کیا ٹرمپ آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے؟ شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا ٹرمپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی آج تشریف لائے اور ان کیساتھ پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما تھے، ملاقات میں آئین کے تحفظ کیلئے مل کر چلنے پر گفتگو کی گئی۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی الیکٹورل الائنس نہیں،سنگل پوائنٹ ایجنڈاتھا، ایجنڈایہ تھاکہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو، آئین کی بالادستی کیلئے مل کرجدوجہد کریں گے اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی تومل کر آواز اٹھائیں۔
عمران خان کی رہائی کے لیے دباو کے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ میرا نہیں خیال ٹرمپ پہلے دن ہی آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے لیکن ماضی میں ہمارے چند حکمرانوں کیلئے امریکی دباؤ آتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج صرف پتھر مارنے کو نہیں کہتے، اصل احتجاج پارلیمان کے اندر ہوتا ہے، پارلیمان میں تمام جماعتیں آئین کی بالادستی کیلئےکام کریں گی، لائنس ہی فیصلہ کرے گاکہ کیسے احتجاج کرنا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے احتجاج کے طریقہ کار پر جو قانون پاس کیا وہ بھی غلط ہے، سب کو آئین کے دائرے میں رہنا ہوگا کوئی باہر نہیں جا سکتا، حکومت نے جو قانون پاس کیا وہ آئین سےمتصادم ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ مذاکرات حکومت اورپی ٹی آئی کررہےہیں ایجنڈاواضح نہیں ہے، اب 190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ آگیامستقبل کیا ہوگا وقت بتائے گا۔
انھوں نے نیب کے قانون کو کالا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو احتساب سے متصادم ہے، نیب کے آج تک تمام کیسز دیکھ لیں ان میں بہت خامیاں ہیں، نیب کا کالا قانون جب تک رہے گا، سیاسی لوگوں کیخلاف استعمال ہوتا رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا سیاسی شخصیت کیخلاف کیس آج تک کامیاب نہیں ہوسکا ، نیب کے کیسز اتنے کمزور ہوتے ہیں کہ اپیل میں خلاف فیصلے آجاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ شاہد خاقان پی ٹی ا ئی کی رہائی ا ئین کی
پڑھیں:
کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج
کرک(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰ آئی) کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ کنونشن کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنی ہی حکومت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا لیے اور احتجاج کیا۔
کنونشن میں ”بیریسٹر سیف اور محسن نقوی بھائی بھائی“ اور ”منرل بل نامنظور“ کے نعرے بھی لگائے گئے، جس سے ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔
کنونشن میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر، اراکین اسمبلی شفعی جان، خورشید خٹک، اور صوبائی وزیر سجاد بارکوال شریک تھے۔
یہ کنونشن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عوامی سطح پر شروع کی گئی تحریک کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا، تاہم احتجاج اور بد نظمی نے اس تقریب کو پارٹی اختلافات کا منظرنامہ بنا دیا۔
چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بن جائیں، پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑے گا، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے ساؤتھ ریجن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی کے بغیر یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جو بھی ایم پی ایز، ایم این ایز یا صوبائی وزراء ہیں، وہ سب بانی کے نام پر منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بانی جیل میں نہ ہوتے تو وہ کبھی صوبائی صدارت قبول نہ کرتے۔ جنید اکبر نے دعویٰ کیا کہ انہیں بانی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، تاہم بانی نے جیل سے کارکنان اور عوام کو باہر نکالنے کا پیغام بھیجا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گروپ بندی ضرور موجود ہے مگر وہ کسی کے سیاسی غلام نہیں، اور چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بن جائیں، پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑے گا کیونکہ عوام بانی سے محبت کرتے ہیں۔
جنید اکبر نے واضح کیا کہ پارٹی میں اگر کوئی کرپشن کرے گا، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، وہ اس کا راستہ روکیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے متعلق کہا کہ جب تک ان پر بانی کا اعتماد ہے، وہی ہمارے وزیراعلیٰ رہیں گے، کسی کو ہٹانے یا توڑنے کا کوئی پروگرام نہیں۔
اپنے ذاتی کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار کے بعد اثاثے بنانے والے نہیں بلکہ ہر الیکشن کے لیے زمین فروخت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بانی موجود ہیں، وہ سیاست کریں گے، اگر بانی نہ رہے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
آخر میں جنید اکبر نے کارکنان سے کہا کہ جو گولیوں اور جیلوں سے ڈرتے ہیں وہ گھروں میں بیٹھیں، میدان میں صرف وہی نکلیں جو بانی کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہوں۔
مزیدپڑھیں:ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال، مگر عملہ تعینات: سرکاری دستاویزات کا انکشاف