سپریم کورٹ: 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مقدمات کی سماعت کی۔دوران سماعت سینئر وکیل ذوالفقارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں، گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے، آج آپ وقت مانگ رہے ہیں، ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی ایک کیس نہیں، 50 کے قریب اپیلیں ہیں۔
لاہور میں بھائی نے اپنی 23 سالہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کر دیں، آئندہ ہفتے والوں کی تیاری کر کے آؤں گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں، کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہو چکا اس پر حکومت سے ہدایات لے لیں جس پر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔
بعدازاں سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے، عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی اور کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہوگی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی نمائندے کو شکست اور مجھے فتح ہوئی: احسن اقبال
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں، پنجاب حکومت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تمام مقدمات سپریم کورٹ آئندہ ہفتے نے کہا کہ مئی کے
پڑھیں:
سپرٹیکس؛ سپریم کورٹ آئینی بینچ کا روزانہ سماعت کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ پر فیصلہ دے چکے ہیں۔ آئینی بنچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کی آمدنی سے 100 ارب روپے زائد انکم ٹیکس وصول
کمپنی وکلاء نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا۔ جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو کیس چلانے دیں۔ کم از کم کیس چلنا تو شروع ہو۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔