پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کی درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے عدالت میں متضاد رپورٹس پیش کیں، پہلی رپورٹ میں 20 مقدمات ظاہر کیے، دوسری رپورٹ میں 32 مقدمات ظاہر کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلئے عدالت سے رجوع
پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلئے عدالت سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے اور 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔