بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے شاہد شہزاد میر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر نے آزاد جموں و کشمیر بینک کی کارکردگی، درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر نے آزاد جموں و کشمیر بینک کی کارکردگی، درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو ہدایت کی کہ آزادجموں و کشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلائی جائیں اور اس سلسلے میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر
پڑھیں:
گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔میئر کراچی نے گورنر سندھ کو اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر بات چیت۔(جاری ہے)
مل کر شہر کی بہتری کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔