پاکستان تحریک انصف کے وکیل راہنما نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرنے والے پارٹی راہنماؤں کے ناموں کی لسٹ اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کو بھجوا دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن اور ملاقاتیوں کی لسٹ بھی سامنے آ گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف  سے ملاقات کرنے والے پارٹی راہنماؤں کے ناموں کی لسٹ اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کو بھجوا دی ہے۔ آج ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، نیازاللہ نیازی، مشال یوسفزئی، مبشر نسوانہ، مبشر رحمان اور چودھری ظہیر عباس کے نام  لسٹ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کی لسٹ

پڑھیں:

اعظم سواتی کا عمران خان کے ساتھ ملاقات سے متعلق تنازعات پر تفصیلات سامنے لانے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات کے حوالے سے بہت ساری متنازع باتیں ہورہی ہیں، آج پوری تفصیلی بات کروں گا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، جعلی اور جھوٹے کیسز ہیں، عدالتوں کے وقار کو برباد کردیا، جمہوریت آئین قانون باقی نہیں، فیصلہ سازوں کو کہتا ہوں جھوٹے مقدمات تشدد سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا جب اقتدار میں بیٹھائے قومی مجرم جیلوں میں ہوں گے، ہمیں دوریوں کو ختم کرنا ہوگا، ظلم ختم کرنا ہوگا، ہم اپنے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ ہر عدالت میں بغیر معاوضے کے پیش ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء آئین اور حق کے لئے کھڑے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات کے حوالے سے بہت ساری متنازع باتیں ہورہی ہیں، آج پوری تفصیلی بات کروں گا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ وزیراعظم نہیں ہے، ٹاؤٹ ہے، فارم 47 والے ٹاؤٹ ہیں ملک و قوم کے نمائندے نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
  • ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے ، شبلی فراز
  • بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
  • عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات مانگ لیں 
  • عمران کیلئے ریلیف کی کوششں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی PTI سے ملاقات
  • ؑعمران کیلئے ریلیف کی کوششں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی PTI سے ملاقات
  • عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی
  • اعظم سواتی نے عمران خان کے ساتھ ملاقات سے متعلق تنازعات پر تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا
  • اعظم سواتی کا عمران خان کے ساتھ ملاقات سے متعلق تنازعات پر تفصیلات سامنے لانے کا اعلان