بلوچستان کے زمینداروںکو مالی نقصان سے بچائیں: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، سیکرٹری توانائی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کے امور پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کو مالی نقصان سے بچائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بجلی چوری کے تدارک کیلئے قانون سازی کر لی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی۔ اجلاس میں جعفر ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کیا۔ رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پوری قوت اور یکجہتی سے دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔دریں اثناء نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں طبی تعلیم سے متعلق چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم نے بہتر طبی تربیت اور ضابطے کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں طلباء کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالجوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایکریڈیٹیشن، فیس ریگولیشن اور ریشنلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایک ذیلی کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ 17 مارچ کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں فیس ریشنلائزیشن پر اپنی سفارشات پیش کرے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
بلوچستان میں بڑھتی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے، ممبران جی بی کونسل
ایک بیان میں ممبران جی بی کونسل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ارکان چیئرمین قائمہ کمیٹی جی بی کونسل ایوب شاہ، ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری، چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جی بی کونسل اقبال نصیر، ممبر کونسل سید شبیہ الحسنین، ممبر کونسل عبد الرحمن اور ممبر کونسل حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ریاست مخالف عناصر پاکستان کے استحکام اور امن کو تباہ کرنے اور ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ تمام یرغمالیوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں اور صوبائی و وفاقی حکومت سمیت سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال سے دعا ہے کہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔