مراکش کشتی حادثہ؛ 21 پاکستانیوں کے زندہ بچنے کی تصدیق، دفتر خارجہ نے نام جاری کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) مراکش کشتی حادثے میں 21 پاکستانیوں کے زندہ بچنے کی تصدیق ہوگئی، دفتر خارجہ نے نام جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے الداخلہ کے قریب مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی، جن میں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شامیر، تنویر احمد، محمد عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، عمران اقبال، شعیب زعفر، علی حسن، محمد عاصف اور بلال اقبال کے نام شامل ہیں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق میری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ہیں، رباط میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس دیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے ابتدائی ضروریات تمام متاثرین کو مہیا کر دی ہیں جس میں کھانا، پانی، ادویات اور کپڑے شامل ہیں، اسی طرح میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل ہیں، پاکستانی سفارتخانے کی قونصلر ٹیم ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کو امداد فراہم کر رہی ہے، آپریشن کی مزید نگرانی کے لیے پاکستانی سفارتخانہ اور حکومت پاکستان مراکش حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومت پاکستان متعلقہ حکام کے ساتھ پاکستانی شہریوں کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کر رہی ہے، پاکستان بیرون ملک اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اس سلسلے میں صورتحال کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دفتر خارجہ نے شامل ہیں
پڑھیں:
پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی
دفتر خارجہ نے ایرانی حکام سے 8 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کےلیے قونصلر رسائی مانگ لی۔
ایرانی صوبے سیستان میں پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ مہرستان کاؤنٹی میں 8 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، لواحقین غم سے نڈھال ہوگئے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ پاک ایران سرحد سے 230 کلومیٹر دور پیش آیا، ایرانی حکام سے لاشوں کی شناخت کےلیے قونصلر رسائی مانگ لی۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، مکمل تحقیقات کر کے ذمے داروں کو سزا دی جائے، پاکستان کو ایرانی حکام سے مکمل تعاون کی امید ہے۔
دفتر خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ لاشوں کی شناخت اور واقعے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔
دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔