وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز  30جون تک مکمل کرنے کا حکم  دے دیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا۔

بیان کے مطابق  وزیراعلی پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ اور افتتاح کریں گی، وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا۔

اس میں کہا گیا کہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ  روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پروجیکٹس کی منظوری ہوئی،  455 پر کام شروع ہوا، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا۔

بیان کے مطابق روڈ بحالی پروگرام فیز ٹوکے تحت 72سکیموں کی منظوری،67 پر کام شروع ہوا، روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے پراجیکٹ پر 24فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا۔

اجلاس میں پنجا ب بھر کے 1236 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر وبحالی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے مطابق پنجاب بھر میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا 75فیصد کام مکمل کرلیا گیا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی پوری طرح مکمل ہوگیا جب کہ  1164 بنیادی مراکز صحت پر تعمیر و بحالی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ 1211بنیادی مراکز صحت کی پلاسٹرنگ،1143 مراکزصحت کی فلورنگ جبکہ 1004 مراکز صحت کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔

اس موقع پر  وزیراعلی مریم نواز  نے مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب بھر میں رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہو ں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، پہلی مرتبہ دیہات کے عوام کو شہروں کے اعلی پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا-

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مراکز صحت کی تعمیر و بحالی بنیادی مراکز صحت مریم نواز کے مطابق

پڑھیں:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں اور صحت کے مراکز کی جلد تکمیل کا حکم
  • لاہور میں سائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص
  • مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سڑکوں اور طبی مراکز کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
  • مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی مٹیم دیدیا
  • وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ،روڈز ، ہیلتھ پراجیکٹس کاجائزہ لیا
  • پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت رواں سال مکمل کرنے کا حکم
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں