پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹربنا دیا گیا۔

فرنچائز کے مالک مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائیٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی فرنچائز کے کلیدی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور ٹیم ڈائریکٹر ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔ ہمارے لیے سرفراز احمد سے زیادہ بہتر کوئی اور انتخاب نہیں تھا۔سرفراز احمد فرنچائز کی جان ہیں اور ہم ان کو نہیں چھوڑ سکتے۔ فرنچائز نے سرفراز کی کپتانی میں 2016 اور 2017 میں فائنل کھیلا۔

سرفراز احمد نے 10ویں ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سرفراز احمد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم، کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔بعدازاں سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوچ  مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ تھے۔ انہیں فرنچائز نے رواں ماہ کے شروع میں ریلیز کیا تھا۔

سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 میچز کھیلے اور 7 نصف سنچریز کی مدد سے 29.

32 کی اوسط سے 1525 رنز بنائے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پڑھیں:

 بشیر زیب، میر حیربیار مری دہشتگردی کررہے ہیں۔  کیا ہم انہیں اجازت دے دیں کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر ماریں

سٹی42: بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے فلور پر  جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے سانحہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا،   بشیر زیب، میر حیربیار مری دہشتگردی کررہے ہیں۔  کیا ہم انہیں اجازت دے دیں کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر ماریں۔ جو خواتین اور بچوں کو یرغمال بناتے ہیں انہیں کیسے چھوڑ دیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا،   جو ریاست پاکستان کو توڑنے کی بات کرے گا ریاست کیخلاف بندوق اٹھائے گی،  ریاست ان کا قعل قمع کرے گی۔جوانوں نے 50 کے قریب دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ‘ تمام جہنم واصل ہوگئے ہیں ۔ جو خواتین اور بچوں کو یرغمال بناتے ہیں انہیں کیسے چھوڑ دیں، 

جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 

 میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جس دہشتگردوں کے سرغنہ کا نام لے کر اسے بدترین دہشتگردی کا مجرم ٹھہرایا،  سٹی42 نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کے بعد کل ہی اس کے نام اور تصویر کے ساتھ اسے دہشتگردی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ 

   بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے  بلوچستان اسمبلی میں جعفر ایکسپریس سانحہ پر خطاب کرتے ہوئے اسمبلی مین موجود بعض ارکان سے سوال کیا، بلوچستان میں کون قتل وغارت کروا رہا ہے ہم ان کا نام لینے سے کیوں گھبراتے ہیں ،کیا ہم 500 لوگوں کے قتل پر ان سے معافی مانگیں ۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف

میر سرفراز بگٹی نے کہا، دہشتگرد ہمشیہ چھٹی پر جانیوالے فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔  چھٹی پر جانیوالے فوجی تصور نہیں ہوتے۔ سرفراز بگٹی نے بی ایل اے کے سرغنہ کو نام لئے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا، "ہمت ہے تو چھائونیاں ہیں، یہاں آؤ نہ!

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی  نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے دکھے ہوئے دل کے ساتھ کہا،  ٹرین پر حملہ کرتے ہیں یرغمال بناتے ہیں ،تشدد بندوق کے زور پر وہ اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں ،کیا ہم 500 لوگوں کے قتل پر ان سے معافی مانگیں ۔

ونی، خودکشی کیس؛ دو ملزموں کا ریمانڈ، چار ملزم محفوظ

 سرفرازبگٹی نے کہا، معصوم نہتےمسافروں کومارناکون سی جنگ ہے۔میرے 380لوگ اس جنگ میں مارے گئے،ان کا خون معاف کرنے کو تیار ہوں،ریاست ڈائیلاگ کیلئےتیارہے لیکن دہشتگرد تیارنہیں ہیں، دہشتگردبندوقیں اٹھا کرہمیں ماررہے ہیں اورکہاجارہاہے مذاکرات کریں۔

سرفراز بگٹی نے کہا، ہم کب تک ان دہشتگردوں کےساتھ نرمی سے پیش آئیں گے۔ دہشتگرد پاکستان کوتوڑناچاہتےہیں میں اپنی ر یاست کیساتھ کھڑاہوں۔ 
وزیراعلی سرفراز بگٹی نے  مستحکم لہجہ میں کہا، "جو ریاست کو تورنے کی بات کرے گا ، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی ."   عام بلوچ کوباربارگلے لگانےکیلئےریاست تیارہے. 

 بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں؛ وزیرِاعظم

وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے کہا,  دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان کےایک انچ حصےپرقبضہ نہیں کرسکتیں۔
وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے بلوچستان اسمبلی مین بتایا کہ ان کیمرہ بریفنگ دی گئی کہ دہشتگردمذاکرات نہیں کرناچاہتے۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے لیکن دہشتگرد مذاکرات چاہتے ہی نہیں۔

،سرفرازبگٹی  نے اس کے ساتھ ہی کہا، بلوچستان کے امن  کیلئے حکومت تمام اقدامات کیلئے تیار ہے۔ وہ کون سےحقوق ہیں جوبلوچستان کونہیں دیےگئے۔بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں گے، لیکن ریاست مکمل طورپردہشتگردوں کاقلع قمع کرےگی۔

جعفر ٹرین حملہ ؛ نہتے  مسافروں پر حملہ کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں؛ مریم نواز


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  نے بلوچستان اسمبلی میں موجود دوسرے ارکان سے مخاطب ہو کر کہا، کیوں ہم دہشتگردوں کانام لیتےہوئےگھبراتےہیں۔ 
سرفراز بگٹی  نے کہا۔   "افسوس کہ دودا خان کا بیٹا (بی ایل اے کے دہشتگرد) بشیر زیب کو صاحب کہہ رہا ہے ۔"

سرفراز بگٹی  نے کہا۔ بندوق اٹھانے والے کا ریاست ہر صورت میں قلع قمع کرے گی۔ عام بلوچ کو ریاست گلے لگائے گی لیکن دہشتگردوں کو نہیں چھوڑے گی۔وہ 5 سو لوگ ہمارے قتل کرے اور معاف بھی ہم کریں۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی مین موجود بعض ارکان کو نام لئے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا،  ہم نے کب کہا ہے کہ ہم مذاکرات نہیں کرے گے۔ ریاست نے بار بار ان سے بات کی۔ لیکن  معصوم مسافروں کو یرغمال بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ بگٹی نے کہا، " ایک سردار یہ لکھتا ہے کہ یہ جنگ ہار گئے ہیں ابھی تو ریاست نے جنگ کی ہی نہیں!"

میر سرفراز بگٹی نے کہا،  اگر مسائل کسی بھی طرح سے حل ہورہے ہیں تو حکومت اس کےلیے تیار ہے۔ لیکن  صرف ریاست کو کنفیوز کرنے کے لیے بیانیہ بنا رہے ہیں جوکہ بہت خطرناک ہے۔ 

Caption  بلوچستان لبریشن آرمی کے  پاکستان سے بھاگ کر انگلینڈ میں پناہ گزین سرغنہ حیریبیار مری اور بشیر زیب کا بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نام لے کر کہا کہ یہ دہشتگردی کر رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں موجود بعض ارکان سے بار بار سوال کیا کہ آخر دہشتگردوں کا نام کیوں نہیں لیتے۔ 

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا،   درست بات ہے کہ ہمیں اپنی گورننس ٹھیک کرنی چاہئے۔  میں ریاست کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔ 
فورسز کے جوانوں  نے گولیاں کھاکر ابھی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا

‘ سرفراز بگٹی نے کہا، عوام اور فورسز کی شہادتوں کی تفصیلات ابھی آرہی ہیں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ریاست نے شدت پسندوں کو بار بار موقع دیا، خون کا بدلہ لیں گے، سرفراز بگٹی
  •  بشیر زیب، میر حیربیار مری دہشتگردی کررہے ہیں۔  کیا ہم انہیں اجازت دے دیں کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر ماریں
  • تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
  • بلوچستان میں امن و امان پر سمجھوتا نہیں کریں گے اور سخت فیصلے ناگزیر ہیں، سرفراز بگٹی
  • جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: سرفراز بگٹی
  • سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی میں بلند عمارتیں، ناجائز تعمیرات، عدالتی احکام نظرانداز
  • آصف زرداری نے اپنی تقریر میں مسائل کے حل کی واضح سمت دی، سرفراز بگٹی
  • سرفراز کی انگریزی پر سوال کرنے والے نوجوان کو جویریہ سعود کا کرارا جواب
  • سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری