آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات میں مسلسل عدم پیشی پر راجہ خرم شہزادنواز علی نواز ودیگرکے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینئر سول۔جج محمد عباس شاہ کی عدالت نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم شہزادنواز، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمات کی سماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا،عدالت نے عدم پیشی پرعلی نواز اعوان، راجہ خرم نواز و دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ ملزمان کی بریت درخواستوں پر بھی دلائل نہ ہوسکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نو مئی سمیت4مقدمات کی سماعت، سینئر پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نومئی، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات کے جیل ٹرائل بارے سماعت کی۔
عدالت نے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی، ملزمان پر عسکری ٹاور حملہ،زمان پارک اور جناح ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے 13 مارچ کو ملزمان کے خلاف گواہان کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد ہو گی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوشن کی مقدمات میں فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کر رکھی ہے ،پراسیکیوشن نے تمام الزامات اور دفعات کے لحاظ سے دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کو فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دے دی، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مقدمہ کے برضمانت ملزمان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں۔واضح رہے پی ٹی آئی رہنماوں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔