پشاور(آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات
ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے جب کہ غیر منتخب ٹولہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے مذاکرات ناکام بنانے کے مشن پر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ملاقات پر سیاست نہ کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے: بیرسٹر عقیل ملک

وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو

وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتار

کراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی...

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق قانونی جنگ کی بھی تیاری مکمل ہے، اس معاہدے کا ورلڈ بینک ضامن ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی ہو ہی نہیں سکتی، معاہدے کی یکطرفہ معطلی کسی صورت ممکن نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں ہونے والی اے پی سی میں صرف ایک جماعت نے شرکت نہیں کی،  سیاسی اختلافات تو ہوتے ہیں، قومی سلامتی پر تمام جماعتیں متحد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، فضل الرحمان
  • مودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دیدیا لیکن شہباز شریف نے نہیں دیا، بیرسٹر علی ظفر
  • پاک بھارت کشیدگی، اگلے 24 گھنٹے اہم، نواز شریف امن کے لیے متحرک
  • مودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دے دیا لیکن شہباز شریف نے نہیں دیا، بیرسٹر علی ظفر
  • پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں، روس
  • موساد ایجنٹس ایران کیساتھ مذاکرات ثبوتاژ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ٹرمپ حامیوں کا انکشاف
  • وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر کی ملاقات
  • بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے: بیرسٹر عقیل ملک
  • بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ، اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے،عطاء تارڑ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام