2025-02-26@14:54:26 GMT
تلاش کی گنتی: 659
«اونچائی پر»:
(نئی خبر)
خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں سے متعلقہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم بہت سی مضمرات کی حامل ہیں۔ ان ترامیم کی رو سے صوبے میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں اب گورنر کے بجائے وزیراعلٰی بطور چانسلر اختیارات استعمال کریں گے۔ جامعات کے وائس چانسلرز اب چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے اور 2سال کے بعد وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ چانسلر کو پیش کریں گے اور چانسلر کو اختیار حاصل ہوگا کہ اطیمنان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وائس چانسلر کو 2سال بعد عہدے سے ہٹا دے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی 3نام شارٹ لسٹ کرکے چانسلر کو حروف تہجی کی ترتیب سے ارسال کرے گی اور اس میں میرٹ...
کسی جگہ کا پتہ کرنا یا وہاں جانے کا راشتہ تلاش کرنے کے لیے گوگل میپ ایک بہتر ٹول کے طور پر کام کرتا ہے مگر کبھی کبھار لوگ گوگل میپ ایپلیکیشن پر اتنا اندھا اعتبار کرلیتے ہیں جس کا آگے انہیں مختلف صورتوں میں نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ جیسا کہ گوگل میپ سے متعلق کئی ایسی خبریں سامنے آچکی ہیں کہ ایک شخص اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کسی انجان مقام پر پہنچ گیا یا گوگل میپ کی وجہ سے ایک شخص حادثے کا شکار ہوگیا۔ وہیں اب حال ہی میں گوگل میپ پر اعتبار کرنے والے 2 فرانسیسی سیاح نیپال جانے کے بجائے بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ’بریلی‘ پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آصف بشیر کو خدمات عامہ کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ جمعہ کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب میں پڑھے گئے توصیفی کلمات کے مطابق آصف بشیر جو اس وقت ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر تعینات ہیں، کو وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ برس حج آپریشن کے لیے بطور معاون حج منتخب کیا تھا۔ آصف بشیر ایام حج میں منیٰ میں معاون کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جہاں بھارت سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین کے خیمے موجود...
عزالدین القسام کے ترجمان نے اعلان کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کی چار خواتین قیدیوں کو کل کو رہا کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عزالدین قسام کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کل (ہفتہ) قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت چار اسرائیلی خاتون فوجی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، عزالدین قسام کے ترجمان، ابوعبیدہ نے اطلاع دی ہے کہ کل (ہفتہ) جنگ بندی قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے تحت چار اسرائیلی خاتون فوجی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ ابوعبیدہ کے مطابق، ان چار قیدی خواتین کے نام کارینا آرئیو، دانیل گلبوع، نعمہ لیوی اور لیری الباج ہیں۔ اس اطلاع کے بعد، حماس نے بھی...
پشاور: ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے بعد 76 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل ساتواں بڑا قافلہ آٹا، چینی، گھی، پھل، سبزیاں، ادویات اور روزمرہ کی دیگر ضروری اشیا لے کر پارا چنار پہنچ گیا۔ قافلہ کی حفاظت کیلیے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے سخت اقدامات کر رکھے تھے، گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی نگرانی کی گئی۔ ادویات کی بڑی کھیپ بھی کرم پہنچا دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے جمعہ کے روز اشیائے خورد و نوش کی 76 گاڑیاں ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پہنچا دیں۔ ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت اور پاک آرمی کی نگرانی میں گاڑیوں...
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سیف علی خان نے اپنے گھر پر ہونے والے خطرناک حملے کی تفصیلات پہلی بار پولیس کو بتا دیں۔ سیف نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 جنوری کی رات 2:30 سے 2:40 کے درمیان پیش آیا، جب وہ اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ 12ویں منزل پر موجود تھے۔ ان کے بیٹے جے کے رونے کی آواز سن کر وہ کمرے سے باہر نکلے۔ 11ویں منزل پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ جے کی نرس ایک اجنبی کے ساتھ تیز آواز میں بات کر رہی تھی۔ سیف نے بتایا کہ حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو تھا اور خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن اس نے...

ڈیووس:عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
ڈیووس:عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا۔ صدر مملکت نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آصف بشیرکوستارہ امتیاز عطا کیا اور اس حوال سے تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ یاد رہے کہ آصف بشیر نے گزشتہ سال بطور معاونین حج غیرمعمولی اورقابل ستائش خدمات انجام دیں۔ 9 ذوالحج کو شدید گرمی کی وجہ سے کئی پاکستانی، بھارتی اوربرطانوی معمرحجاج بیہوش ہوگئے تھے، اس بحران کے دوران آصف بشیر اور ان کی 5 رکنی ٹیم نے بھارتیوں سمیت متاثرہ عازمین کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ آصف بشیر نے 26 عازمین جن میں17 بھارتی شامل تھے انہیں کندھوں پراٹھا کراسپتال...
چائنا میڈیا گروپ نیوز اور نیو میڈیا سینٹر کی 2025 کے اختراعی پروگراموں کی ریلیز تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی، جہاں 34 مربوط میڈیا پروگرام پروجیکٹس کی نقاب کشائی کی گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کےصدرشن ہائی شیونگ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے چیئرمین رن ہونگ بن،صوبۂ حہ بے کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ چھانگ بن ، اور صوبۂ شائن شی کی پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ سون ڈا گوانگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر چائنا میڈیا گروپ نیوز اینڈ نیو میڈیا سینٹر کی کے2025 کے اختراعی پروگرامز کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست کو چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ماحولیاتی...
برازیل میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب ساؤ پاؤلو میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ساؤ پاؤلو میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل تیان یو زین اور برازیل کے متعدد محکموں کے سربراہان نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔تقریب میں برازیل کی سیاسی شخصیات ،تعلیمی اداروں اور میڈیا سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر محمد علی سیف کی جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ کا دورہ کیا اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے دیگر قائدین کے علاوہ عمران خان کے دوست اور جماعت اسلامی کے سابق ساتھی محمد علی درانی بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی قیادت کا جماعت کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی عوامی ریلیف کے لیے جدوجہد کو سراہا اور عوامی مینڈیٹ چھینے جانے کے حوالے سے جماعت کی طرف سے حالیہ بیان پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک اسکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کرا چکی ہے جبکہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے...
راولپنڈی: سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین مذہب کے کیس کا فیصلہ پنڈی کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا۔ عدالت نے مجرموں پر مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جب کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر قید سخت بھگتنا ہوگی، مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد، واجد علی شامل ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 22 اکتوبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، مجرمان پر فیس بک، سوشل میڈیا پر توہین رسالتؐ، مقدس ہستیوں، قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہوئی۔ عدالت نے 295 سی...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقاتوزیراعظم محمد شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی 8 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) جرمنی میں جان لیوا حملوں کا ایک سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز ایک نیا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک مشتبہ افغان مہاجر نے باویرین شہر آشافن بُرگ کے ایک پارک میں چھوٹے بچوں پر چاقو سے وار کیا۔ حملہ آور نے ایک دو سالہ مراکشی لڑکے اور ایک 41 سالہ جرمن شخص کو ہلاک کر دیا۔ جرمن شخص نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ اس حملے میں تین دیگر بچے زخمی بھی ہوئے اور ان میں شام کی ایک دو سالہ لڑکی بھی شامل ہے، جس کی گردن پر زخم آئے۔ جرمن میڈیا کے مطابق 28 سالہ مشتبہ افغان ملزم کا نام انعام اللہ او...
برطانیہ کی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والے روڈاکوبانان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قتل کی غلط رپورٹنگ اور مجرم کو مسلمان بتانے پر پورے برطانیہ میں مسلم کمیونیٹی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ ڈانس روم میں حملہ کرنے والے کو سوشل میڈیا پر مسلم شہری بتایا گیا جس پر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ برطانیہ کے سفید فام انتہاپسندوں نے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جس پر مسلم کمیونیٹی عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہوگئی تھی۔ یہاں تک کہ لندن کے پاکستانی نژاد مسلم میئر صادق خان نے بھی امتیازی سلوک پر شکوہ کیا کہ میری بیٹیوں تک...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، وزیراعظم پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وزیراعظم حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کر چکی ہے اور نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے، وزیراعظم ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں، وزیراعظم وینڈی...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے جہاں چور کا سامنا کرنے پر بہادری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں وہیں انہیں جلد صحتیاب ہوکر گھر لوٹنے پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی دو سرجریز ہوئیں، جس میں جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی نکالا گیا تھا تاہم انہیں دبنگ انداز میں اسپتال سے واپس آتا دیکھ کر ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا جانے لگا ہے، اور ان کی جلد صحت یابی پر مختلف حلقوں میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیف کی حالت پر سوالات اٹھاتے ہوئے شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی اور گردن...
ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زیادتی کی شکار بیس سالہ لڑکی کو ریلوے اسٹیشن سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم سے پتھر اور ایک سرجیکل بلیڈ بھی برآمد ہوا۔ تاہم، پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ایک حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ لڑکی نے یہ چیزیں خود اپنے جسم میں داخل کیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان لڑکی نالاسوپارہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتی ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے آٹو رکشہ ڈرائیور کی طرف سے زیادتی کا شکار ہونے...
بے سُری گائیکی کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستان شوبز کی ماڈل اور میزبان متھیرا سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں چاہت فتح علی خان ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا کے کے پروگرام میں شریک ہوئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم انہیں متھیرا کے ساتھ نامناسب رویے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh_ali_khan) ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بدو بدی اور دیگر بے سُرے گانوں سے لوگوں کی توجہ سمیٹنے والے...
پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مصروف ترین خیبر روڈ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل استعمال کیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین بدھ کے روز سے سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز 5گھنٹے سے زیادہ تک خیبر روڈ کا بند کیے رکھا۔ جمعرات کو بھی فردوس چوک سے اسمبلی تک ریلی نکالی اور روڈ کو بند کر دیا اور خیبر روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کیے رکھا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میری دلی خواہش تھی، یہ بات آپ کے پاس ریکارڈ پر ہے کہ ہم مفاہمت یا کسی معاہدے کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف نے پہلے دن سے ہی کچھ رہنماؤں کو باتوں میں لگایا اور کچھ رہنماؤں کو تابڑ توڑ بیانات دینے پر لگا دیا، مفاہمت کی باتیں، دوستانہ باتیں دھمکیوں کے سائے میں نہیں ہوتی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل اسی میں ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں بات کریں اور دوستانہ ماحول پیدا کریں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پہلی بار تو...
بیجنگ () اٹلی میں الما ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو نشر کی۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب الما ٹی وی نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران الما ٹی وی ، ڈونا ٹی وی ، لازیو ٹی وی اور اٹلی چینل 7 سمیت اٹلی کے 10 سے زیادہ قومی ٹی وی چینلز 25 ملین گھرانوں کواسپرنگ فیسٹیول گالا کا اطالوی مختصر ورژن نشر کریں گے۔ 22 جنوری سےروس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، کالوگا اور تولا سمیت 10 شہروں کے 20 سینما گھروں میں 80 تھیٹر ہر فلم کے آغاز سے قبل اسی ایم جی اسپرنگ...
بیجنگ ()اسپین میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ، گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ میڈرڈ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ اسپین میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے سیکریٹری جنرل زراب پولولیکاشویلی نے ایک ویڈیو پیغام دیا۔ تقریب میں ہسپانوی ثقافتی اور سیاحتی حلقوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستانہ افراد نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار نہ صرف...
بیجنگ () کینیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی اداروں کے سربراہان،اقوام متحدہ میں ملائیشیا، سعودی عرب، سویڈن، ہنگری اور دیگر ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں کے علاوہ کئی افریقی ممالک کے قومی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کے ڈائریکٹرز بھی شامل تھے۔ شین ہائی شیونگ نے...
آٹو رکشہ ڈرائیور رانا، جنہوں نے سیف علی خان کو حملے کے دن لیلاوتی اسپتال پہنچایا تھا، انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کچھ نہیں مانگیں گے، لیکن اگر سیف علی خان ان کو آٹو رکشہ تحفے میں دینا چاہیں تو وہ خوشی سے قبول کریں گے۔ رانا سے جب ملاقات میں سیف علی خان کی طرف سے دی گئی رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے سیف صاحب سے وعدہ کیا ہے اور میں اسے نبھاؤں گا۔ لوگ اندازے لگائیں، چاہے وہ 50,000 روپے کہیں یا 1,00,000 روپے، لیکن میں اس رقم کا ذکر نہیں کروں گا۔ یہ صرف میرے اور سیف...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میری بھرپور کاوشوں کے باوجود جنسی طور پر ہراساں کرنے والے وائس چانسلرز کو ہٹائے جانے میں ناکامی پر مایوسی ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات بدھ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (سندھ ایچ ای سی) کے زیر اہتمام چوتھے ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شو کیس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سندھ بھر کی 41 یونیورسٹیوں نے 417 اہم تحقیقی منصوبے پیش کیے جو ٹیکنالوجی اور تحقیق میں صوبے کی تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر طارق رفیع اور وی سی این ای ڈی پروفیسر سروش لودھی شامل تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وائس...
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے سے متعلق پیش گوئی کر دی۔کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کے چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شام 5بجکر 36منٹ پر ہو گی اور چاند 30 جنوری بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے۔چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنےکا امکان ہے۔ڈیٹا سینیٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہو گی اور چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57منٹ تک رہنےکا امکان ہے۔ واضح رہے کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مصروف ترین خیبر روڈ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین بدھ کے روز سے سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز 5 گھنٹے سے زیادہ تک خیبر روڈ کا بند کیے رکھا۔، مظاہرین نے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کے باعث احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کون پھر خیبر روڈ کو بند کرکے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ لاٹھی چارج اور شیلنگ سرکاری ملازمین جمعرات کے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور فردوس چوک سے اسمبلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے انڈیپنڈینس نامی شہر کے انڈی رِج اپارٹمنٹس میں یہ آگ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے قریب لگی۔ انڈپینڈنس میں فائر بریگیڈ کے سربراہ جمی واکر نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد تین اور آٹھ سال کی عمر کے بچوں سمیت چار افراد کی لاشیں ملیں۔(جاری ہے) واکر نے مزید بتایا کہ آگ سے دو درجن رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا ہے، مزید یہ کہ آگ بجھانے والے عملے نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد اس آگ پر قابو پایا۔ لاس اینجلس: آگ کی شدت...
جرمنی میں چاقو بردار شخص نے ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا جو سالہ...
مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے 21 جنوری کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد آٹو ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے ملاقات کی ہے، جنہوں نے حملے کے بعد انہیں فوراً اسپتال پہنچایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان 16 جنوری کی رات اپنے گھر پر ایک خطرناک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں انہیں متعدد چاقو کے وار کیے گئے، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں فوری طور پر ان کے دو آپریشن کیے گئے۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) بھجن سنگھ رانا، جنہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے آٹو رکشہ میں موجود زخمی مسافر ایک مشہور اداکار ہیں، نے بتایا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23جنوری2025ء)یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔(جاری ہے) یادی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلمان نے کہا کہ ہماری 24 ماہ کی بیٹری وارنٹی اعتبار کا ایک نیا معیار قائم کرتی ہے، یادی نے GT 30 میں 100واٹ موٹر کی طاقت اور 60V23Ah گرافین بیٹری سے لیس ہے۔ اس کے ڈیزائن میں ایک ایل ای ڈی ڈیش بورڈ اور لائٹنگ سسٹم شامل ہے، جو کارکردگی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی پیش کرتا ہے۔ جبکہ اس میں 400 ملی میٹر پیڈل اسپیس اور650 ملی میٹر سیٹ کی لمبائی کے...
مشہور بھارتی فلم ساز مدھر بھنڈارکر جو ’فیشن‘ اور ’پیج 3‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اگلی فلم بالی ووڈ کی بیویوں کی زندگیوں اور اسکینڈلز پر مبنی ہوگی۔ قومی فلم ایوارڈ اور پدما شری جیسے اعزازات حاصل کرنے والے، معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر، جو اپنی فلموں میں حساس موضوعات کو ہدایت دینے کے لیے جانے جاتے ہیں جیسے کہ چاندنی بار، ٹریفک سگنل، پیج 3، فیشن، کارپوریٹ اور ہیروئین وغیرہ، اب اپنی اگلی فیچر فلم کا موضوع ’بالی ووڈ ستاروں کی بیگمات‘ کو منتخب کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: ’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھنڈارکر نے کہا کہ میں...
جنوبی بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار اور کے جی ایف اسٹار یش کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے تاہم کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے یش چائے بیچتے تھے اور ان کی روزانہ کی آمدنی صرف 50 روپے تھی۔ ’کے جی ایف‘ کی دونوں فلموں نے مجموعی طور پر 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس کے باعث یہ کناڈا سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئیں۔ یہی کامیابی یش کو بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں لے آئی۔ مگر یش کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے کی حیثیت سے ان کی زندگی محنت اور جدوجہد سے بھری ہوئی تھی۔...
گونر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے گورنر کو بے اختیار کرنے کے لیے جامعات کے چانسلر کا عہدہ وزیراعلیٰ کو دے دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی نے پچھلے دنوں خیبرپختونخوا یونیورسٹی ٹرانسفر بل 2024 پاس کرنے کے بعد منظوری کے لیے گورنر کو بھجوایا، جسے گورنر نے اعتراض کے ساتھ بل واپس کردیا۔ تاہم، رواں ہفتے اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹی ریفارمز بل 2024 کو باقاعدہ قانون بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت اب خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ یونیورسٹیوں کے چانسلر بن...
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے...
گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر انڈس اسپتال کے زیرانتظام جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال کی بلڈ بینک کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل شفقت انور شاھوانی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر اسپتال میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگائی گء جہاں مخیر حضرات سے عطیہ کردہ خون لے کر مریضوں کیلیے بلڈ بینک میں جمع کیا جائیگا۔ اس موقع پر اسپتال کے سی ای اے ڈاکٹر عفان فائق زادہ نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کو بلڈ بینک اور کیمپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاھوانی نے کہاکہ خون کا عطیہ دینا انسانی صحت کیلیے اچھی...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز باقی صوبوں کے وزراء اعلیٰ کیلئے رول ماڈل ہیں اور اب پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آ رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، سکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب سے بچھا دیا ہے۔ پنجاب میں نئی سڑکوں کی تعمیر ہو رہی، نئی الیکٹرک بسیں بھی آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر، کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی، مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں۔ مریم نواز کا خوشحال پنجاب اور ستھراء پنجاب منصوبے بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میںباپ کے ہاتھوں بیٹی اور اْس کے محبوب کا غیرت کے نام پر قتل ،عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پولیس نے ملزم اظہر کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی پولیس کاکہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے گھر پر پیش آیا، لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا کہ باپ نے دیکھ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کیا منظر ہوتا ہے جب کوئی شخص جتن کرکے کسی باہر ملک کو جاتا ہے۔وہ آنکھوں میں بہت سارے خواب اور دل میں بے شمار امیدیں سجا کر اپنے پیاروں سے رخصت ہوتا ہے اور اس کے لواحقین انھیں ہزاروں امیدوں سے رخصت کرتے ہیں۔ اور پھر خبر آتی ہے کہ ان کے پیارے کسی لانچ میں ڈوب گئے، کسی کنٹینر میں دم گھٹ کرمرگئے، کسی کان میں دب گئے یا جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔اور جو بچ جاتے ہیں وہ تپتی ریت یا کان یا کارخانے میں جل رہے ہیں یا عدم پتہ ہوگئے،یا آٹھویں سمندر میں غرق ہوگئے ہیں، چھٹی نہ کوئی سندیس جانے وہ کونسا دیس جہاں تم چلے گئے اک آہ بھری ہوگی،میں نے نہ سنی...
بالی وڈ کے شائقین کے لیے 2025 ایک شاندار سال ثابت ہونے والا ہے۔ بڑے بجٹ کی فلموں سے لے کر زبردست کہانیوں تک، 2025 میں ہر قسم کی فلمی تفریح دستیاب ہوگی۔ سلمان خان، ہریتھک روشن، عالیہ بھٹ، اور دیگر بڑے ستارے اپنی دلچسپ فلموں کے ساتھ پردے پر چھانے کے لیے تیار ہیں۔ یہاں 2025 کی 10 سب سے بہترین فلموں کی فہرست پیش کی جا رہی ہے: وار 2 کاسٹ: ہریتھک روشن، این ٹی آر جونیئر، کیارا اڈوانی ریلیز کی تاریخ: 14 اگست 2025 ڈائریکٹر: آیان مکھرجی یہ فلم یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور ہریتھک روشن اور این ٹی آر جونیئر کی شاندار اداکاری پر مشتمل ہے۔ سکندر کاسٹ: سلمان خان،...
لندن: طبی ماہرین کی تازہ تحقیق کے نتائج میں پتا چلا ہے کہ روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور کینسر ریسرچ یوکے کے اشتراک سے کی گئی اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ دودھ میں موجود کیلشیم آنتوں کی صحت کے لیے حفاظتی اثر رکھتا ہے۔ اس تحقیق میں 16 سال سے زائد عمر کی 5 لاکھ سے زیادہ خواتین کی خوراک کا تجزیہ کیا گیا۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران کیلشیم پر مشتمل غذائیں، جیسے دودھ، پتوں والی سبزیاں اور نان ڈیری مصنوعات کو کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مؤثر پایا گیا۔ اس کے برعکس زیادہ الکوحل اور پراسیسڈ...
پاک چائنہ کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو کردیے گئے ہیں، کاروباری افراد ایک سال میں 50 لاکھ روپے کا لین دین کرنے کے پابند ہوں گے ۔ پاک چائنہ کاروبار سے منسلک کاروباری محمد اسماعیل نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پاک چائنہ کاروبار سے منسلک افراد کو بے روزگار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک چھوٹے کاروباری کے اکاونٹ میں پانچ ملین روپے کیسے ممکن ہیں ؟ یہ سراسر زیادتی ہے اور نسلوں کو بے روزگار کرنے کی سازش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ محمد اسماعیل نے کہا کہ کاروباری افراد پہلے ہی چیمبر آف کامرس کے...
کراچی: سندھ میں جامعات مزید دو روز کے لیے بند، پریس کلب پر اساتذہ جمع ہوکر احتجاج کریں گے۔ سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے صوبے کی تمام یونیورسٹیز مزید دو روزجمعرات اور جمعہ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج جمعرات سے کراچی کے ریڈ زون میں داخل ہوجائے گا، اساتذہ جمعرات کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ فپواسا سندھ کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیش کردہ جامعاتی ترمیمی بل کے خلاف اگلے لائحہ...
فائل فوٹو بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مضحکہ خیز قسم کی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا اور کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اور سازش پر حملہ ہوا۔ لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹسانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی...
اپنے ایک بیان میں ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ شام پر حاکم باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" اپنے نظریات سے قطع نظر اس ملک کی تعمیر نو چاہتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ ہو گا کیسے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے وزیر خارجہ "ایمن الصفدی" نے کہا کہ مغربی کنارہ ہماری سرحد پر واقع ہے اور وہاں ہونے والے واقعات سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کی صورت حال خطرناک ہے اور دنیا کو وہاں رونماء ہونے والے واقعات پر گہری نگاہ رکھنی چاہئے۔ ایمن الصفدی نے کہا کہ ہم مغربی کنارے کی صورت حال کو سنگینی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی...
بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون کی 2025 کے لئے بہترین پروگراموں کی فہرست کے اجراء کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چین کے وزیر قدرتی وسائل گوان چی او ، چین کے نائب وزیر شہری امور تھانگ چھن پھے، چین کی نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات گو فانگ،چین کے نائب وزیر زراعت اور دیہی امور وو ہونگ یاؤ اور چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے وائس چیئرمین چو ڈی نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست جاری کی۔ حالیہ برسوں میں سی سی ٹی وی ون کی ویوئر شپ بڑے اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو 2024 میں 6.28فیصد...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، شہری کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہلات بنیامین اسٹریٹ پر حملہ آور نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔(جاری ہے) پولیس نے حملہ آور کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کو شہری نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ حملہ آور مراکشی نژاد امریکی شہری تھا، وہ 18 جنوری کو وزٹ ویزہ پر اسرائیل پہنچا تھا۔اسرائیلی وزیر داخلہ موشے اربیل کا...
امریکی ریاست پینسیلوینیا میں ایک لڑکی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایک اجنبی اور بے قصور شخص کو محض اس لیے ریپ کا الزام لگا کر جیل پہنچا دیا کیوں کہ وہ اسے ’کراہت آمیز‘ لگا تھا۔ 20 سالہ انجیلا اوروموا نے الزام عائد کیا تھا کہ اسے ایک سپر مارکیٹ کے باہر ڈینیئل پرسن نامی شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم یہ الزام جھوٹا ثابت ہونے پر اب خود لڑکی کو17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور فتح، جھوٹا الزام عائد کرنیوالے چینل پر 15 ملین ڈالر ہرجانہ اس الزام کے بعد مقامی پولیس نے ڈینیئل پِرسن کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تاہم مبینہ...
اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خاتون مسافر کو ان کا گمشدہ سامان واپس مل گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایمریٹس چیک ان کاؤنٹر زون 01 میں صبح کےوقت ایک براؤن پرس ملا۔ پرس میں ملکی و غیر ملکی کرنسی (£205، 1,500 روپے اور سکے) پائی گئی۔ پرس میں زیورات (ایک سونے کی انگوٹھی، تین بالیاں اور ایک نتھ) بھی موجود تھے۔ اس سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے تھی۔ ابتدائی طور پر متعدد اعلانات کے باوجود پرس کا مالک سامنے نہ آیا۔ ایئرپورٹ سروسز اورجیریز اسٹاف نے مزید اعلانات کیے جن میں EK613 فلائٹ پر بھی اعلان شامل تھا۔ بالآخر اصل مالکہ سامنے آئیں اور ان کا سامان...
تل ابیب میں چاقو سے حملے میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں مشتبہ حملہ آور جاں بحق ہوگیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی شام تل ابیب میں چاقو سے حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر ہی ہلاک کر دیا۔ اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس زخمیوں میں چار کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک شخص کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق چاقو حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھی، یہ حملہ ریستوران اور کیفے سے بھرے ایک مصروف علاقے میں ہوا، حملہ آور کی شناخت صرف 28 سالہ "غیر ملکی شہری" کے طور پر کی گئی ہے۔

بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد ,اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔
رپورٹ ( نمایندہ نوائے وقت ) مدینہ منورہ بیرسٹر امجد ملک صاحب نے ٹیم بحرین کے کام کو خوب سراہتے ہوئے مبارکباد اور اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ صدر مسلم لیگ ن ریاض عدنان بٹ اور سینئر نائب صدر شعبہ خواتین بھی شریک ہوئے ۔ چئیرمین پاکستان کلب بحرین جناب افضل بھٹی صاحب نے پاکستان کلب کی جانب سے محترم جناب بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ صدر مسلم لیگ ن بحرین چودھری رفاقت حسین صاحب کویت سے مہمان شمشاد احمد صاحب کو شیلڈ پیش کی. چئیرمین سندھی سنگت منظور سٹھیار صاحب نے بیرسٹر امجد ملک صاحب کو سندھی اجرک کا تخفہ پیش کیا۔میزبانی کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری انجینئر فیصل محمود نے احسن طریقے سے نبھائے ۔...
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کو 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکار اسپتال سے بھاری سیکیورٹی کے ہمراہ اپنے اپارٹمنٹ پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی۔ ڈینم جینز کے ساتھ سفید رنگ کی شرٹ پہنے اور گلاسز لگائے سیف علی خان نے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھ ہلا کر مداحوں کی پُرجوش محبت کا جواب دیا۔ اداکار کی گھر واپسی مداحوں اور...
اقصی شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145, کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123, کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 200, کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔یہ فیصلہ ایئرلائنس کی جانب سے فنی خرابیوں اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
لاہور: پاکستان ریلوے کی 300 سے لیکر 400 کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتہ ہو گئیں۔ آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، جن ریلوے ٹریک پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھیں ان پر قبضہ ہو چکا، سیکڑوں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ بن چکی ہیں۔ زیادہ تر ریلوے ٹریک کی پٹڑیاں چوری ہوچکی ہیں، ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زائد خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق 1980 تک ریلوے ملک بھر میں 4 ساڑھے چار سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100 سے...
’’چائے چاہیے........ کون سی جناب؟ ........ہی تو ہے ........عمدہ ہے،........لیجئے ........پیجئے!‘‘ راقم کی طرح، ہمارے معاصرین اور بزرگ معاصرین نے اپنے بچپن، لڑکپن اور نوجوانی میں پاکستان کے اِکلوتے ٹیلیوژن چینل ’پی ٹی وی‘ پر تقریباً روزانہ یہ اشتہار (TVC=TV Commercial) بار بار چلتے ہوئے دیکھا سُنا ہوگا۔ خاکسار شعبہ تشہیر سے دیرینہ تعلق کی بناء پر، یہ سمجھتا اور کہتا ہے کہ چائے نوشی سے متعلق اس سے بہتر، اختراعی نوعیت کا اشتہار [Creative Advertisement] ہمارے یہاں کبھی نہیں بنا، البتہ بہت بعد اس سے بہتر نہ سہی، کچھ اچھے اشتہار ات ضرور بنے۔ یہاں نامور کرکٹر جناب مشتاق محمد کا ایک TVCیاد آتا ہے، جس میں سب سے پہلے یہ اختراعی تشہیرہ فقرہ [Creative slogan] سننے...
ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت مصنوعی ذہانت، چیٹ جی پی ٹی نے جان لیوا بیماری کی تشخیص کرکے اس کی جان بچانے میں مدد کی۔ گمنام صارف نے ریڈاٹ پوسٹ میں بتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے ہلکی ورزش کی، جس کے بعد اسے پورے جسم میں شدید درد محسوس ہونے لگا، صحت میں اچانک بگاڑ کے بارے میں الجھن میں صارف نے چیٹ جی پی ٹی نے اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی تجویز دی۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی نے آواز پر مبنی نیا فیچر متعارف کروا دیا ’میں نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی علامات کی وضاحت کی اور اس نے...
بہت سے غیر ملکیوں کے لیے ایک چینی نام کے ساتھ آنا اچھا اور دلچسپ ہے، جس میں لی بائی نامی کینیڈین لڑکی (لی بائی ،مرد، ایک ہزار سال پہلے ایک قدیم چینی شاعر) ، زاؤ زاؤ نامی ایک امریکی لڑکا (زاؤ زاؤ ایک جنگجو تھا جو دو ہزار سال پہلے چین میں شاہی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا تھا) وغیرہ شامل ہیں ۔اسی طرح، جب چینی لوگ آمنے سامنے کھڑے غیر ملکیوں کو اپنے ذہنوں میں قدیم چینی شخصیات کے ساتھ جوڑتے ہیں تو وہ اس ہنسی میں لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔ اور ایسے ہی اگر کوئی چینی دوست آپ کو چاؤ بن شان نامی چینی نام دے تو آپ کو اس مشہور چینی کامیڈی اسٹار کے...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) ماہرین فلکیات نے ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی، ماہ رجب کے تیسرے عشرے کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں چند ہی دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی۔ کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کےمطابق شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی،چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ہفتے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا شخص کیسے گرفتار ہوا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ سخت سیکیورٹی کے حصار میں گھر پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے ہیں جبکہ ان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بھی باندھی ہوئی نظر آرہی ہے۔...
پاکستانی ہدایتکار یاسر نواز، جو ڈرامہ 'چپ رہو' اور فلموں 'رونگ نمبر' اور 'رونگ نمبر 2' کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دنوں میں فیروز خان کے بارے میں اپنے بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔ یاسر نواز نے اداکارہ اشنا شاہ کے ٹاک شو 'آفٹر آورز' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں نے فیروز خان کے کیریئر کا آغاز کیا۔" انہوں نے بتایا کہ 2014 کے ڈرامہ 'چپ رہو' میں سجل علی کے ساتھ فیروز خان کو کاسٹ کرنا ان کا فیصلہ تھا، جب فیروز صرف ایک وی جے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یاسر نے مزید کہا، "میں نے ایک اسٹار دنیا کو دیا۔" ان کے مطابق، فیروز خان کی اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں تھا،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا حتمی جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے عرفان صدیقی نے ”ایکس “پر اپنے ایک بیان میں میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کی ہے.(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے میڈیا پر ایک خبر سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے تاہم عرفان صدیقی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ذرائع...
لاہور: چائلڈپروٹیکشن بیورو میں مقیم گمشدہ بچوں کے والدین اور لواحقین کی تلاش مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چائلڈپروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن اور پنجاب اسمبلی کی رکن سارہ احمد کی ہدایت پر صوبے بھر میں موجود بیورو کے ذیلی سنٹرز ، پولیس ، ایدھی فاؤنڈیشن اور میڈیا کی مدد سے ان بچوں کے لواحقین کی تلاش کی جارہی ہے۔ چائلڈپروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ بیورو میں اس وقت 121 بچے ایسے ہیں جو مختلف اوقات میں یہاں لائے گئے، ان میں چند سال سے لیکر 16 سال عمر تک کی 65 لڑکیاں اور 56 لڑکے شامل ہیں۔ سارہ احمد نے بتایا گمشدہ بچوں کے والدین، رشتہ داروں کی تلاش اسی وقت شروع کردی...
راولپنڈی: تالاب سے چار سالہ بچے کی لاش ملنے کے مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش ظاہری حالت سے 12 سے 15 پرانی ہے جس پر پہلے سے درج اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی ظاہری حالت دو ماہ تک کھلے آسمان تلے تالاب میں رہنے والی نہیں لگتی، لاش کا پوسٹمارٹم کروا کر نمونے فرانزک تجزیے کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوا دیے گئے ہیں جس سے بچے کی موت کی وجہ اور وقت کا حتمی تعین ہوسکے گا۔ مزید پڑھیں: نومبر میں لاپتا ہونے والے بچے کی لاش دو ماہ بعد تالاب سے مل گئی ایس پی صدر...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 7 روز میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر عدالتی کمیشن قائم نہ کیے جانے پر مذاکرات کے اگلے دور کی بائیکاٹ کی دھمکی کام کرگئی، حکومت نے7 روز کے اندر سنجیدہ جواب دینے کی یقین دہانی کرادی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات حکمران اتحاد میں شامل اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں اور ان کو پورا کرنے کے حوالے سے ان سے تجاویز طلب کی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم 7 دن کے اندر پی ٹی...
چین کی خلا باز کمپنی سپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز ینشنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ طیارہ3050میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سفر کر سکتا ہے، یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک دو گھنٹے جبکہ پاکستان میں مسافروں کو صرف13منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچا سکتا ہے۔چین کی خلاباز کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ینشنگ سپرسونک جہاز وقت کی بچت کرتے گھنٹوں کا سفر چند منٹوں میں طے کر لے گا اور اس کی پرواز اگلے چند سال میں شروع ہو گی۔یہ جہاز ریم جیٹ انجن کی مدد سے اڑتا ہے جو فضا کی آکسجین کام میں لا کر جلتا اور یوں زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔
7 جنوری کو قومی اسمبلی کی ایک اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے سد باب کے لیے ایک متفقہ بل منظور کیا ہے جس میں بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر نثار احمد جٹ بھی شریک تھے یہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین نوشین افتخار نے پیش کیا اچھی بات یہ ہے کہ برسراقتدار اور اپوزیشن کے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ 2019 سے 2024 تک کی ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اب تک 5120 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 1298 زیر سماعت ہیں اور 3122 کیسز بند ہوچکے۔ ایم...
اسلام آباد: پاکستان میں غذائی قلت سالانہ 17 ارب ڈالر کا نقصان پہنچانے لگی،غیر سرکاری تنظیم نیوٹریشن انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غذائی قلت کے سنگین مسئلے کے باعث قومی معیشت کو سالانہ 17 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جو ملک کی مجموعی قومی آمدنی (جی این آئی) کا 4۔6 فیصد بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کروڑوں بچے، نوجوان لڑکیاں اور خواتین غذائی قلت خاص طور پر خون کی کمی کا شکار ہو رہی ہیں۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر شبینہ رضا کے مطابق غذائیت کے شعبے میں سرمایہ کاری غربت کے دائرے کو توڑنے کے لیے اہم ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر...
ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے اپنے ممبئی کنسرٹ کے دوران خراج تحسین پیش کیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔ کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اپنے پرفارمنس کے دوران کہا: "شاہ رخ خان ہمیشہ کے لیے!” مارٹن کے ان الفاظ پر اسٹیڈیم شائقین کے شور سے گونج اٹھا، اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ شاہ رخ خان نے اس دل چھو لینے والے لمحے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کرس مارٹن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا: "Look at the stars… look how they shine for you… and everything you do! میرے بھائی کرس مارٹن، آپ نے مجھے...
نیٹ فلکس اپنے وسیع ڈراموں، حقیقت پر مبنی سیریز اور زبردست کامیڈی شوز کے لیے مشہور ہے۔ اگر آپ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ کیا دیکھیں تو ہم نے آپ کے لیے کچھ بہترین شوز کی فہرست تیار کی ہے جو اس وقت دیکھنے کے لیے دستیاب ہیں۔ اسکویڈ گیم (2021) جنوبی کوریا کے اس تھرلر نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ یہ ڈرامہ ایک جان لیوا مقابلے کی کہانی بیان کرتا ہے جس میں شرکاء اپنی زندگی بدلنے والے انعام کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ دوسرے سیزن میں گی ہون کی واپسی دکھائی گئی ہے جو خطرناک گیم کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بریکنگ بیڈ (2008 - 2013)...
ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر حلف برداری کے موقعے پر ساہیوال میں موجود ان کے ہم شکل سلیم عرف بگا قلفیاں والا بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا کی سریلی آواز کی وجہ سے بھی بچے بڑے سب ہی سیلم عرف بگا کے دیوانے نظر آتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے ساہیوال کے قلفی فروش سلیم عرف بگا اپنی ریڑھی لیے جب گھر سے نکل کر شہر کے گلی محلوں کا رخ کرتے ہیں تو ان کی سریلی آواز سن کر بچے بڑے سب ہی ان کے پاس دوڑے چلے آتے ہیں اور ان کے گرد لوگوں کا ہجوم جمع ہوجاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...
اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، سمگلروں نے تاوان دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑے مار کر سمندر میں پھینک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیانات پاکستان سے جانے والی چار رکنی ٹیم نے ریکارڈ کیے جس میں متاثرین نے بتایا کہ مراکش میں کشتی حادثہ نہیں ہوا بلکہ قتل عام ہوا، انسانی سمگلروں نے کشتی کھلے سمندر میں جان بوجھ کر کئی دن روکے رکھی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا اور نہ دینے پر بہت سے مسافروں کو ہتھوڑے مارکر زخمی کیا اور سمندرمیں پھینک دیا۔ متاثرہ پاکستانیوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کشتی میں...
ممبئی : بالی وڈ کی متنازعہ اور مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تینوں کو ایک ساتھ آسانی سے شکست دے سکتی ہیں۔ راکھی ساونت، جنہیں بولی وڈ کی "نمبر ون آئٹم گرل" اور "ریئلٹی ٹی وی کی کوئن" کہا جاتا ہے، اپنے بے باک بیانات اور تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی پاکستان سے محبت کا بھی اظہار کیا، جو ان کے تنقیدی تبصروں کے ساتھ متضاد معلوم ہوا۔ راکھی ساونت نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بالی وڈ میں قدم رکھا اور اپنی بولڈ شخصیت...
دبئی : ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں اپنی دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دیدی۔ ایان افضل خان نے صرف 16 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں متحدہ عرب امارات کے کسی کھلاڑی کی جانب سے بہترین اعداد و شمار کا نیا ریکارڈ قائم کیا، اس کے باوجود نائٹ رائیڈرز نے مائیکل پیپر کی نصف سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ابرار احمد، جیسن ہولڈر اور علی خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جائنٹس کے بلے بازوں کے لئے یہ ایک مشکل مقابلہ تھا کیونکہ انہوں نے پاور پلے...
پاکستان نے چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی۔ مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز تیز کردیا گیا۔ سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ 2024 میں سر کیا تھا چاند کا مدار اب چاند پر گاڑی بھیجنے کو تیار ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی ، امپورٹڈ نہیں مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے ۔ پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا ۔ اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔ چاند پر لینڈنگ کا بڑا معرکہ سر کرنے میں تین سال لگیں گے ۔ ڈپٹی منیجر...
بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں ” قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کی پارٹی کمیٹیز کی رپورٹ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کی ورک رپورٹ سننے اور اس کا مطالعہ کرنے کے بارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی جامع رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور دریائے زرد کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلی معیار کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دینے کے بارے میں رائے پر نظر ثانی کی گئی ۔ سی پی سی...
چاند کو خطرے میں پڑنے والے ورثے کی سائٹس کی فہرست میں شامل کردیا گیا کیونکہ خلائی دوڑ زمین کے واحد قدرتی سیٹلائٹ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ورلڈ مانیومنٹس فنڈ (ڈبلیو ایم ایف) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور خطرے میں موجود ثقافتی ورثے کی سائٹس کی فہرست جاری کرتی ہے نے اس سال روایتی نشانیوں جیسے مندر، قبرستان اور محلے سے آگے بڑھ کر چاند کو اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس گروپ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے سالوں میں چاند پر 90 سے زائد اہم سائٹس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔بین الاقوامی کونسل برائے قومی ورثہ اور نواردات کے ایک شعبے نے ایرو اسپیس ورثے کے تحفظ کے لیے چاند کو (ڈبلیو...
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ دار افراد اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کے ساتھ اس تہوار کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ نے تمام جمہوری جماعتوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں ہم نے معاشی اور سماجی ترقی...
زیادہ رش، ناقص صفائی ستھرائی اور غیرمعیاری کھانے کی وجہ سے مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والی بھارتی ریلوے اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اب وجہ چوری ہے۔ شہر پریاگ راج سے ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ریلوے ملازمین پلیٹ فارم پر سامان کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس میں انہیں ٹرین کی بوگی سے چوری کی گئیں بیڈ کی چادریں اور تولیے جیسی چیزیں ملیں اور مسافروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔ https://www.facebook.com/deccannews/videos/951901637036985/ ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر whoismayankk نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو نے 4,200 سے زیادہ اپ-ووٹ حاصل کیے ہیں اور تبصروں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا کمیونٹی نے ویڈیو پر...
ڈاکٹر سمیر کمار ورما نے کہا کہ اس صورتحال میں درمیانی اور نچلی سطح کے صحافیوں کا کردار اہم ہوگیا ہے، سچ کو سامنے لانے کی ذمہ داری ان ہی کے اوپر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ باوقار سندیپ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سمیر کمار ورما نے میڈیا کو سماجی تبدیلی کا بردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے آنے سے صحافت کے سامنے چیلنجز ضرور بڑھے ہیں لیکن اس کی مطابقت برقرار ہے۔ وائس سمیر کمار ورما نے معروف صحافی آنجہانی رام گووند پرساد گپتا کی 29ویں برسی کے موقع پر منعقدہ "عصری صحافت کے چیلنجز" کے موضوع پر سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں صحافت کے سامنے چیلنجز...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے جواب میں اپنا مؤقف تیار کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ، راناثنااللہ عرفان صدیقی نے کہاکہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں حکومتی کمیٹی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی یہ خبر کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے، قطعی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس خبر میں بیان کی گئی تمام تفصیلات حقیقت سے عاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ان تقریبات کے دوران میوزک شو، آتش بازی کے مظاہرے اور ریلی شامل ہیں جبکہ ٹرمپ آج 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے. حلف برداری سے منسلک چار روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز سے ہواتھا ٹرمپ اپنے عہدے کی دوسری مدت کا حلف اٹھا رہے ہیں منتخب نائب صدر جے ڈی وینس نئی صدارتی کابینہ کے نامزد ارکان کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور واشنگٹن میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کریں گے.(جاری ہے) ورجینا کے شہر استرلنگ میں واقع اپنے گالف کلب میں ہفتے کی شام ٹرمپ نے استقبالیے کی میزبانی...
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...
بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی صدر بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن صدر بل کلنٹن نے محض اس لیے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا کہ برطرف وزیراعظم میاں نواز شریف کو...