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، اپوزیشن، تمام سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل کر موثر لائحہ عمل طے کریں، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم حاجی محمد حنیف طیب نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ اور مزاحمت پر قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کاسلسلہ تھم نہ سکا، آئے روز واقعات رونما ہورہے ہیں، ذرا سی مزاحمت کرنے پر جان سے مار دیا جاتا ہے، ایک ماہ میں تقریباً...
    بلاو بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کروانے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے تین رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا۔ پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے الیکشن بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق فوزیہ حبیب  کوالیکشن بورڈ کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ عامر فدا پراچہ، سید سبط الحیدر بخاری الیکشن بورڈ میں شامل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو چند ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا ٹاسک دیا ہے۔
    پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر وزیر اعلیٰ مریم نواز بات کرنے کو تیار ہیں۔پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مریم نواز سے سوال ہوا کہ پیپلز پارٹی والوں کو مریم نواز سے تحفظات ہیں کہ ان کے پنجاب میں کام نہیں ہورہے، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی والے ان سے بات کریں گے تو وہ بات کریں گی۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے شمالی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کے مطابق لاہور گلگت روٹ پر ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ لاہور سے اسکردو پروازیں جمعرات اور اتوار کو دستیاب ہوں گی۔ ایئر لائن نے ان روٹس پر ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی حتمی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ برطانیہ کے لیے فلائٹس دوسری جانب پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پی آئی اے نے اپنی پروازوں...
    اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کی وزارت ایسا ادارہ ہے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں، ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بلواسطہ یا بلا واسطہ عوام پر پڑتے ہیں، ہم یقینی بنائیں گے کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات رونما ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ہے۔ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفٰی کمال نے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی ایم ڈی سی، پاکستان نرسنگ کونسل کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا...
    سستے اور جلد انصاف کیلیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹان پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔ ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ...
    محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون میں 18 فروری 2025ء کو علامات ظاہر ہوئیں۔ خاتون کو 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ 23 فروری کو انتقال کر گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق دماغ خور جرثومہ نیگلیریا فاؤلری رواں سال کراچی میں پہلی جان نگل گیا ہے۔ گلشنِ اقبال کی 36 سالہ خاتون اس جان لیوا جرثومے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون میں 18 فروری 2025ء کو علامات ظاہر ہوئیں۔ خاتون کو 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ 23 فروری کو انتقال کر گئیں۔ 24 فروری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست دباؤ میں، جو روس یوکرین جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، صدر وولودیمیر کے لیے یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے کییف کے لیے کوئی سکیورٹی ضمانت کے بغیر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑ رہا ہے، حالانکہ کییف کسی بھی امن معاہدے کے لیے اسے سب سے اہم قرار دیتا ہے۔ امریکہ: یوکرین کے لیے فوجی امداد روکنے کا حکم جاری گوکہ زیلنسکی بھی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے ہیں، لیکن امریکیوں کے ساتھ بات چیت میں وہ کوئی رسمی کردار ادا نہیں...
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے عدالت میں متضاد رپورٹس پیش کیں، پہلی رپورٹ میں 20 مقدمات ظاہر کیے، دوسری رپورٹ میں 32 مقدمات ظاہر کیے گئے۔
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی و... لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے صوبائی حکومت اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ اور شق وار جواب طلب کر لیا۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر صوبائی حکومت اور صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی.(جاری ہے) عدالت عالیہ پنجاب نے صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں. جماعت اسلامی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا...
    شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہنجر وال ٹریفک حادثے میں 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ،اچھرہ میں بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چونگی امر سدھو میں30 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ،ہیر کے علاقہ نواز شریف انٹرچینج کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو رمضان پیکج کی مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے اجرا پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کروایا اور اب تک کسی کی کوئی شکایت نہیں آئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی بہبود...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لٹر کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل 10روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15مارچ کو کیا جائے گا۔ مزید :
    علامہ عارف واحدی نے سیاسی سرگرمیوں، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے رابطوں پر مشاورت کی، سید منیر گیلانی نے کہا سیاست میں متحرک کردار کے بغیر قومی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے، حکومت کی دہشت گردوں کے سامنے بے بسی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بنیادی شہری حقوق کا تحفظ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری، افسوس پارا چنار کو غزہ بنا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم، اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال اور قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں میں...
    پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل جاوید عمرے کے لیے جانا چاہتے ہیں، آج ان کی فلائٹ ہے، ایف آئی آر کی بنیاد پر کسی کو بیرونِ ملک جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو 2 ماہ پہلے مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں، درخواست گزار ان کیسز میں پیش نہیں ہوئے، درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل سے نکالا گیا، جن کیسز میں پیش نہیں ہوئے، ان کی بنیاد...
    تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے نتیجے میں امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، چاہے معاملہ جوہری پروگرام کا ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو۔ عرب میڈیا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو مذاکرات کی دعوت دینے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی دباؤ میں آ کر بات چیت نہیں کریں گے۔ اتوار کے روز اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران جوہری پروگرام سے متعلق امریکی خدشات پر بات چیت کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔ تاہم، عباس عراقچی نے واضح کر دیا کہ دباؤ کے نتیجے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔(جاری ہے) چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں،درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،پولیس نے صرف بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الٰہی پر 32 مقدمات درج ہونے کی تفصیلات عدالت میں پیش کی...
    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کیوی بیٹر ٹام لیتھم کے آؤٹ ہونے پر ویرات کوہلی بھنگڑا ڈالنے لگے۔ ویرات کے بھنگڑے ڈالنے کا واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 24ویں اوور میں ہوا جب رویندر جدیجا کی گیند کو لیتھم نے سویپ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ پیڈ سے جا ٹکرائی۔ امپائر نے فوری طور پر انہیں آؤٹ قرار دے دیا، تاہم لیتھم نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ ری پلے میں امپائر کا فیصلہ برقرار رہا اور اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے ایک اہم وکٹ حاصل کر لی۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی روہت شرما نے اس بڑی وکٹ پر جوش کے ساتھ جشن منایا جبکہ...
    لاہور: ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل  سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیتے ہوئے  بتایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں۔ جسٹس طارق ندیم کے روبرو سماعت میں وکیل نے بتایا کہ درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الہی پر 32 مقدمات درج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مقدمات کی سماعت کی۔دوران سماعت سینئر وکیل ذوالفقارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں، گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے، آج آپ وقت مانگ رہے ہیں، ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی ایک کیس...
    ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے چیف جسٹس یحییٰ آفرید کی سربراہی میں 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہوگی۔ عدالت نے 9 اور10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیے۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز ذوالفقار نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے۔ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں پرتشدد واقعات پر امریکا اور روس نے آج سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر خارجہ اردن ایمن الصفادی نے کہا کہ عمان، اردن، شام، لبنان، ترکی اور عراق نے شام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شام کی تعمیر نو کی کوششوں میں اس کیساتھ کھڑے ہیں، شام کوغیرمستحکم کرنے والوں کامقابلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مغرب سے شام پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شام کی تعمیر نو کیلئے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔ Post Views: 1
    سپریم کورٹ: 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ دوران سماعت سینئر وکیل ذوالفقارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ9 مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں، گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر...
    چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری تنازع نے ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری وفد نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا کا دورہ کیا۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بے چینی، ڈپریشن اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے پھیلاؤ سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری تنازع نے ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالے۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی صحت پر تباہ کن...
    ویبنار میں انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاسی رہنمائوں اور بین الاقوامی قانون دانوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام ایک ویبینار کے شرکاء نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کی حالت زار صرف ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کا عالمی مسئلہ ہے جس میں فوری بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق”خاموش متاثرین، 1947ء سے بھارتی قبضے کے تحت کشمیری خواتین کی جدوجہد” کے عنوان سے ویبنار کے شرکاء نے جنسی تشدد اور جبری گمشدگیوں کی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جنگی جرائم پر بھارت کے احتساب اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی منسوخی کا...
    اسلام آباد: پنجاب حکومت نے پرائیویٹ اسپیشل پراسیکیوٹر کو 9 مئی واقعات سے متعلق تمام کیسز میں سپریم کورٹ کے سامنے پراسیکیو شن کی نمائندگی کرنے میں مصروف کر دیا ہے۔ پنجاب پبلک پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 8 مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل جناب ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ کے سامنے 09 مئی واقعات سے متعلق تمام کیسز میں ریاست کی نمائندگی کرنے کے لیے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہر کیس کے منطقی انجام تک پہنچنے پر دو لاکھ روپے فی کیس کی فیس ادا کی جائے گی۔ واضح رہے  ذوالفقار نقوی...
      قمر قائم خانی عاصم صدیقی ، ماجد مگسی عمران رضوی نے ناجائز تعمیرات کا سسٹم سنبھال لیا ناظم آباد نمبر 3پلاٹ A8/1اور G3/14پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری ہیں۔ اتھارٹی کے قابض سسٹم کی چھتری تلے غیر قانونی تعمیرات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد مگسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران رضوی عاصم حسین صدیقی ،معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹراور اسد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیمالشن قمر قائم خانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت دیگر افسران نے وسطی میں ناجائز تعمیرات کا سسٹم سنبھال رکھا ہے ۔افسران کا یہ کہنا ہے ہم نے محمد خان ابڑو نامی شخص سے پٹا سسٹم حاصل کر لیا ہے ۔قمر قائم...
    آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے نئے قوانین کو مسترد کردیا۔رپورٹ کے مطابق آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین طارق وزیر علی نے چیئرمین اوگرا مسرور خان کو ایک خط دیا جس میں کہا گیا کہ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی)کے درمیان سیلز پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے)میں اس شق کا شامل کیا جانا غیر منصفانہ ہے، یہ قانون پہلے سے مشکلات کا شکار او ایم سیز کے لیے مزید مالی بحران پیدا کر سکتا ہے۔آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اوگرا کو یہ قانون بنانے...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب اطلاع ملی کہ ایک شخص جو واشنگٹن ڈی سی میں آتشیں اسلحے کے ساتھ موجود ہے، پولیس کو اطلاع ملی کہ شاید کوئی شخص خودکشی کے ارادے سے موجود ہے، جس پر سیکرٹ سروس نے مشکوک مسلح شخص پر فائرنگ کی تو وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشکوک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے وقت صدرڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ سیکرٹ سروس نے...
    واشنگٹن: امریکی خفیہ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی، مسلح شخص نے سکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادہ بھی پھینکا۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب خفیہ سروس کے اہلکاروں نے مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے جھڑپ کے دوران زخمی کیا، سیکورٹی اہلکار مسلح شخص کے قریب پہنچے تو اس نے آتشیں گیر مادہ بھی پھینکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور پیدل تھا، وائٹ ہاؤس سے 5 منٹ کی دوری پر نشانہ بنایا گیا، واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ Post Views: 1
    پنجا اسمبلی۔  سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مالی بدعنوانی کی تحقیقات کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے پی ٹی آئی دور میں مالی بدعنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ احمد اقبال نے کہا کہ اجلاس نہ ہونے کی صورت میں معائنہ ٹیم 20 مارچ تک رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے۔
    کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  جب کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے ابراہیم مارکیٹ کی عقبی گلی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لیکرنکلنے...
    صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنے گھروں تک محفوظ پہنچ سکیں، حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنا چاہتے ہیں اسلام ٹائمز۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 15رمضان سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی جس کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ...
    سٹی42: کراچی والوں کیلئے اچھی خبر،رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع، 15رمضان سے رات ایک بجے تک بس چلاکرےگی،سینئروزیر شرجیل میمن کہتےہیں عوام کوسفرکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔  محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف بڑی مشکل میں پھنس گئے  شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے...
    پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال کی جانب سے جاری کی گئیں، وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیرمین احمد اقبال نے  وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکریٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔ احمد اقبال...
    کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری...
    مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس لیکج دھماکوں میں 105 افراد زخمی ہوئے اور 8 اموات بھی ہوچکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ و نواحی علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دھماکوں کی وجہ سے 7 روز کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کوئٹہ کے مقامی اخبار میں شائع رپورٹ میں کوئٹہ کے سول اسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ و نواحی علاقوں سے 37 زخمی افراد سول اسپتال لائے گئے ہیں۔ اسپتال میں داخل بیشتر زخمی 90 فیصد جھلسے ہوئے ہیں۔ زخمیوں...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جو پارٹی کے نظریے کے تئیں پابند عہد ہیں اور عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور دوسرے وہ جو بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے دورے کے دوسرے دن احمدآباد میں کانگریس کارکنان کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے کانگریس گجرات میں اقتدار سے باہر ہے، لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کو متحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے نظریے کے خلاف کام کررہے ہیں، ان کے خلاف...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سال سے زائد تعینات ملازمین کی فہرستیں تیار کریں اور ان کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں۔ گریڈ 17 سے اوپر افسران کے تبادلے کے لیے سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تبادلوں کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ چیف سیکرٹری کے احکامات کے بعد دو سال سے زائد عرصے سے اہم اسامیوں پر تعینات ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے اور تبادلوں سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ...
    امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر محصولات کا نفاذ بے بنیاد ہے چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے “چین کے فینٹینیل جیسے مادوں پر قابو پانے” کے وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سوالات کے جوابات دیے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول” میں جامع اور تفصیلی انداز میں چین کے موقف، اقدامات اور فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول کے نتائج کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر پوری طرح...
    بھوک ہڑتالی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے، حکمران اپنے مفادات کیلئے صوبے کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے، پانی کا مسئلہ...
     بارات میں پیسے لوٹنے کیلئے چھت پر چڑھنے والا 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتی پیسے لٹا رہے تھے۔ہیمانشو نامی 14 سالہ لڑکا ایک مزدور کا بیٹا تھا جو دور کھڑے باراتیوں کو پیسے لٹاتا دیکھ رہا تھا اور اسی دوران اس نے بھی پیسے لوٹنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ پیسے ایک مکان کی چھت پر بھی گر رہے تھے جس پر ہیمانشو نے چھت پر جا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کی کہ اسی دوران وہ بجلی کی تاروں سے چپک گیا اور کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی اس...
    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں۔ دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔    سٹی کورٹ میں وکلا کے بھوک ہڑتالی کیمپ  کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے۔ پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے۔ ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں۔ ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا...
    ویب ڈیسک:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے۔  یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع دینا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مساوی حقوق دینے والے معاشرے زیادہ خوشحال اور پُرامن ہوتے ہیں، آج کا دن خواتین کی استقامت اور کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، ہر خاتون کو مساوی حقوق اور مواقع تک رسائی دینا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ خواتین کو اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک جیسے چیلنجز کا سامنا...
    اہلکار نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مصری ثالثین کے ساتھ مذاکرات کے دوران حماس کا وفد مطالبہ کرے گا کہ اسرائیل معاہدے پر عمل درآمد، دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو ممکن بنانے کے لیے سرحدی گذرگاہیں کھولے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ جماعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جمعہ کو غزہ میں ایک نازک جنگ بندی کو مزید جاری رکھنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے قاہرہ روانہ ہو گیا ہے جہاں ہفتے کے روز وہ مصری حکام سے ملاقات کریگا تاکہ تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال اور جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ معاہدے...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئرن اور اسٹیل اسکریپ کی درآمد پر متعدد پابندیاں عائد کرتے ہوئے مصنوعات کے سیمپل لینے کا نیا نظام متعارف کروا دیا اور کلکٹر آف کسٹمز کو ریگولیٹری اتھارٹی قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز رولز 2001 میں اہم ترامیم کردی گئی ہے اور ان ترامیم کا مقصد تجارتی سہولیات میں بہتری، شفافیت اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ کسٹمز رولز میں کی گئی ترامیم میں انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی منظوری سے متعلق متعدد شقوں کو حذف کر دیا گیا ہے جبکہ آئرن اور اسٹیل سکریپ کی درآمد پر بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ترامیم کے تحت...
    سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتین کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور جعفر کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر سرجانی سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل اور زیب تن پولیس یونیفارم برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل اور موبائل فون سرجانی ٹاؤن...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر نے بی این پی مینگل کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بیانیے سے خوفزدہ ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اخترمینگل کے بیٹے سمیت1800 افراد پر مقدمہ، بی این پی  نے احتجاجاً شاہراہیں بند کردیں ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں حکومت کو سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں کا آئینہ دکھایا جائے گا۔حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جبرفسطائیت کا دور ختم...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے، مزید برآں 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج و معالجے کے لیے فنڈز کے اجراء کی...
    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے جاری تکنیکی سطع کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ پالیسی سطع کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تکنیکی سطح کے مزاکرات میں جمعے کو خیبرپختونخوا نمائندہ کی مشن سے ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے معاشی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس قانون سازی بارے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پر محصولات میں اضافے...
    مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلے پر پابندی سے متعلق درخواستیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے پی ٹی آئی وکیل مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ عدالت نے کہا کہ جیل حکام نے آج 3 بجے تک ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ایک گھنٹے ملاقات کروائی جائے۔ وکالت نامے اور پیٹیشن پر بھی دستخط کروانے کے لیے ساتھ لے جانے کی...
    بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ تبادلوں کی نصف صدی پر نظر ڈالتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے قیمتی تجربہ باہمی احترام ہے، سب سے مضبوط محرک قوت باہمی مفاد اور جیت جیت کے نتائج ہیں، سب سے بڑا اتفاق رائے کثیرالجہتی ہے، اور سب سے درست سمت شراکت داری ہے۔جمعہ کے روز وانگ ای نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین۔یورپی یونین تعاون نے بڑی پیش رفت کی ہے۔آج، چین۔یورپی یونین کی معیشتوں کا حجم دنیا کی کل معیشتوں کا ایک تہائی سے زیادہ ہے ، اور چین۔یورپی یونین...
    بیجنگ :”آج دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ، چین اور امریکہ کو ایک طویل عرصے تک اسی سیارے پر رہنا ہے ، لہذا انہیں پرامن طور پر ایک ساتھ رہنا چاہئے۔” سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نےقومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ تعلقات کا تعین ان الفاظ میں کیا ۔چین امریکہ امریکہ تعلقات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی این کی جانب سے دونوں ممالک میں 18 سے 45 سال کی عمر کے 4003 نوجوان جواب دہندگان پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق،...