9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی درخواست؛ پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے چیف جسٹس یحییٰ آفرید کی سربراہی میں 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہوگی۔ عدالت نے 9 اور10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیے۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
ذوالفقار نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے۔ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں۔ گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے۔آپ آج وقت مانگ رہے ہیں۔ ایسے نہیں چلے گا۔ یہ کوئی ایک کیس نہیں 50 کے قریب اپیلیں ہیں۔
رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں۔ کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہوچکا ہے اس پر حکومت سے ہدایت لے لیں۔ وکیل پنجاب حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کردیں۔ آئندہ ہفتے والے کیسز کی تیاری کر کے آؤں گا۔ جج کا تبادلہ ہوچکا صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔
لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔ پنجاب حکومت نے ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
اداکارہ صحیفہ جبار سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور پنجاب حکومت ملزمان کی
پڑھیں:
ارشد شریف کیس: حکومت کو کینیا کے ساتھ قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کیلئے ایک ماہ کی مہلت
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں حکومت کو کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی. عدالت نے ریمارکس دیے کہ جانے مانے صحافی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا. حکومت لواحقین کو سپورٹ کیوں نہیں کر رہی؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی حکومت نے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگ لیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے موقف اختیار کیا کہ کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہو چکا ہے. معاہدے کی توثیق کا عمل جاری ہے، ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی۔عدالت نے پیشرفت میں سست روی پر سوالات اٹھا دیے.جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا لیکن اب تک توثیق کیوں نہیں ہو سکی؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ سے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ مانگی جائے؟جسٹس محمد علی مظہر نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ بعد بھی وقت مانگا جا رہا ہے؟ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ بے رحمی کے ساتھ پاکستان کے ایک جانے پہچانے صحافی کو قتل کیا گیا، حکومت پاکستان کینیا میں جاری قانونی کارروائی میں صحافی کی فیملی کو کیوں سپورٹ نہیں کر رہی؟جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے وزارت خارجہ کو باہمی قانونی تعاون کے لیے نوٹ لکھا ہے. جسٹس حسن اظہر رضوی نے ہدایت کی کہ اب سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہماری بے چینی یہ ہے کہ اتنا عرصہ گزر گیا. پھر بھی ارشد شریف کیس میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر حکومت کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کینیا کی عدالت نے فیصلہ جاری کیا تھا اسے عدالتی ریکارڈ پر لائیں، کینیا کی ہائی کورٹ نے جولائی میں فیصلہ دیا اور آپ عدالتی ریکارڈ پر نہیں لائے۔عدالت نے کینیا کی ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک مہینے تک ملتوی کردی۔