وزیر پیٹرولیم سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، وزیراعظم کی معاشی اصلاحات کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی اور وزیراعظم اور ان کی کابینہ کامیاب معاشی اصلاحات کی تعریف کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں امریکی اعلیٰ سطح کا وفد شرکت کرے گا۔ امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا فورم میں شرکت کریں گے۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کامیاب معاشی اصلاحات پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
امریکی ناظم الامور کا مزید کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی سیکیورٹی کاوشوں کو سراہا۔
امریکی ناظم الامور سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ امریکی حکومت کے مسلسل تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے طور پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان کا اظہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور 120،000 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔
جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں بڑی کمی کی گئی ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ،حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔
Post Views: 1