مذاکرات کا مطلب ناجزء حکومت تسلیم کرنا ہے،پی ٹی آئی بات چیت ختم کردے،محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا
مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو اب کہنا چاہیے کہ ’بس بہت ہوگیا‘۔ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف سے استعفیٰ لے کر ملک میں قومی حکومت قائم کی جائے جب کہ عمران خان سمجھوتا نہیں کر رہا، اگر وہ سمجھوتا کرے تو دوبارہ ملک کا وزیراعظم بن جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مدت پوری کرنے دینی چاہیے تھی، ذاتی طور پر میں اس کے حق میں آج بھی نہیں ہوں، ہمیں انہیں اقتدار پورا دینا چاہیے تھا، اگر ایسا ہوتا تو آج عمران خان چار سیٹیں بھی نہیں جیت پاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کی ضرورت تھی، پارلیمنٹ تکلیف دہ فیصلے بھی کرتی ہے، یہی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں اس کا علم نہیں، دعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزرا اور ایم این ایز اپنی پنجاب حکومت سے بہت پریشان ہیں، وزیراعلی مریم نواز ان سے ملنے کے لیے تیار نہیں، مجھے وزرا نے بتایا کہ ہم آج تک وزیراعلی سے مل نہیں سکے۔پی ٹی آئی نے 190 ملین کیس کی تفصیلات فیصلہ آنے سے پہلے ہی لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو معلوم تھا کہ فیصلہ کیا آنا ہے، یہ تو ایسے ہی ہے کہ امتحان سے پہلے پیپر آؤٹ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور تحقیقات ہونی چاہیے کہ عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے لوگوں کو کیسے پتا تھا کہ کیا سزا آنی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ پی ٹی ا ئی کا مطالبہ نے کہا کہ انہوں نے حکومت کے سے پہلے تھا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں: رانا ثناء
لاہور‘ سندر (نامہ نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے، بحران کا خاتمہ ممکن نہیں۔ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کو مزید منظم اور مستحکم کرنے کے لیے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم کی قیادت خود کریں گے اور بعد میں اس کی رپورٹ نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے رکھیں گے۔ فی الحال یہ مہم پنجاب تک محدود ہوگی، لیکن جب نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کریں گے تو وہاں بھی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ امریکی ڈاکٹروں کی عمران خان سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، وہ شاید صرف ان کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔ پانی کے مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جائے گا۔