مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جنین کے علاقے خلہ السوہ میں بھی مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی جب جنین شہر میں مسلسل پچاسویں روز اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی 20 مزاحمتی کارروائیوں کے وقعات ریکارڈ کیے گئے۔ فلسطین انفارمیشن مرکز ’معطی‘نے رپورٹ کیا کہ اس نے مغربی کنارے اور یروشلم میں 16 مختلف مقامات پر فائرنگ، مسلح جھڑپوں، آباد کاروں کے ساتھ تصادم، ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، جھڑپوں اور پتھراؤ کے ساتھ ساتھ ایک مظاہرے کو ریکارڈ کیا۔ رام اللہ کے قصبوں ابو شخیدم اور المزرعہ الغربیہ میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔ 

مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جنین کے علاقے خلہ السوہ میں بھی مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی جب جنین شہر میں مسلسل پچاسویں روز اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، مادامہ، قصراء، عدلہ اور بورین کے قصبوں کے ساتھ ساتھ سالم، بیتا اور نابلس کے قصبہ حوارہ میں جھڑپیں ہوئیں، جہاں آباد کاروں کے حملے پسپا کیے گئے۔ان میں سے ایک کی گاڑی کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوا۔ مشتعل نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ بیت فجار اور حسان کے قصبوں، بیت لحم میں دہیشی پناہ گزین کیمپ، بیت امر اور دوارہ کے قصبوں اور الخلیل کے فوار اور عروب کیمپوں تک پھیل گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قابض فوج کے کے قصبوں کے ساتھ

پڑھیں:

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ داخلہ پنجاب کا بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا
  • تانڈہ ڈیم کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 2 پولیس اہلکارشہید
  • کوہاٹ میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
  • کوہاٹ: شہید سی ٹی ڈی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
  • لاہور : ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے
  • کوہاٹ: فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید
  • کوہاٹ؛ تانڈہ ڈیم میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
  • ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات