وزیر خارجہ کی کشتی حادثے کے متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور داخلہ کو مراکش کشتی حادثے کے پاکستانی متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی پر اجلاس میں مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
مراکش کشتی حادثہ: ایف آئی اے اہلکاروں نے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلیئرنس کیتحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ترکیہ اور لیبیا کے بعد ماریطانیہ انسانی اسمگلنگ کا تیسرا اور نیا روٹ ہے۔
وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کو تیسرے ملک میں آباد کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مراکش کشتی حادثے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا بھی جائزہ لیا۔
اسحاق ڈار نے حکومتی ردعمل کو مربوط کرنے کےلیے ہدایات جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو پاکستانی متاثرین کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کشتی حادثے مراکش کشتی
پڑھیں:
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کی شرط پر 23 اپریل سے عمل درآمد ہوگا، مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں، واپس نہ جانا خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہو گا، پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا، ایسے غیر ملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے پورٹل سے پرمٹ جاری کرنا ہو گا۔
Post Views: 3