سستے اور جلد انصاف کیلیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹان پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔

ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔بعد ازاں نواز شریف ماڈل ٹان سے روانہ ہو گئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں سستے اور جلد انصاف کی نواز شریف

پڑھیں:

وزیراعلی نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پرری ایکشن کا نوٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا. چیف جسٹس
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس
  • وزیراعلی نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پرری ایکشن کا نوٹس
  • خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا، چیف جسٹس آف پاکستان
  • امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اور پرانی ہے، شمشاد احمد
  • نواز شریف کا سابق سینیٹر زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر خط
  • نواز شریف کا زاہد خان کو پارٹی شمولیت پر خط
  • خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلیے ناگزیر ہے، وزیراعظم
  • افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن