پنجا اسمبلی۔ 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مالی بدعنوانی کی تحقیقات کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

لاہور میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے پی ٹی آئی دور میں مالی بدعنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ 

احمد اقبال نے کہا کہ اجلاس نہ ہونے کی صورت میں معائنہ ٹیم 20 مارچ تک رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

دہشت گردی کا خطرہ:امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )امریکی حکومت نے پاکستان کے سفر کے حوالے سے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے امریکی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پرجاری ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور مسلح تنازعے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جنوبی ایشیائی ملک کے سفر پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا گیا. امریکی شہریوں کے لیے تیسری سطح کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد انتہا پسند گروہ پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں دہشت گردی کی وجہ سے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں جس میں سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے بھی شامل ہیں.

(جاری ہے)

ایڈوائزری میں میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور مسلح تنازعے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر انڈیا پاکستان سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کریں امریکی ایڈوائزری کے مطابق پاکستان کا سیکیورٹی ماحول غیر مستحکم ہے اور بعض اوقات بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل ہو سکتا ہے. ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بڑے شہروں، خاص طور پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے وسائل اور بنیادی ڈھانچہ زیادہ بہتر ہیں اور ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز کسی ہنگامی صورت حال میں نسبتاً تیزی سے ردعمل دے سکتی ہیں جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں ایسا ممکن نہیں ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خطرات کے پیش نظر پاکستان میں کام کرنے والے امریکی سرکاری اہلکاروں کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے علاوہ بیشتر علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت لینا ضروری ہے.

ٹریول ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ مقامی قوانین کے مطابق پاکستان میں بلا اجازت احتجاج کرنے پر پابندی ہے کسی بھی احتجاج کے قریب ہونے پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چھان بین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے، سوشل میڈیا پر پاکستانی حکومت، فوج اور حکام کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی مواد پوسٹ کرنے پر بھی امریکی شہریوں کو حراست میں لیا جاتا رہا ہے.

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ ٹریول ایڈوائزری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب منگل کو صدر ڈوبلڈ ٹرمپ نے 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں پر ہونے والے خودکش حملے کے ایک منصوبہ ساز کی گرفتاری میں مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا قبل ازیں محکمہ دفاع کے ایک سینیئر اہلکار نے” سی بی ایس نیوز“ کو بتایا تھا کہ شریف اللہ کو تقریباً دس روز قبل پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا تھا.

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی ادارے 4 دن لگاتار بند، 13 مارچ کو بھی چھٹی،جا نیں تفصیلات
  • دہشت گردی کا خطرہ:امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت
  • پاکستان میں عیدالفطر کی 9 چھٹیاں ملنے کا امکان، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں
  • آفاق احمد کیخلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی 25 مارچ تک ملتوی
  • وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت
  • دہلی میں ناموں کی تبدیلی والی سیاست کے تحت بی جے پی نے "تغلق لین" کا نام تبدیل کردیا
  • صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
  • ایف بی آر کی آئی ایم ایف کو بعض شعبوں میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز