سائنسدانوں نے نظام شمسی کے دوسرے بڑے سیارے زحل کے مزید 128 چاند دریافت کرلیے ہیں۔

اس دریافت کے بعد زحل کے چاندوں کی تعداد نظام شمسی کے تمام سیاروں کے چاندوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔پہلے مشتری کو سب سے زیادہ چاند رکھنے والا سیارہ مانا جاتا تھا مگر اب زحل کے چاندوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے جو دیگر سیاروں کے چاندوں کی مجموعی تعداد سے لگ بھگ دوگنا زیادہ ہے۔

اسی تحقیقی ٹیم نے کچھ عرصے قبل زحل کے 62 چاند دریافت کیے تھے جس دوران عندیہ ملا تھا کہ سیارے کے مزید چاند بھی ہوسکتے ہیں اور وہ 2023 سے اس پر کام کر رہے تھے۔محققین نے بتایا کہ ہم نے زحل کے 128 نئے چاند دریافت کیے ہیں اور ہمارے خیال میں مشتری اس مقابلے میں کبھی آگے نہیں نکل سکے گا۔مشتری کے اب تک 95 چاند دریافت ہوچکے ہیں۔زحل کے نئے چاندوں کو بین الاقوامی فلکیاتی یونین نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے اب ان کے ناموں اور نمبروں کا تعین کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے چاندوں کی کے چاند زحل کے

پڑھیں:

سونے کے نرخ دوسرے روز بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 910ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 3لاکھ 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ 

اسی طرح  فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2لاکھ 62ہزار 345روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 3388روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2904روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام میں ایک دوسرے کے حقوق
  • پاکستان سمیت 30 سے زیادہ ملکوں میں عید الفطر کے تاریخ کی پیشگوئی
  •  جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے مزید 3 دہشتگرد ہلاک،  جہنم واصل دہشتگردوں کی تعداد 16 ہو گئی
  • سونے کے نرخ دوسرے روز بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
  • سولر پینلز کو کرشماتی محلول کے ذریعے نیا بنانے کی ٹیکنالوجی دریافت
  • خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا. چیف جسٹس
  •  زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند لیکن  ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب
  • خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا، چیف جسٹس آف پاکستان
  • چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول