علامہ عارف واحدی نے سیاسی سرگرمیوں، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے رابطوں پر مشاورت کی، سید منیر گیلانی نے کہا سیاست میں متحرک کردار کے بغیر قومی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے، حکومت کی دہشت گردوں کے سامنے بے بسی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بنیادی شہری حقوق کا تحفظ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری، افسوس پارا چنار کو غزہ بنا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم، اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال اور قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں میں اتفاق رائے پایا گیا کہ اتحاد امت اسلامی ہی عالم اسلام کے مسائل کا حل ہے۔ سیاست میں متحرک کردار کے بغیر قومی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے پاراچنار کے راستے کھلوانے میں ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی دہشتگردوں کے سامنے بے بسی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ صوبائی حکومت کی ضلع کرم میں کہیں رٹ نظر نہیں آرہی۔

سید منیر گیلانی نے فاٹا اضلاع کو خیبر پختونخواہ صوبے میں شامل کرنے کے پارلیمانی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنیادی شہری حقوق کا تحفظ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے مگر گزشتہ پانچ ماہ سے پاراچنار کے راستے کھلوائے نہیں جا سکے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اداروں میں موجود چند کالی بھیڑوں نے پارا چنار کو غزہ بنا دیا ہے جبکہ قومی سیاسی جماعتوں کی پاراچنار کے عوام سے لاتعلقی اور بے حسی قابل مذمت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے ابھی تک نہیں کھلوائے جا سکے، عوام کو رمضان المبارک میں کھانے پینے کے اشیاء پٹرول دستیاب نہیں اور وہ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

علامہ عارف واحدی نے اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مختلف جماعتوں سے رابطوں پر سابق انچارج سیاسی سیل تحریک جعفریہ کو آگاہ کیا اور مشاورت کی۔ سید منیر حسین گیلانی نے اپنی خود نوشت سیاسی بیداری علامہ عارف واحدی کو پیش کی۔ جس پر انہوں نے اس ادبی تاریخی کاوش پر سابق وفاقی وزیر کی خدمات کو سراہا۔ اور زور دیا کہ قومی پلیٹ فارم کی تاریخ پر مزید لکھا جانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ عارف واحدی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون بپی ایوانِ بالا پہنچ گئے،  چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوان بالا پہنچ گئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔

بعد ازاں عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔  اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ عون عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

ایوان بالا آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عون بپی سے سوال کیا گیا کہ پنجاب پولیس کا کیا رویہ تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی خاص نہیں، بس  12 گھنٹے سفر کرنے کے بعد ڈالے میں تھوڑی طبیعت ضرور خراب ہوئی ہے۔  باقی سب ٹھیک ہے، آپ کو  اندازہ ہے۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ڈالا سفید رنگ کا تھا۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کو پیش کیا گیا ہے، اعجاز چوہدری کو پیش نہیں کیا گیا، کیا آپ کو متنازع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے یا آپ کو کسی چھترچھایا  میں رکھا گیا ہے کہ آپ کو فوری پیش کردیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ یہ گیلانی صاحب کے لیے اسپیس بنائی گئی ہے، شاید میرے لیے سافٹ کارنر، کیوں کہ گیلانی صاحب نے ایک اصولی اقدام کیا ہے،  یقیناً میرے پروڈکشن آرڈر پر عمل کرکے انہیں راضی کیا گیا ہے، ہماری حکمت عملی ابھی آپ کو پتا چل جائے گی۔

بعد ازاں عون عباس بپی نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ ان کے علاوہ نومنتخب سینیٹر اسد قاسم نے بھی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ اسد قاسم سابق سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے ہیں جو آزاد حیثیت سے سینیٹ کے رکن بنے ہیں۔

حلف برداری کے بعد شیری رحمن نے وقفہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
  • گورنر پنجاب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات؛ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • اعلیٰ تعلیم کا چیلنج
  • اسحاق ڈار کی ہاکان فیدان سے ملاقات، تازہ ترین جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ہر یونین کونسل میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول قائم کریں، وفاقی وزیر کا وزرائے اعلیٰ کو خط
  • وزیر اعظم کے سب سے قابل اعتماد ،سابق بیورو کریٹ ،اب وفاقی وزیر،طاقتور ترین کردار ”ڈاکٹر ٹی” کون ہیں؟
  • خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے، قومی ذمے داری بھی: محسن نقوی
  • پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون بپی ایوانِ بالا پہنچ گئے،  چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
  •  وفاقی وزیر اطلاعات سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات