بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے، یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا عدالتی معاملات مذاکرات سے منسلک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
علاوہ ازیں بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔
عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری بانی پی ٹی ا ئی مذاکرات سے
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی،بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی شامل ہے۔
جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
مزید :