2025    کے لیے   قومی دفاعی  اخراجات کی مد میں   1.81  ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان

بیجنگ: چودہویں  نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور  پیپلز آرمڈ پولیس فورس  کے وفود  کے ترجمان  نے میڈیا کو  بتایا  کہ  حالیہ برسوں میں پائیدار اور صحت مند معیشت کو فروغ دیتے ہوئے چینی حکومت نے دفاعی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔
.

قومی دفاعی صلاحیت  اور اقتصادی طاقت میں بیک وقت بہتری  کا عمل جاری ہے  ۔ 2025 میں، قومی عام عوامی بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے 1.81 ٹریلین یوآن مختص کیے گئے ہیں   جو کہ سال بہ سال 7.2 فیصد کا اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ چین اقوام متحدہ کے فوجی اخراجات کے شفافیت کے نظام میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے اور بجٹ کا حجم، ڈھانچہ اور بنیادی استعمال صاف اور  شفاف  ہے ۔ امریکہ جیسی فوجی طاقتوں کے مقابلے میں چین کے قومی دفاعی اخراجات خواہ وہ جی ڈی پی یا قومی مالیاتی اخراجات  کے تناسب کے لحاظ  سے ہوں  یا فی کس قومی اور فی کس فوجی اہلکاروں کے حساب سے ہوں ،نسبتا کم ہیں  ۔
تائیوان  کے بارے میں  ترجمان نے کہا کہ   تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور  چین اس  پر  کسی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں  کرے گا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ  پیپلز لبریشن آرمی  نے ہمیشہ  قومی وحدت کا دفاع کیا ہے  اور حالیہ برسوں میں جزیرے پر گشت اور فوجی ڈیٹرنس معمول ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ “تائیوان کی علیحدگی” کے عناصر جتنی   زیادہ  پریشانی پیدا کریں گے  ان کی  گردنوں میں رسی اتنی ہی سخت  اور ان کے سروں پر تلوار اتنی ہی تیز ہوگی۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیپلز لبریشن آرمی قومی دفاعی

پڑھیں:

دہشت گردافغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں،جنرل سید عاصم منیر

 

بنوں کے گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے

پاک فوج ریاست کی سلامتی کیلئے دہشت گردی کیخلاف ڈھال بنی رہے گی، مسلح افواج پاکستان کے عوام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، بنوں دورے کے موقع پر آرمی چیف کی گفتگو

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشت گرد حملے کے بعد بنوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے حملے میں جاں بحق معصوم شہریوں کے اہلخانہ سے گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو بھی سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ریاست کی سلامتی و استحکام یقینی بنانے کیلئے دہشتگردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔اس حملے کے مرتکب دہشت گردوں کو بہادر جوانوں نے فوری طور پر انجام تک پہنچا دیا۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا اسلام دشمن خوارج کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے عوام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر جوانوں کے فوری اور مؤثر ردعمل کی تعریف کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی، خوارج دشمن عناصر کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گرد گروہ بشمول فتنہ الخوارج افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میدان جنگ کی امریکہ کے قریب منتقلی
  • چین، 2025    کے لیے   قومی دفاعی  اخراجات کی مد میں   1.81  ٹریلین یوآن مختص کیے جائیں گے ، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کا بیان
  • عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان اور ضم اضلاع کیلئے مختص میڈیکل سیٹس کم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا  
  • بھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ
  • الجولانی کے مخالفین نے لاذقیہ میں "سطامو" فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا
  • 1 ٹریلین کی سرمایہ کاری،سعودی عرب نے بڑااعلان کردیا
  • پنجاب: کالعدم تنظیموں اور خیراتی اداروں کی فہرست جاری
  • سعودیہ امریکی کمپنیوں میں 1 ٹریلین کی سرمایہ کاری کیلئے راضی، ٹرمپ کا اگلے ماہ دورے کا اعلان
  • دہشت گردافغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں،جنرل سید عاصم منیر