مراکش میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے مراکش میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے، رباط میں پاکستانی سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے متاثرہ افراد کیلئے ضروری اشیاء، کھانا، پانی، ادویات اور کپڑوں کا بندوبست کیا، مقامی حکام ہماری سفارتی درخواست کے تحت پناہ گاہیں اور طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے
ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کی قونصل ٹیم اس وقت دخلہ میں موجود ہے، مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ متاثرین کو مکمل مدد فراہم کی جاسکے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کیلئے بھی کوشاں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں۔
بچ جانے والوں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شمیر، تنویر احمد، عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، عمران اقبال شامل ہیں۔
ٹک ٹاک کیلئے امریکہ میں بلیک سنڈے، لاکھوں کے روزگار خطرہ میں
ترجمان کے مطابق بچ جانے والے پاکستانیوں میں شعیب ظفر، علی حسن، مہتاب الحسن، عزیر بشارت، محمد آصف، مجاہد علی، عامر علی، عمر فاروقی، بلاول اقبال، ارسلان اور عرفان احمد شامل ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صیہونی حکومت کے جرائم کی سزا بین الاقوامی ذمہ داری ہے، یوم غزہ پر ایرانی وزارت خارجہ کا پیغام
ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی و قتل عام کے مقابلے میں غزہ کے لوگوں کی تاریخی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کی صیہونیوں کے استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر، ہم ان بے گناہ بچوں، خواتین اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہيں جو گزشتہ سولہ مہینوں سے غاصب صیہونی حکومت کی سامراجی سازش کا شکار رہے ہيں اور اسی طرح ہم صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی و قتل عام کے مقابلے میں غزہ کے لوگوں کی تاریخی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ صیہونی قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے اور تسلسل کے ساتھ جنگي جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کو سزا نہ دیئے جانے کی روایت کو ختم کرنا، بین الاقوامی انسانی اور قانونی ذمہ داری ہے۔