Jang News:
2025-03-10@13:13:07 GMT
لاہور: بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا کیس، صوبائی حکومت سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی و...
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے صوبائی حکومت اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ اور شق وار جواب طلب کر لیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات
پڑھیں:
پرویزالٰہی پردرج مقدمات کی تفصیلات کیلیء دائردرخواست پرفیصلہ محفوظ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔(جاری ہے)
چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں،درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،پولیس نے صرف بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الٰہی پر 32 مقدمات درج ہونے کی تفصیلات عدالت میں پیش کی تھیں۔