2025-02-13@13:58:48 GMT
تلاش کی گنتی: 1298

«اصلاحات کیں»:

(نئی خبر)
    کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میانداد راہجو سے کراچی یونین آف جرنلسٹ (KUJ) کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں KUJ کے صدر اعجاز احمد ،جنرل سیکرٹری لبنی جرار،مجلس عاملہ کے رکن زوہیب زرداری اور PFUJ کے سینئر رہنما حسن عباس کے علاوہ سیسی کے ڈائریکٹر سیف اللہ خان بھی موجود تھے۔
    کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میانداد راہوجو نے ڈائریکٹرجنرل کراچی ریجنل آفس نادرا احتشام شاہد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بینظیر مزدور کارڈ کے حوالے سے بات کی گئی اور کارڈ بنانے کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔ اس موقع پر بینظیر مزدور کارڈ کے بنانے کے عمل میں درپیش مشکلات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
    سعدیہ خان محترمہ سعدیہ خان کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کی 77سالہ سفارتی تاریخ میں پہلی خاتون کمرشل قونصلرپاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں تعنیات ہوئیں۔ سعدیہ خان کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختواہ (کے پی کے) شہرصوابی سے ہے۔ یہاں ان کی تعنیاتی مئی 2024 میں ہوئی۔ وہ پچلھے 15سال سے منسٹری آف کامرس میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ کمرشل سیکشن جدہ میں ٹریڈ اینڈ انوسمنٹ قونصلر کے طورپران کی یہ پہلی فارن پوسٹنگ ہے۔ گذشتہ ہفتہ جسارت کے بیوروچیف برائے سعودی عرب سید مسرت خلیل نے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی۔ جس میں انھوں نے پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تجارت کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کوسعودی صارفین سے متعارف کرانا اوراپنےآئندہ...
    صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کیساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے پاناما سٹی میں ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے ملاقات میں پاناما کینال کے قریب چینی بندرگاہوں کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کے ساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ صدر پاناما نے کہا کہ مارکو روبیو کی پاناما کینال کی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی، شاہراہ ریشم پر پاناما چین معاہدے کی تجدید نہیں کریں...
    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
    محمود خان اچکزئی سے عالیہ حمزہ کی ملاقات، اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔عالیہ حمزہ کی اسلام آباد میں پنجاب بھر سے پارٹی قائدین کے وفد کے ہمراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے پنجاب میں اپوزیشن کے احتجاج پر مشاورت سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران عالیہ حمزہ نے اپوزیشن اتحاد سربراہ کو پنجاب میں پارٹی اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پنجاب کی قیادت اور ورکر بھرپور انداز سے نکلیں گے۔محمود خان...
    کراچی: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں 3 اور 4 فروری کو کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فپواسا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  یہ فیصلہ سندھ اسمبلی میں جامعات سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف کیا گیا ہے، سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں بغیر کسی مشاورت کے یک طرفہ ترامیم کی گئی ہیں، جو کہ جامعات کی خودمختاری کے خاتمے اور تعلیمی اقدار کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز سندھ اسمبلی نے جامعات میں تقرریوں سے متعلق ترمیمی بل منظور کیا تھا، جس کے تحت اب وائس چانسلر کے عہدے پر بیوروکریٹس بھی...
    اپٹما نے کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ای سی اے سی وفد نے کپاس کی صنعت کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کے لیے اپٹما کا دورہ کیا، اپٹما کا کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے سیکرٹری جنرل شاہد ستارنے کہا ہے کہ ای سی اے سی پاکستان کے کپاس کے شعبے کے مسائل پر پالیسی پیپر شائع کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدی مسابقت پر اعلی سطح مذاکرات منعقد کئے گئے، جس میں اپٹما نے مقامی اور درآمدی خام مال کے لیے مساوی ٹیکس پالیسی کا...
    وزیراعظم شہبازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی اورپیپلز پارٹی رہنماوں کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ سے ملاقات کی اور جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ...
    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملاقات کی  ۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی  ۔ قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد صدر نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔ شامی صدر احمد الشرع سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کےفروغ اور باہمی تعاون کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔ شام کے ایوان صدر کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں الشرع اور ان کے وزیر خارجہ کو...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جہاں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ سے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کاکہنا ہےکہ ملک سے “پنکی، گوگی اور کپتان” کی نحوست کا سایہ ختم ہو چکا،”عمران خان توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتا تھا، اسی لیے آج جیل میں بیٹھا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پورا ٹولہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اب کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملنے والا۔ انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی کا پورا ٹولہ کرپشن میں رنگا ہوا ہے، صرف ایک شخص کی رہائی کے لیے یہ لوگ ملک دشمنی پر اترےہوئے ہیں، ساری چیزیں عیاں ہونے کے بعد اب کسی کوبھی کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ملک...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے، چین اس پر سخت عدم اطمینان اور غیرمتزلزل مخالفت کرتا ہے، اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا، اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین کا موقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔ تجارتی جنگ اور ٹیکس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات کی تصاویر سامنے آنے پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں ہدف تنقید بنالیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما عاطف خان کی ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی رہنماؤں نے اس پر تنقید کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے  عاطف خان نے کہا، ’خفیہ نہیں، دن کی روشنی میں سب کے سامنے ملاقات ہوئی۔‘ عمران نے وزراء کی کرپشن کا پوچھا، جواب دیا کنفرم کریں گے، عاطف خانکراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ... انکا مزید کہنا...
    وزیراعظم کا کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اور ایک سال میں کی گئی اصلاحات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک سال کے دوران دی گئی ملازمتوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے رواں برس ایک لاکھ پچاس ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم کہتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں،  ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نخوست کا سایہ چھٹ چکا ہے۔ اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن اب چھپائی نہیں جا سکتی، ان کی تمام تر کرپشن سامنے آچکی ہے، توشہ خانہ سے گھڑیاں تک ان لوگوں نے چوری کی ہیں۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ قوم نے دیکھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کی تاریخی کرپشن سامنے آئی جو تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے۔ یہ لوگ تو قومی خزانے سے چوریاں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت اور اس کے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرا سکتے، ان سے مذاکرات کیا کریں؟نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ مسلط کی گئی حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کا دوغلا پن متنازع پیکا ایکٹ میں سامنے آگیا، پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا اور ڈیجیٹل نیشن بل پر بے شرمی کے ساتھ ووٹ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، پنجاب پولیس کچے کے...
    ملک بھر کے 26 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق، جب کہ کل سے اس سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی کورنگی، کراچی ملیر، کراچی ساؤتھ، کراچی ویسٹ، کراچی کیماڑی، میرپورخاص، سجاول، سکھر، ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈی آئی خان، لکی مروت، پشاور، چمن، لورالائی، کوئٹہ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی سے سیوریج کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے۔ٹھٹھہ، عمرکوٹ، خیرپور، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور لکی مروت کے اضلاع سے جمع کیے گئے...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔ اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک نحوست کا سایہ تھا، یہ سایہ پنگی گوگی اور کپتان کا تھا لوٹ کے کھاگئے پاکستان، دنیا کے ممالک میں ہیڈ لائنز لگی، یہ کہتے...
    اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز نے3 ججزکی اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کےججزکےخط کےساتھ ہیں، اسلام آبادہائیکورٹ کا چیف جسٹس ہائیکورٹ سےہی لگایاجائے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آزادآوازیں دبانےکےلیےمنتازع ایکٹ کےخلاف میڈیاکےساتھ کھڑےہیں، کل 11 بجے تمام بار کونسلز کے زیر اہتمام وکلا کنونشن ہوگا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل وکلا ہڑتال کریں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے...
    وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں حالیہ مذاکرات میں حکومت کی طرف سے مثبت پیش رفت اور پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔ اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے  کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا۔ وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اورعوامی مسائل کے حل کے لیے...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بنا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے۔ بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دیدیابانئ پی ٹی آئی نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے...
     وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے روئیے پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔محسن نقو ی کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا، دونوں رہنماؤں کا ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار ، ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے...
    محسن نقوی کی ایاز صادق سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے روئیے پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رویے پر گفتگو کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہ لی تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوا، محسن نقوی کا انتباہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی اور مذاکرات کے دوران حکومتی مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور صرف پنجاب کا دل ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی اور تاریخی روح ہے۔ لاہور کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر ہماری عظیم تہذیبی وراثت کا مظہر ہے۔ بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور شالامار باغ صرف عمارتیں نہیں، بلکہ ایک شاندار ماضی کی عکاس ہیں۔ لاہور کا شہر روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے، جو مسلسل ثقافتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔لاہوری کے طعام اور مہمان نوازی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16 ممالک کے ڈیفنس اتاشیز سے ملاقات کی۔ مہمانوں میں امریکہ، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا،...
    لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے۔پٹرول، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف تقریبات سے...
    پشاور (آن لائن) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کے آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاکافغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، عمران خان کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے9 مئی کے جلائو گھیرائو کے تین مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں18 فروری تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے) انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، ہفتہ کو سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عمر ایوب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمر ایوب کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے،...
    وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، کیا کھویا کیا پایا؟ وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے...
    حیدر آباد:بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندرآباد میں 2 جوان بہنیں غربت اور شدید مالی مسائل کے باعث اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا نہ کر سکیں اور تقریباً ایک ہفتے تک ان کی لاش گھر میں رکھنے پر مجبور رہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واراسی گوڈا کی رہائشی ایک خاتون گزشتہ ہفتے بیماری کے باعث وفات پا گئیں، مگر ان کی بیٹیاں 25 سالہ راولیکا (ساڑھی کی دکان پر کام کرنے والی) اور 22 سالہ اشویتا (ایونٹ پلانر) اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہ تھیں۔ دونوں بہنوں کے والد 2020 میں خاندانی تنازعات کے بعد انہیں چھوڑ کر چلے گئے اور اس کے بعد کبھی مالی مدد فراہم نہیں کی۔ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد دونوں...
    بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے جاپان کی جانب سے متعدد سیمی کنڈکٹرز اور دیگر برآمدی کنٹرول اقدامات نافذ کرنے کے منصوبے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز ترجمان سے پوچھا گیا کہ جاپانی حکومت نے دس سے زیادہ سیمی کنڈکٹر سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، اور متعدد چینی کمپنیوں کو “حتمی صارفین کی فہرست” میں شامل کیا ہے۔ چین کی اس پر کیا رائے ہے؟ترجمان نے کہا کہ متعلقہ صورت حال  چین کے مشاہدے میں ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے، کچھ ممالک نے قومی سلامتی کے تصور کا بے جا استعمال کیا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے، اور چین کے...
    ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیرغور تھا لیکن اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے 10 ایڈیشنل ججزکا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اتفاق رائے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثرامیر، ثابت اللہ اور  اورنگزیب کو ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو بھی پشاور ہائیکورٹ میں...
    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے...
    میٹھے مشروبات طویل عرصے سے آج کل کی غذا کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن محققین اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ عالمی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈوروتھی آر فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے محققین کی طرف سے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر سال چینی والے میٹھے مشروبات کے استعمال کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 22 لاکھ نئے کیسز اور دل کی بیماری کے 12 لاکھ نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر کیے گئے مطالعے میں 184 ممالک کے 30 سالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جو کہ 1990-2020 تک محیط ہے۔ مطالعے...
     وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو وارننگ دی کہ آٹھ فروری کو 26 نومبر جیسا راستہ اختیار کیا تو پہلے سے زیادہ سخت ردعمل آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی جمہوری نظام سےناواقف ہے، پی ٹی آئی عوام میں روٹس رکھتی ہے، جسےتسلیم کرتاہوں لیکن پی ٹی آئی کی بری بات ہے کہ دوسری جماعت کی موجودگی تسلیم نہیں کرتی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دوسری بری بات ہےکہ ڈائیلاگ پریقین نہیں رکھتی، سیاسی جماعتیں جب بھی ڈائیلاگ کرتی ہے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں، میری نظرمیں سیاسی طاقتوں کوہمیشہ ڈائیلاگ کاراستہ اپنانا چاہیے پی ٹی آئی...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویانا میں آسٹریا کے وزیرِ خزانہ میگنس برونر سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔پاکستان اور آسٹریا کے درمیان روایتی طور پر مضبوط تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مضبوط تعلقات کو...
    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے علاقے سکندرآباد میں 2 نوجوان بہنیں مالی مشکلات کے دوران آخری رسومات کے لیے رقم نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک ہفتہ تک اپنی ماں کی لاش کو گھر میں رکھنے پر مجبور ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واراسی گوڈا کی رہنے والی خاتون گزشتہ ہفتے بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئی، اس کی بیٹیاں، 25 سالہ راولیکا، ایک ساڑھی کی دکان پر کام کرتی ہے اور دوسری بیٹی 22 سالہ اشویتا ایک ایونٹ پلانر ہے، وہ دونوں اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے اخرجات برداشت کرنے کے قابل نہیں تھیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے والد نے 2020 میں تنازعات کے بعد خاندان کو چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد والد نے کی...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاورہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 نام زیر غور تھے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز فرح جمشید ، انعام اللہ خان، قاضی جواد احسان اللہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )وزارتوں کا سائز کم کرنے اور عہدوں کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کا مقصد مالیاتی عدم توازن کو دور کرنا ہے لیکن پائیدار نتائج کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط سے عملدرآمد، روزگار میں ایڈجسٹمنٹ اور نجکاری جیسی طویل مدتی حکمت عملیوں کی ضرورت ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں میکرو پالیسی لیب کے سربراہ ڈاکٹر ناصر اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اداروں میں نا اہلی اور بے روزگاری ایک بہت گہرا مسئلہ ہے جسے حل کرنا مشکل ہو گا انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت نئی ملازمتوں پر پابندی لگا کر اضافی نقصانات کو...
    دوران ملاقات علامہ شبیر میثمی نے صوبائی صدر علامہ عامر ہمدانی کے والد بزرگوار سینیئر تنظیمی سید ابرار حسین شاہ صاحب سے عیادت کی اور موجودہ و ماضی کی تنظیمی صورتحال پر مفصل گفت و شنید ہوئی، تشریف آوری پر سادات برادران نے سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی سے اُن کے آبائی علاقے میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دوران ملاقات ان کے والد بزرگوار سینیئر تنظیمی سید ابرار حسین شاہ صاحب سے عیادت کی اور موجودہ و ماضی کی تنظیمی صورتحال پر مفصل گفت و شنید...
    اسلام آباد (آئی این پی )امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہو گئے  ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے  اس ضمن میں حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور نیویارک قونصلیٹ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے اس خوشی کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کے چیمبر میں ہوئی اور ملاقات میں پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور دیگرسپریم کورٹ ججز بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جوڈیشل کمشن اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہو گا۔
    کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اپنی سربراہی میں ایک مشترکہ ''فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی'' قائم کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ نے ایک الگ اجلاس میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دونوں اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریونیو اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں اور صنعتکاروں کو درپیش تمام ریونیو اور پولیس سے متعلق مسائل حل کریں۔انہوں نے صنعتکاروں کے ساتھ مل کر دونوں موجودہ اور آئندہ سرمایہ کاری کے لیے سہولیات سے متعلق تجاویز پر کام کرنے کی ہدایت دی۔
    امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اردن اور مصر غزہ متاثرین کو قبول کر لیں گے، ہم پاناما کینال کو دوبارہ حاصل کرینگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے بات کرینگے، کچھ اہم اقدامات کیلئے پُرامید ہیں، روس کیساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کینیڈا کا رویہ اچھا نہیں رہا، ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین پر بھی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حیسکو کے ساتھ مل کر اہم مسائل کو حل کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت، سینئر وائس چیئرمین جھنگیر برکت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان کے دو بار نیشنل اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر، چیمبر آف کامرس رجسٹرڈ 19 کے مجلس عاملہ کے رکن، صدر انجمن تاجران سندھ ڈویژن کے صدر، ممبر ایگزیگٹو کمیٹی سائٹ ایسوسی ایشن سندھ صلاح الدین خان غوری کی قیادت میں وفد جس میں ایگزیکٹو ممبران اختیار آرائیں، حسن ضیا جعفری اور محمد علی راجپوت شامل تھے، نے اے سی سہیل احمد شیخ، ایکس ای این اسد پیزادہ اور ایس ڈی او ایم ایم شاہ۔ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں حیسکو کے...
    سجاول،ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند پویو مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر ایم جیانگ زیڈ ونگ ملاقات کر رہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا...
      پشاور:صوبائی مشیراطلاعات  بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا،  خیبر پختونخوا (  کے پی کے)  حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ  افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
    یورپی منڈیوں تک پاکستانی برآمدات کی رسائی انسانی حقوق پر پاکستان کی پیش رفت سے مشروط ہو گی۔یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندے نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں آزادی اظہار، میڈیا کی آزادی، فئیر ٹرائل کا حق اور جبری گمشدگیوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ان ملاقاتوں میں توہین مذہب کے قوانین، خواتین کے حقوق، مذہب کی جبری تبدیلی پر بھی بات کی گئی۔یورپی یونین کے نمائندے اولاف سکوگ نے چیف جسٹس آف پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان یورپی یونین کے نئے ضوابط کے تحت...
    غزہ: حماس کی کامیابی نے اسرائیلی جیلوں میں عمر گزارنےوالے شخص کو   22 سال سے بعد اپنی جوان بیٹیوں سے ملوادیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز  حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی  کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 110 فلسطینی قیدیوں میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے، جنہوں 22سال بعد اپنی بیٹیوں سے ملاقات کی، ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ خیال رہےکہ حسین نصر کو 22 سے پہلے اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمتوں میں اضافہ مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز
    ‎فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں یونیسکو کےلیے پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کو پیش کیں۔ بعدازاں ممتاز زہرا بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل ازولے اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبے میں یونیسکو کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔‎سفیر پاکستان نے یونیسکو کے پروگراموں اور پالیسیوں کو سراہا اور ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئر کی حیثیت سے یونیسکو کے مشن کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کےلیے تعاون کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ازولے نے یونیسکو میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کا خیرمقدم کیا اور یونیسکو کےلیے پاکستان...
    27 اگست کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ خیال رہے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021ء میں مکمل ہوگئی تھی۔ قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کیا، 27 اگست کو اسلام آباد...
    ملک بھر میں صحافیوں کا پیکا قانون کیخلاف احتجاج، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں پیکا قانون کے خلاف صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے اور حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔متنازع پیکا قانون کے خلاف ملک بھر کے صحافیوں نے احتجاج کیااور پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ لاہورمیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام صحافیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر پیکا قانون کے خلاف احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ اس کالے قانون کے خلاف مارچ کرینگے اور اور سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب میں...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرکے حالیہ دورہ امریکا اور چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور اس دوران اہم سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ مسٹر گنٹر مائر سے ویانا میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہدف بنائے گئے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو باہمی تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے اعلیٰ سطح کے دوروں اور کاروباری وفود کے...
    راؤ دلشاد :  وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات، چیمپنز ٹرافی اورامریکہ کے دورے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کااہم امور پر تبادلہ خیال کیا،محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی،امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا،محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں پربھی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق وزیراعظم کو  آگاہ کیا ۔  وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی، انہوں نے وزیراعظم کو امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے متعلق آگاہ کیا ۔   لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں پربھی بریفنگ دی، وزیر اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری...
    ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ان کی قریبی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے۔ اگرچہ عامر خان یا ان کے خاندان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعلق کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار نے اپنی اس نئی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کروا دیا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ایک قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا...
    چیف جسٹس سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات، جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات ان کے چیمبرمیں ہوئی اور ملاقات میں پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور دیگرسپریم کورٹ ججز بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کے کل کے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھ دیا پشاور ہائیکورٹ میں...
    ملاقات کے دوران وزیر توانائی سندھ نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلئے گولڈن مواقع موجود ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر...
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں وفاقی وزیر قانون نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔ صوبائی خود مختاری قابل عزت، لاء اینڈ آرڈر صوبے کا معاملہ ہے، اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم صوبائی خود مختاری کو فوقیت اور عزت دیتے ہیں، لاء اینڈ آرڈر صوبائی معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر سپریم کورٹ جج بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جوڈیشل کمیشن کے...
    لاہور: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
    فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ملاقات میں سید نوید قمر، ملک محمد احمد خان اور سید اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے روزن کرانز کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ طور پر دعوت دی۔چیئرمین سینیٹ نے یو این سلامتی کونسل کے لیے پاکستان کی حمایت پر آسٹریا کا شکریہ ادا کیا۔ یوسف رضا گیلانی کی آسٹرین نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقاتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے کے لیے اہم پیش...
    وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ  تحریکِ انصاف آج رات 12 بجے تک آ جائیں یا جب بعد میں بھی آ جائیں ہم ان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آج رات کا جب بھی ان کا دل کرے ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف ہمیں اپنی بات پر قائل کر لیتی ہے تو ان کی بات بھی...
    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے اس خوشی کے موقع پر چینی حکومت اور...
    30 جنوری کو یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 21 سالہ رغد نے نمناک آنکھوں سے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے اپنے والد کو گلے لگایا، اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزادی ملی۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کل رام اللہ میں خوشی کے مناظر تھے،...
    اسکرین گریب بشکریہ فیس بُک وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سالِ نو کی مبارکباد دی۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ، 43 منصوبے مکمل کرلیے گئے، احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین ،پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے پہلے مرحلے میں 43 منصوبے مکمل کرلیے گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نئے سال پر چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا سال پاکستان...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سالِ نو کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم  نے نئے سال پر چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ "جنگ " کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا، چینی نیا سال دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔  بزرگ شہری پر تشدد کرنا...
    اپنے ایک بیان میں محمد الہندی کا کہنا تھا کہ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا منظر نتین یاہو کی شکست کی مانند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "محمد الہندی" نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی مقاومت کو بلیک میل کرنے کی کوششیں کوئی رنگ نہیں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ "حماس" کے صف اول کے قائدین کی شہادت کا مطلب مقاومت کا خاتمہ نہیں۔ محمد الهندی نے کہا کہ حماس آخری دن حتیٰ میدان جنگ میں اپنے مرکزی کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی لڑتی رہی۔ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے اس خوشی کے...
    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نیا سال پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لے کر آئے گا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
    مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک وفد کے ہمراہ 5 فروری کو منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر اور 9 فروری کو شہید افضل گورو کی برسی کے حوالے سے بسناڑ کیمپ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں منیر احمد کونشے، زبیر درانی اور کمانڈر حیدر کشمیری شامل تھے۔ مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ...
    رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے تحریکِ انصاف کو مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوتوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) قانون کے خلاف آج 31 جنوری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، صحافی برادری احتجاجی ریلیاں نکالے گی، صحافی سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کریں گے۔ پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیثی نے صدر مملکت سے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے ہیں، ہائیکورٹ سے جواب نہ ملنے پر پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس بار بھی اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یادہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں، کمیشن کسی ریٹائرڈ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چین کی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں اقوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں بجلی کے نرخوں میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی اور اقتصادی امور کے وزراء  اور وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
    اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت کے حجم کی درستگی کیلیے قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات پیش کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سفیر عمومی سلمان احمد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں۔ جامع مشاورت، ماتحت محکموں کے دائرہ کار اور عوامی پالیسی پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ سفارشات مرتب...
    اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔
    پاکستان میں ملازمت پیشہ خواتین کا تناسب مردوں کے مقابلے میں کافی کم ہے، جبکہ پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک میں ہر قابلِ روزگار فرد کا معاشی دوڑ میں حصہ لینا وقت اور حالات کی ضرورت بن چکا ہے۔ خواتین کے ملازمت اختیار نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، جیسا کہ مناسب تعلیم کی کمی، ملازمت کے نا کافی مواقع، سرکاری ملازمتوں کا بحران، چھوٹے شہروں میں مواقع اور رحجان کا نہ ہونا، والدین یا خاوند کی عدم رضامندی اور سب سے بڑی بات دفتروں کا نا مناسب ماحول اور ہراسمنٹ کے واقعات۔ ہر پہلو پہ اگر تفصیلی بات کی جائے تو الگ سے کئی مضامین لکھے جاسکتے ہیں، مگر یہاں ہم حالات حاضرہ کے پیشِ نظر صرف خواتین کو...
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن خوش گوار ماحول میں گفتگو کررہے ہیں ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دوستانہ گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر ، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
    ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے تہران کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج دوپہر دوحہ میں قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ "شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ علاقائی مسائل سمیت جنگ بندی کے بعد فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور صدر و وزیراعظم کے انتخاب کے بعد لبنان کے سیاسی حالات موضوع سخن رہے۔ شام کا نیا منظرنامہ اور جنوبی لبنان پر مسلسل صیہونی جارحیت دونوں رہنماوں کی گفتگو کا مرکز رہا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دوحہ-تہران...
     چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔  اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور...