2025-01-24@21:09:38 GMT
تلاش کی گنتی: 1144
«جنید اکبر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 190ملین پاﺅنڈ کو بنیاد بنا کر حکومت کی جانب سے بڑی یلغار ہوئی، حقیقت پہلے بھی واضح تھی، اب بھی کھل کر سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں 190ملین پاﺅنڈ فیصلے کو چیلنج کریں گے، ہم سوچ وفکر کی بنیاد پر لڑیں گے،ہم قانون کی جنگ بھی لڑیں گے اور اخلاق کی بھی۔مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی بند کرنے کی سازش...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سمجھتا ہوں ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہوگا، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی بات کرے تو مناسب ہوگا لیکن صرف عمران خان کی رہائی کی بات کرے تو یہ مناسب نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ ...
رانا سلیم: چیچہ وطنی میں مسافر بس اور ٹرالی میں خوفناک تصادم ،حادثے میں 3افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی ہوگئے ، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا. تفصیلات کےمطابق چیچہ وطنی بورے والا روڈ پر نجی کمپنی کی اے سی بس اور ٹرالی میں تصادم ہوا، حادثہ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے.ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا .اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ، ڈرائیور حادثہ کے بعد جائے وقوعہ سے...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں زیرتعمیر سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 455 پر کام جاری ہے اور 25 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 72 منصوبے منظور ہوئے ہیں، جن پر 24 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل...
پاکستانی سیاست بنیادی طور پر تنازعات کے ایسے دیو قامت پلرز پہ کھڑی ہے کہ جو ہمیشہ زلزلے کی زد میں رہتے ہیں اور سونے پہ سہاگہ یہ ہے کہ ان تنازعات کو ہی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے ان تنازعات کو ختم کرنے کے بجائے ان کو مختلف بیانات، نعروں اور فیصلوں سے نا صرف ہوا دی جاتی ہے بلکہ سلگتے انگاروں پہ پنکھا جھلا جاتا ہے کہ آگ بھڑکے نہیں تو پاکستان کی سیاست میں مزا نہیں آتا۔ کچھ ایسا ہی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ مذاکرات کے درمیان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کی سیاست میں 16 جنوری 2025 ایک اہم دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جب حکومت اور...
ویب ڈیسک:پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے مراکش میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔ ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے، رباط میں پاکستانی سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے متاثرہ افراد کیلئے ضروری اشیاء، کھانا، پانی، ادویات اور کپڑوں کا بندوبست کیا، مقامی حکام ہماری سفارتی درخواست کے تحت پناہ گاہیں اور طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کی قونصل ٹیم اس وقت دخلہ میں موجود ہے، مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے...
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے دوران شر اور اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک کرکے کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت بشیر عرف بشو شر کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو ظاہر پیر میں 04 معصوم شہریوں کے قتل ، سانحہ ماچھکہ میں 12 جب کہ 2023ء میں 03 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، ہلاک ڈاکو پولیس پر فائرنگ، اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ڈاکو نے گذشتہ دنوں پولیس پرحملوں کی دھمکی آمیز ویڈیو بھی سوشل میڈیا...
دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے ایک جاری بیان کے مطابق، الداخلہ کے قریب کشتی حادثے میں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی شامل ہیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانیوں کو بچایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کردی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کو کھانا، پانی، دوائیں اور کپڑے فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل...
وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں جاری سڑکوں اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 455 پر کام شروع ہو چکا ہے، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) مراکش کشتی حادثے میں 21 پاکستانیوں کے زندہ بچنے کی تصدیق ہوگئی، دفتر خارجہ نے نام جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے الداخلہ کے قریب مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی، جن میں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شامیر، تنویر احمد، محمد عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، عمران اقبال، شعیب زعفر، علی حسن، محمد عاصف اور بلال اقبال کے نام شامل ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں، رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔ لاہور میں زرعی ادویات کمپنی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیابی کیلئے سیاسی قیادت قومی ترجیحات پر سنجیدہ ہو اور اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کی جہدوجہد کا ساتھ دیں، حکومت زراعت اور کنسٹرکشن فیلڈ کو بیک وقت خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کنسٹرکشن ملک کی صنعت روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے، پاسکو کے ادارے کو ختم نہ کیا جائے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔ بیان کے مطابق وزیراعلی پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔ اس میں کہا گیا کہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جنرل ضیالحق کا دور سب سے خوفناک تھا، اس دور میں منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرنمنٹل رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جنرل ضیا کے دور میں سپریم کورٹ بھی استعمال ہوئی جسے سپریم کورٹ نے کئی سال بعد خود تسلیم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھٹو پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس: ایک جج کی رائے کو نظرانداز نہیں کرسکتے، چیف جسٹس انہوں نے کہا کہ ضیاالحق کے دور میں لاہور کے شاہی قلعے میں ٹارچر سیلز بنائے گئے تھے، جہاں مختلف سیاسی نقطہ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت صوبے میں 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 455 پر کام شروع ہوگیا ہے، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز۔ٹوکے تحت 72 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 67 پر کام شروع ہو چکا ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز۔ٹو کے پراجیکٹ پر...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے الداخلہ کے قریب مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کر دی ہیں جس میں کھانا، پانی، ادویات اور کپڑے شامل ہیں جبکہ میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل ہیں۔ مزید پڑھیں؛ اسپین میں کشتی حادثے میں 44 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ کا ردعمل ترجمان کے مطابق آپریشن کی مزید نگرانی کے لیے پاکستانی سفارتخانہ اور حکومت...
ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی، 42 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تاہم 5 ویں وکٹ پہلی گیند پر ہی گر گئی جب سعود شکیل 2 رنز بنا پویلین لوٹے۔ محمد رضوان 2، سلمان آغا 14،...
دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے ایک جاری بیان کے مطابق، الداخلہ کے قریب کشتی حادثے میں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی شامل ہیں، مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانیوں کو بچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: اسحاق ڈار کی حکام کو متاثرین کی فوری اور مؤثر معاونت کی ہدایت بیان میں کہا گیا کہ رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کردی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کو کھانا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ بچ جانے والوں میں 21پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے،زندہ بچ جانے والوں کے نام اور پاسپورٹ نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان کاکہناتھا کہ رباط میں پاکستان سفارتی مشن متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہے،متاثرین کیلئے خوراک، ادویات سمیت ضروری سامان کا انتظام کر دیا گیا،پاکستان سفارت خانے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کیلئے دکھلا میں موجود ہے۔ محفلِ عشق میں جو بات کہی جاتی ہے۔۔۔ ترجمان نے کہاکہ حکومت پاکستان مراکش حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،کشتی حادثے میں بچ جانیوالےپاکستانیوں کی وطن واپسی کی...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) ملتان ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار ہوگئی جہاں مہمان ٹیم کی 5 وکٹیں جلد گرگئیں اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، تیسرے روز کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لیے، ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا ہے، میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو اگلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گرگئی اور سعود شکیل 2 رنز...
ضیا دور سب سے خوفناک تھا، ذوالفقار بھٹو کوعہدے سے ہٹاکرقتل کیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا، اس دور میں ٹارچر سیلز بنائے گئے، لوگوں کو مہینوں عقوبت خانوں میں رکھا جاتا تھا، منتخب وزیراعظم بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔ لاہور میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے جبری گمشدگیوں، قیدیوں کے حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب کے روڈ ز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ او رافتتاح کریں گی، وزیراعلیٰ نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا،مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،اجلاس میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔روڈ بحالی پروگرام کے تحت...
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات میںکہتے رہے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے سے قطع نظر ہم مذاکرات جاری رکھیں گے، دیکھتے ہیں کہ وہ مذاکرات جاری رکھتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں۔ مجھے اندازہ نہیں ہے، اپنے بیانات میں تو پی ٹی آئی کے مختلف رہنما یہ کہتے رہے ہیں کہ فیصلہ چاہے جو بھی ہو مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ سوال پوچھ رہے ہیں مجھے پتہ ہی نہیں ہے کہ عرفان صدیقی نے کیا کہا ہے جب اینکر نے بتایا کہ انھوں نے کیا بات کی ہے...
آسٹریلین اوپن کے میچ میں نشے میں دھت تماشائیوں نے سرب اسٹار نووک جوکووچ کی ناک میں بھی دم کردیا. 10 مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح جوکووچ اور ٹوماس میچاک کے درمیان تیسرے راؤنڈ میچ میں کراؤڈ کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کی جاتی رہی، جس پر کھلاڑیوں کی توجہ بار بار کھیل سے بھٹک رہی تھی. جوکووچ پر خاص طور پر جملے کسے جا رہے تھے، درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دیے. ایک کو انھوں نے کہا کہ ہم مل کر شراب پی سکتے تھے مگر لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت پی چکے ہیں. انھوں نے کچھ تماشائیوں کو وارننگ بھی دی کہ وہ حد سے آگے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں جاری سڑکوں اور ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 455 پر کام شروع ہو چکا، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل کیا...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تاہم 5 ویں وکٹ پہلی گیند پر ہی گر گئی جب سعود شکیل 2 رنز بنا پویلین لوٹے۔ محمد رضوان 2، سلمان آغا 14، نعمان علی 9 اورساجد خان 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہوئے، اسپنر جومیل واریکن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام...
اسلام آباد، پشاور (نیوز ڈیسک) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات کا علم ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو پیغام دیا ہےکہ دو دو تین تین دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے، جبکہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، میاں بیوی نے ایک فراڈ ٹرسٹ بنایا،جب قانونی دفاع نہ ہوا تو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان نے ایکس پر اپنی تازہ ترین پوسٹ میں اعلیٰ درجے کی فوجی کمان کو ہدف بنایا ہے اور اس سے پی ٹی آئی اور حکومت بمعہ اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری رسمی مذاکرات اور پس پردہ بات چیت دونوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عمران خان رکنے والے نہیں باوجود اس کے کہ فوجی سربراہ اور پی ٹی آئی کی قیادت کے مابین ملاقات کے دوران دیے گئے اس مشورے کے باوجود کہ بات چیت کی کامیابی کےلیے فوج اور اس کی کمان کو ہدف نہیں بنانا چاہیے ۔ عمران خان نے ایک بار پھر اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جارحانہ پوسٹ کی ہے۔”یہ (عمران خان کی مسلسل جارحانہ سوشل میڈیا بیانات) آگے بڑھنے...
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 250 رنز درکار ہیں۔ تیسرا روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل بغیر کسی رنز کا اضافہ کیے وکٹ گنوابیٹھے جبکہ کامران غلام 27 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 2، نعمان علی 9، آغا سلمان 14، ساجد خان 5 اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دن کے آغاز کے وقت پاکستان کو ویسٹ انڈیز...
ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ اسے 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز...
اسلام آباد؍ پشاور؍ صوابی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور رکن حکومتی مذاکرات کمیٹی عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ’’ملاقات‘‘ کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ بیرسٹرگوہرنے کہا براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑکا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈاوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے۔ پی ٹی آئی دورمیں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایاگیاتھا، شہزاد اکبر نے ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے، جب اس کیس میں قانونی دفاع نہ ہوا تو مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے، پی ٹی آئی والے خدا کا خوف کریں یہ اس معاملے پر مذہب کو درمیان میں نہ...
اسلام آباد (آئی این پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور داخلہ کو مراکش کشتی حادثے کے پاکستانی متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی اور مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کو تیسرے ملک میں آباد کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مراکش کشتی حادثے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا بھی جائزہ لیا۔ وہ خطرناک بیماری جس کا خطرہ 55 سال سے بڑی عمر کے افراد میں دوگنا ہوگیا اسحاق ڈار نے حکومتی ردعمل کو مربوط کرنے کیلیے...
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو دو تین تین متوازی سطحوں پر مذاکرات نہیں ہوا کرتے۔ پی ٹی آئی ’بیک ڈور‘ اور’ فرنٹ ڈور‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات اور مبینہ مذاکرات سے مطمئن ہے تو اپنی کمیٹی کو آگاہ کردے کہ اب حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں رہی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ مجھے علی گوہر کی آرمی چیف سے مبینہ ملاقات کی تمام تفصیلات کا علم ہے۔ خیبرپختون خوا کی سکیورٹی صورت حال پر بلائی گئی کانفرنس میں...
رباط(صباح نیوز)مراکش کشتی حادثے کے سلسلے میں امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے 20 مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں، یہ مسافر فیصل آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے سینیگال یا سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق مراکش میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی کا ایک مبینہ مسافر سفیان علی 4 اگست 2024، غلام مصطفی 31 جولائی، سید مہتاب الحسن 24 اپریل، رئیس افضل 16 ستمبر، علی حسن 4 اگست کو وزیٹر ویزا پر فیصل آباد سے فلائی دبئی کی پرواز سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حامد شبیر 27 اگست کو عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر سینیگال کیلئے روانہ ہوئے، وسیم خالد 2 اگست کو وزٹ، سید محمد عباس کاظمی 8 ستمبر کو...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو...
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو دو تین تین متوازی سطحوں پر مذاکرات نہیں ہوا کرتے ، پی ٹی آئی ’بیک ڈور‘اور’فرنٹ ڈور‘میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے ، اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات اور مبینہ مذاکرات سے مطمئن ہے تو اپنی کمیٹی کو آگاہ کردے کہ اب حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں رہی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ مجھے علی گوہر کی آرمی چیف سے مبینہ ملاقات کی تمام تفصیلات کا علم ہے ۔ خیبرپختون خوا کی سکیورٹی صورت حال پر بلائی گئی کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی جسے پی ٹی آئی کے قائم مقام چیئرمین نے...
مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے ، 8 جاں بحق 12 کو بچایا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے ۔ایف ائی اے حکام کے مطابق 20 افراد کراچی، لاہور اور فیصل اباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے ، 7افراد وزیٹرز اور 1عارضی رہائشی ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال گئے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 افراد وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر ایتھوپین ایئر سے کراچی سے سینیگال گئے ، 2 افراد نے 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب کا سفر کیا، 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے ،...
مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مراکش کشتی حادثے میں فیصل آباد، لاہور، کراچی سے جانیوالے متعدد افراد کے نام سامنے آگئے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے جن میں سے 8 جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 کو بچا لیا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 7...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ملک کیلئے مذاکرات ہونے چاہیئں، پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ہفتے میں مذاکرات پر پیش رفت نہ ہونے پر وقت ضائع نہیں کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ہم اپیل کریں گے، ہماری اپیل ترجیحی بنیاد پر سنی جائے گی، ہم نے تو...
ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بلے باز محمد رضوان ویسٹ انڈیزکیخلاف شارٹ کھیلتے ہوئے ملتان (اسپورٹس ڈیسک )سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 202 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں، میچ کے اختتام پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کاآغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا، پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے...
کراچی: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد پرائم منسٹر باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکاء کو شیلڈ دیتے ہوئے
کراچی: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد پرائم منسٹر باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکاء کو شیلڈ دیتے ہوئے
’ساکنانِ شہرِ قائد‘‘ کے زیرِ اہتمام سالانہ عالمی مشاعرہ ایکسپو سینٹر، گلشن اقبال میں منعقد کیاگیا. مشاعرے کی صدارت استادالاساتذہ پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر، وجیہ ثانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مشاعرہ، رات ۰۱ بجے سے صبح ۵ بجے تک جاری رہا۔ سامعین کی بڑی تعداد شعرا کے کلام سے محظوظ ہوئی اور خوب داد تحسین دی، شرکاءکا جوش وخروش دیدنی تھا۔ اس عالمی مشاعرے کی بنیادا?ج سے ۹۲برس پہلے مرحوم اظہر عباس ہاشمی نے رکھی ، جس کا تسلسل برقرار رکھ کرمحمود احمد خان اپنی ادب دوستی کا بین ثبوت دی رہے ہیں۔مشاعرہ کانآغاز تلاوتِ کلامِ مجید اور نعت سرورِ کائنات ؐسے کیا گیا. ’’ساکنانِ شہرِ قائد‘‘ کے منتظم اعلیٰ ، محمود...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ دھابیجی اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سی پیک 2.0کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے، دھابیجی زون سے پاکستان کی معیشت کیلیے ایک لاکھ سے زائد بلواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (عوامی) کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ ا ڈیالہ جیل کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں 9 مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تھا۔ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے اور...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلیے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں شہزاد اکبر نے ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا۔ پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلیے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے، جب اس کیس میں قانونی دفاع نہ ہوا تو مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے، پی ٹی آئی والے خدا کا خوف کریں یہ اس معاملے پر مذہب کو درمیان میں نہ لائیں، مجھے بتا دیں القادریونیورسٹی میں...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کامشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم...
گجرانوالہ(آن لائن)مراکش کے قریب کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں تحقیقات کے لیے روانہ ہو گئیں۔ایف آئی اےذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے، آئی بی اور وزارت داخلہ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں مراکش کے قریب کشتی حادثے کی تفتیش اور تحقیقات کے لیے مراکش روانہ ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ ٹیمیں کشتی حادثے کے معاملے کے حقائق جمع کرکے وزیراعظم شہباز شریف کوپیش کریں گی۔ ٹیمیں وڈیوز اور تصاویرسمیت دیگرثبوت لیں گی تاکہ تحقیقات میں مشکلات نہ ہوں۔تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانے والے افرادسے ملاقات کرکے ان سے بھی حقائق معلوم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی، جس کی بنیاد پر انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں...
پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعاتہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات...
عمومی طور پر جب قومی سیاست میں ڈیڈلاک کا پہلو غالب ہو تو اس میں سے ایک خاص مدت کے بعدمفاہمت یا مذاکرات کا راستہ سیاسی ضرورت کے تحت نکالا جاتا ہے۔ آج قومی سیاست میں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے تو اس کے پیچھے بھی بااثر طاقتیں ہیں۔ مذاکراتی میز پر بیٹھنے سے پہلے بہت کچھ پس پردہ طے ہوا ہوگا۔ پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ اسٹیبلیشمنٹ سے مفاہمت کے حامی ہیں اور جو اب مذاکراتی دربار سجا ہوا ہے، اس میںبانی پی ٹی آئی کو راضی کرنے اور ڈیڈلاک ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ بانی پی ٹی آئی براہ راست بڑی طاقتوں سے مذاکرات...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی جماعتوں نے ہی نکالنا ہے، مذاکرات کے معاملات پر غور و فکر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی کیسز نمبروائز ہی چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک ہی وقت میں کئی جگہ مذاکرات نہیں چلا سکتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی جماعتوں نے ہی نکالنا ہے، مذاکرات کے معاملات پر غور و فکر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی کیسز نمبروائز ہی چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے وفاقی حکومت کو "جعلی" قرار دینے کے ساتھ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف پر یہ الزام بھی لگا دیا کہ پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ "مذاکرات" کو وہ ناکام بنا رہے ہیں، ان الزامات کے ساتھ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے اور ہم "مذاکرات" کے ذریعہ ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے "مذاکرات" کے لئے دو مطالبات بھی دہرائے جو 9 مئی 2023 کو ریاست کے اداروں پر درجنوں منظم حملوں اور 26 مئی 2024 کو اسلام آباد پر دھاوے کے واقعات کی "عدالتی تحقیقات" پر مبنی ہیں۔ ان دونوں دنوں پر کئے گئے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔جیو نیوز کے پروگرام میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ 35 سال کی عمر میں پہلی بار کوکا کولا کا ذائقہ...
پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ، راناثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، رانا ثنااللہ میڈیا رپورٹ کے مطابق راناثنا کا کہنا ہے کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کی بنا پر شروع کیے، اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنمااور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کی بنا پر شروع کیے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور داخلہ کو مراکش کشتی حادثے کے پاکستانی متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی پر اجلاس میں مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ مراکش کشتی حادثہ: ایف آئی اے اہلکاروں نے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلیئرنس کی تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ترکیہ اور لیبیا کے بعد ماریطانیہ انسانی اسمگلنگ کا تیسرا اور نیا روٹ ہے۔ وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کو تیسرے ملک میں...
لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ...
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...
اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے رہنماء نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے حکومتی فیصلے کو نجکاری قرار دیتے ہوئے اسکی مخالفت کی اور کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات بالکل جائز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں کے ساتھ حکومتی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آئین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کو ان کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر حکومتی طاقت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 18 تمام ملازمین...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی آرمی چیف سے ’’ملاقات‘‘ کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی...
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئے سائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے 55 ہائی رسک ایریاز کیلئے 15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صحت مراکز کیلئےمحکمہ بلدیات کی 4 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئے سائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ...
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام کو مراکش کشتی حادثے کے متاثرین کی فوری اور مؤثر معاونت کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام کو مراکش کشتی حادثے کے متاثرین کی فوری اور مؤثر معاونت کا حکم دے دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے یہ ہدایات افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ نے بھی شرکت کی جبکہ مراکش کشتی حادثے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کی بنا پر شروع کیے۔صوابی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے سیاسی استحکام لانے کےلیے حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا، ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ہمارا سمجھوتہ آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے، اسد قیصراپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا سمجھوتہ صرف آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کے بنا پر...
محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے، نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار...
سٹی42: مراکش کشتی سانحہ کی تحقیقات کے نام پر ایف آئی اے نے 20 اہلکاروں کی تحقیقات شروع کرنے کی تشہیر کروا دی، گرفتار ایک بھی نہ کیا، گجرات سے دو معمولی ایجنٹ گرفتار کئے گئے اور ساتھ ہی یہ بتایا گیا کہ یونان کشتی حادثہ کے تمام سمگلر بھی آج کل مراکش میں ہی پہنچے ہوئے ہیں۔ مراکش میں غیرقانونی امیگرنٹس کی کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں 44 پاکستانیوں کی اموات کے بعد پاکستان مین ایف آئی اے کے 20 اہلکاروں کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ان اہلکاروں نے غیر قانونی امیگرنٹس کو ڈنکی مین سوار ہونے کے لئے پاکستان سے باہر جانے کی اجازت کیونکر دی تھی۔ پاکستان مین مراکش ڈِنکی سکینڈل کی تحقیقات کے...
اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ...
مراکش کشتی حادثہ کے حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ و سیکرٹری داخلہ شریک ہوئے نائب وزیراعظم نے مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کشتی حادثہ کے پاکستانی متاثرین کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسحاق ڈار نے مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جس میں متعدد افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ نے حکومتی ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے بھی...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ملین پاؤنڈ کی ڈیل شہزاد اکبر اور فرح گوگی نے مل کرانجام تک پہنچائی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈریفرنس کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں اور کیس ایک سال میں مکمل ہوا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا انوکھادن تھا فیصلہ آنےکےبعدکل پی ٹی آئی والے رو رہےتھے، بانی پی ٹی آئی کی کیبنٹ کےلوگوں سےبندلفافےمیں منظوری لی گئی اور شہزاداکبراورفرح گوگی نے ملکر ڈیل کوانجام تک پہنچایا۔ انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبرکاایک کلپ بھی سامنے آیا تھا ، جس میں بریف کیس وصول کررہےتھے لیکن اسلام آبادہائیکورٹ...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے وزارت خارجہ و داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ مراکشی کشتی سانحے کے متاثرین کو مؤثر اور بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مراکش کے ساحل پر کشتی کے حادثے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں۔ مزید بتایا کہ افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر حکومتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا ٹرمپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی آج تشریف لائے اور ان کیساتھ پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما تھے، ملاقات میں آئین کے تحفظ کیلئے مل کر چلنے پر گفتگو کی گئی۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی الیکٹورل الائنس نہیں،سنگل پوائنٹ ایجنڈاتھا، ایجنڈایہ تھاکہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو، آئین کی بالادستی کیلئے مل کرجدوجہد کریں گے اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی...
موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے لالہ موسیٰ کے ابوبکر کو اسپین بھجوانے کیلئے پورے خاندان نے 40 لاکھ روپے جمع کر کے دیے تھے۔موریطانیہ کشتی سانحہ میں لالہ موسیٰ گجرات کا ابوبکر بھی سفر کر رہا تھا گھر والوں کا کہنا ہے کہ ابوبکر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ابوبکر کے کزن نے بتایا کہ انہوں نے سب بہن بھائیوں سے اکٹھا کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔ اگر ہمیں ان حالات کا علم ہوتا تو مزید رقم کا بھی بندوبست کر دیتے کم ازکم بچے کی جان تو بچ جاتی۔ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زمین فروخت کرکے دو بچوں کے باپ ابوبکر کو بہتر مستقبل کےلیے اسپین بھیجنے...
کانگریس کے خزانچی نے کوٹلہ مارگ پر واقع کانگریس پارٹی کے نئے دفتر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اندرا بھون کو جدید سہولیات اور تاریخی ورثے کے عکاس کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے حال ہی میں دہلی میں اپنے نئے ہیڈکوارٹر "اندرا بھون" کا باضابطہ افتتاح کیا تھا، جس میں پارٹی نے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کانگریس کے خزانچی اجے ماکن جنرل سیکریٹری برائے مواصلات جے رام رمیش اور میڈیا و تشہیر کے چیئرمین پون کھیڑا نے آج اندرا بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اجے ماکن نے کوٹلہ مارگ پر واقع کانگریس پارٹی کے نئے دفتر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اندرا بھون...
وینزویلا کے ساتھ کولمبیا کی شورش زدہ سرحد کے قریب بائیں بازو کے گوریلیا ججنگوؤں کے پر تشدد حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ گوریلا کارروائیوں کے بعد حکومت اس میں ملوث گروپ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات معطل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ صدر گستاو پیٹرو نے بے امنی کی تازہ لہر کے دوران جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ پہلے سے ہی مشکلات کا شکار امن مذاکرات کو روک دیا۔ دو الگ الگ واقعات میں نیشنل لبریشن آرمی کے جنگجوؤں نے حریف بائیں بازو کے گروپ اور طاقتور نیم فوجی کرمنل گینگ کو نشانہ بنایا...
اسلام آباد میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے،ڈاکٹر طاہرہ صدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جاپان روڈ، جگیوٹ اور ترامری چوک میں کارروائیاں،25 میٹ شاپس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 14کو 2لاکھ 7ہزار کے جرمانے عائد ،ایک من ناقص مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا،11میٹ شاپس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ناقص گوشت برآمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ صفائی کے ناقص انتظامات حشرات...
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے، یہ دو دو تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے بیرسٹر علی گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہےلیکن اگر علی گوہر صاحب ایسا ہی سمجھتے ہیں اور اگر علیمہ خان صاحبہ بھی اسے خوش آیند قرار دے رہی ہیں اور عمران خان بھی اطمینان کا اظہار...
مراکش کشتی حادثے کے تناظر میں تحقیقات جاری ہیں، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 20 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کشتی حادثہ کے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلئیرنس کی تھی، فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات 8 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔ تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں،...
بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے55 ہائی رسک ایریاز کیلئے15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صحت مراکز کیلئےمحکمہ بلدیات کی 4 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئےسائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائےگا۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید فنڈز بھی روک دیےجائیں گے، سائٹس پر پولیو قطرے، حفاظتی ٹیکہ جات، ہیلتھ سینٹرز کیلئےعمارتیں تعمیر کرنی ہیں، پشاور: معاہدےکےتحت اراضی...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات پر بیرسٹر گوہر کو پیغام دیا ہے کہ بیک وقت مختلف دروازوں سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات اور اس میں ہونے والے مکالموں کی تفصیلات کا علم ہے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور علیمہ خان نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کو مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا تھا...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام کو مراکش کشتی حادثے کے متاثرین کی فوری اور مؤثر معاونت کی ہدایت کی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے یہ ہدایات افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مراکش کشتی حادثے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کشتی حادثہ: تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش روانہ خیال رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک تحقیقاتی ٹیم مراکش بھیجی گئی ہے جو 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔ اس ٹیم میں ایف آئی اے، وزارت...
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید—فائل فوٹو سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللّٰہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا۔ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں: شیخ رشیدسابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں، مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات پر کہا ہے کہ یہ دو دو تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر علی گوہر کی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ ان کہنا تھا کہ اگر بیرسٹر گوہر ایسا ہی سمجھتے ہیں اور اگر علیمہ خان صاحبہ بھی اسے خوش آئند قرار دے رہی ہیں اور عمران خان بھی اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں اور علی گوہر نے اسے بیک ڈور پراسیس کا نام دیا ہے...
پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، انہیں گرین شرٹس کیخلاف 93 رنز کا خسارہ ۔ دوسرا روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سعود 84 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ محمد رضوان 71 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 2 اور نعمان علی صفر، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز...
مراکش کشتی حادثے کے سلسلے میں امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے 20 مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں، یہ مسافر فیصل آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے سینیگال یا سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق مراکش میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی کا ایک مبینہ مسافر سفیان علی 4 اگست 2024، غلام مصطفی 31 جولائی، سید مہتاب الحسن 24 اپریل، رئیس افضل 16 ستمبر، علی حسن 4 اگست کو وزیٹر ویزا پر فیصل آباد سے فلائی دبئی کی پرواز سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حامد شبیر 27 اگست کو عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر سینیگال کیلئے روانہ ہوئے، وسیم خالد 2 اگست کو وزٹ، سید محمد عباس کاظمی 8 ستمبر کو وزیٹر...
پنجاب کی سینیر وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینیر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ ن لیگ نے نہیں عدالت نے دیا ہے۔ یہ فیصلہ دوسروں کے لیے کھودے گئے گڑھے میں خود گرنے کی مثال ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ پنجاب کی سینیر وزیر نے کہا کہ دوسروں پر الزامات ، بہتان اور چور چور کہنے والا اپنے مقام تک پہنچ گیا۔ ایک جماعت کا سکھایا ہے جھوٹ بولنا کس طرح جھوٹے بیانیے بنائے جاتے ہیں۔ راگ الاپ رہے ہیں سیاسی کیس ہے بدلا لینے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے، یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا عدالتی معاملات مذاکرات سے منسلک نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان، عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ "دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چل سکتے۔” ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ انہیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات اور اس میں ہونے والے مکالموں کا علم ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اعلیٰ فوجی سطح پر براہ راست بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے، جو اطمینان بخش ہے، اور ساتھ ہی بیک ڈور اور فرنٹ ڈور دونوں راستوں سے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اب چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں یا روشن دانوں میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر وہ دروازہ...
دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپشل اکنامک زون سی پیک 2.0 کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھابیجی زون سے پاکستان کی معیشت کے لیے ایک لاکھ سے زائد بلاواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا...
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا عدالتی معاملات مذاکرات سے منسلک نہیں ہے،عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے،یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔