ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر202رنز کی برتری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بلے باز محمد رضوان ویسٹ انڈیزکیخلاف شارٹ کھیلتے ہوئے
ملتان (اسپورٹس ڈیسک )سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 202 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں، میچ کے اختتام پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کاآغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا، پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سعود 84 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ محمد رضوان 71 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 2 اور نعمان علی صفر، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 230 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن اور جیڈن سیلز نے 3، 3 جبکہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کیخلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسپنر ساجد خان نے تباہ کْن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، بعدازاں نعمان علی نے 5 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھویٹ نے سب سے زیادہ 11، میکائل لوئس ایک، کیسی کارٹی صفر، کیویم ہوج اور جسٹن گریوز 4، 4 ٹیون املاچ 6 رنز بناسکے تھے جبکہ لوئر مڈل آرڈر میں گڈاکیش موتی 19، جومل واریکن 31 اور جیڈن سیلز رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کیخلاف محض 137 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، انہیں پاکستان کیخلاف 93 رنز کا خسارہ ہے۔قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا پراعتماد آغاز کیا تاہم کپتان شان مسعود 52 اور محمد ہریرہ 29 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، بابر اعظم صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دوسرے روز کھیل کے اختتام پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی رنز بناکر ا رنز کے
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 19 برس بعد ہوم سیریز منعقد ہورہی ہے، 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے، پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، قومی ٹیم میں 3 اسپنر نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور ایک فاسٹ بالر خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، دونوں کپتان جیت کے لیے پرجوش
پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود، محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابرار احمد اور فاسٹ بالر خرم شہزاد ٹیم پر مشتمل ہے۔
Pakistan's playing XI for the first Test ????????
Mohammad Huraira to make his debut tomorrow ????#PAKvWI | #RedBallRumble pic.twitter.com/MkpKaEsdsm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 16, 2025
امام الحق اور ڈیبیو کرنے والے بلے باز محمد ہریراہ قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی سرزمین پر 21 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، ان میں سے صرف چار میں فتح حاصل ہوئی اور 9 میں ہار کو گلے لگایا جبکہ 8 میچز ڈرا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کتنے شائقین تھے؟
پاکستان کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ خراب ہے، دنوں ٹیموں کے درمیان سات ٹیسٹ سیریز ہوئیں جس میں صرف ایک بار 1980 میں کامیابی ملی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، ملتان میں گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی پاکستان پی سی بی ٹیسٹ سیریز کرکٹ ملتان ویسٹ انڈیز