2025-04-06@10:43:31 GMT
تلاش کی گنتی: 12958

«مجموعی قومی برا مدات»:

(نئی خبر)
    NEWYORK: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں...
    اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ ایجوکیشن فیلوز کو تمام علاقوں میں موجود اساتذہ کی کمی کو ملحوظ خاطر رکھ کر تعینات کیے جائیں، اساتذہ کی تعیناتی ضرورت کے پیش نظر نہ کی گئی تو معیاری تعلیم خواب بن کر رہ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ ایجوکیشن فیلوز کو تمام علاقوں میں موجود اساتذہ کی کمی کو ملحوظ خاطر رکھ کر تعینات کیے جائیں، اساتذہ کی تعیناتی ضرورت کے پیش نظر نہ کی گئی تو معیاری تعلیم خواب بن کر رہ جائے گی۔ ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ سدپارہ سکول میں اساتذہ کی تقرری کے دوران بھی زیادتی کی گئی تھی، سدپارہ سکول...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 24 مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقاتوں کے لارجر بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ...
    انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلنے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا ذاتی وجوہات پر ملک واپس روانہ ہوگئے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر کو کسی اہم نجی وجہ سے جانا پڑا اور انہوں نے واپسی کے متعلق نہیں بتایا ہے۔ کیگیسو رباڈا نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ابتدائی دو میچز کھیلے۔ رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف تیسرے میچ میں ان کی جگہ ارشد خان کو لیا گیا (جنہوں نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا)۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے تیسرے میچ میں صرف تین اوور سیز کھلاڑی (جوس بٹلر، راشد خان اور شرفین ردرفورڈ)...
    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی بلندیوں تک پہنچادیا۔ عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج  میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 180 ملکوں پر جوابی ٹیرف کے نفاذ کے اثرات اور سرمایہ کاروں میں خدشات وزیر اعظم کے بجلی کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے زائل ہوگئے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 1131.37 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18ہزار 938.11 پوائنٹس کی سطح پر ہوا جو کے ایس ای-100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح ہے۔ تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز کا آغاز ملے جلے رجحان پر ہوا جہاں امریکی صدر کی جانب سے پاکستان...
    اسلام آباد: مارچ 2025 میں پاکستان کی ملکی برآمدات میں 5.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برآمدات کا حجم 2 ارب 61 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں برآمدات 2 ارب 49 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ مارچ 2024 کے مقابلے میں بھی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ درآمدات 4 ارب 973 کروڑ ڈالر تک رہیں جس کے نتیجے میں ماہانہ تجارتی خسارہ 7.83 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب 11 کروڑ ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) میں برآمدات میں 7.69 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 24 ارب...
    سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔مشرف علی راجپوت سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین اور پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو چیئرمین حیدرآباد تعلیمی بورڈ ہوں گے۔ پروفیسر آصف علی نوابشاہ ، منصور راجپوت میرپور خاص اور زاہد حسین کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔لاڑکانہ بورڈ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر خالد حسین مہر کو مقرر کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے تمام چیئرمینز کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت بھی کی گئی...
    محمد ارسلان ماحولیاتی تبدیلی یا کلائمٹ چینج دنیا بھر میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس کا اثر ہر خطہ اور ہر ملک پر مختلف طریقوں سے مرتب ہو رہا ہے۔ پاکستان اس تبدیلی سے خاص طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں ماحولیاتی اثرات نہ صرف قدرتی وسائل بلکہ انسانی زندگیوں اور معیشت پر بھی گہرے اثرات ڈال رہے ہیں۔ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی شدت روز بروز بڑھ رہی ہے، اور اس کی وجہ سے کئی قدرتی آفات جیسے سیلاب، خشک سالی، گرمی کی لہریں، شدید بارشیں، اور زراعت کے شعبے میں نقصانات کا سامنا ہو رہا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اسباب، اثرات، اور اس...
    صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے...
    اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہا گھریلو صارفین کےلیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کےلیے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے، اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا جبکہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف  تاریخ ساز اقدام ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آل کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ اگر معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد آگے آئیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں تو پاکستان میں غربت اور بے بسی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے، حقیقی فلاحی ریاست وہی ہوتی ہے جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی کے بانی، ایاز میمن موتی والا نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہوگی جب ذاتی مفادات کو ملکی مفادات کے لیے قربان کیا جائے گا۔ میڈیا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی اور ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال اسی ماہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد تھی جبکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی...
    فوٹو:فائل لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو قتل کیا گیا۔3 ماہ میں151 خواتین سے زیادتی اور  1182 خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے، اب بھی 194 خواتین بازیاب نہیں کی جاسکی ہیں، 3 ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے۔ میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیاگرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ پولیس ڈیٹا کے مطابق 3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ہے۔
      وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ۔ Post Views: 1
    سوات: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر عید کے تین روز میں ریکارڈ توڑ سیاح سیر و تفریح کیلیے پہنچے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے سیاح چھٹیوں پر سیر و تفریح اور آب و ہوا تبدیل کرنے کے غرض سے ٹھنڈے مقامات پر پہنچے۔ خیبرپختونخوا کی سیاحتی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 روز میں 95 ہزار سیاحوں نے کے پی کے سیاحتی مقام کا رخ کیا۔ اتھارٹی کے مطابق 42 ہزار 111 سیاح ناران جبکہ 28 ہزار گلیات آئے۔ اس کے علاوہ سوات اور دیگر علاقوں میں تقریباً 25 ہزار سیاح پہنچے اور موسم...
    امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) کا استعمال کرتے ہوئے ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں JADES-GS-z13-1 دریافت کی ہے، جو بگ بینگ کے صرف 33 کروڑ برس بعد وجود میں آئی تھی۔ ناسا کے مطابق یہ کہکشاں غیر متوقع طور پر چمکدار الٹرا وائلٹ (یو وی) روشنی، خاص طور پر ہائیڈروجن ایٹمز سے خارج ہوتے لائمین-الفا ظاہر کرتی ہے، جو ابتدائی کائنات میں موجود گھنے غیر متحرک ہائیڈروجن بادلوں کی موجودگی کے باوجود حیران کن ہے۔ اس اخراج کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کائنات کی ری آئنائزیشن—جب یو وی روشنی نے ہائیڈروجن ایٹمز کو آئنائز کر کے دوبارہ نمودار کی—پہلے سے متوقع وقت سے قبل واقع ہوئی۔ JADES کائنات کی مشاہدے میں...
    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی،اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے،اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کا ثبوت ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گداگری، دھوکا دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا، مسافر خاتون کی شناخت مائی داملو کے نام سے ہوئی، خاتون مسافر وزٹ ویزا پر مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض سے یو اے ای جا رہی تھی، مذکورہ مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا، آئی بی ایم ایس کے مطابق مذکورہ مسافر سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی۔ دوسری کارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا...
    عرفان صدیقی: فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے ہی سے قائل ہیں، قائل انھیں کیا جائے جن سے بات کرنی ہے۔ اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کےلیے نیا شوشا چھوڑ دیتا ہے۔ ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کو حکومتی معاملات سے متعلق ہدایات دیں، عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو پہلے سے...
    بیرسٹر سیف :فوٹو فائل مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی نے ملاقات میں کہا کہ ذاتی فائدے اور رہائی کے لیے کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشتگردی، افغانستان کےامور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بانی کی دو درخواستیں منظور، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کردیا، وکیل فیصل ملک فیصل ملک نے کہا کہ جیل حکام نے کہا عدالتی آرڈر ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر...
    عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلیے کسی کو نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا ذرائع کے نام پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات شروع کرنے کی خبریں چلا رہی ہیں لیکن عمران خان نے اس حوالے سے کسی کو بھی کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ میڈیا بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے وزیراعلی کو حکومتی معاملات، جبکہ مجھے دہشت گردی اور افغانستان کے...
    اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کی لمبی لمبی ملاقاتوں میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر قائل کرنے کی بجائے انہیں قائل کریں جن سے بات چیت کرناچاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ عمران خان تو گزشتہ ڈیڑھ سال سے چھت پر کھڑے ہوکر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ خداکے لئے میری بات سن لو لیکن ادھرسے ایک ہی جواب آرہاہے کہ سیاست دان ،سیاستدانوں سے بات کریں،اس طرح کے بیانات کاکوئی تعلق اسٹیبلشمنٹ سے ہے نہ حکومت سے،یہ سب کچھ پی ٹی آئی کی اندرونی کھینچاتانی کا شاخسانہ ہے،جس...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی احتجاجاً انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی، نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کیلئے بقا کی جنگ ہے۔ ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا نہروں کے خلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔ پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے، بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد خاتمے اور اتحاد کو مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومتی اتحاد لنک کینال مسئلہ کے حل سے...
    لاہور: لاہور گزشتہ ایک دہائی سے شدید اسموگ اور فضائی آلودگی کا شکار ہے، لیکن ہر آنے والی حکومت سبز انقلاب کے دعوے تو کرتی ہے مگر عملی اقدامات میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں لاتی۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، حال ہی میں تشکیل دی گئی ماحولیاتی تحفظ فورس نے مثال قائم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے، مگر یہ کوشش بھی حقیقت کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔ شہر میں زیادہ تر نجی اور تجارتی گاڑیاں اب بھی پیٹرول پر چل رہی ہیں اور ان کے اخراج کی نگرانی کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں ہے۔ ماحولیاتی تحفظ فورس کی جانب سے متعارف کی گئی نئی حکمتِ عملی کے تحت 25 ہائبرڈ گاڑیاں خریدی گئی ہیں، جن پر...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025)پیپلزپارٹی کا نہروں کی تعمیرکیخلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد کے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے،پیپلزپارٹی کانہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے،اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد خاتمے اور اتحاد کو مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سندھ والوں کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے والے خوش فہمی کا شکار ہیں۔ پیپلزپارٹی کو کارنر کرنے والوں کے ساتھ بھی ایڈونچر ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈونچر کرنے والوں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے عید کے تیسرے روز سے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی لوٹ آئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملاکنڈ اور سوات کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ چراٹ ، پشاور اور ڈی آئی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہےاور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ، چترال، دیر، سوات اور گلیات میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔ بارش اور ہوائیں چلنے کے بعد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر نئے ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اعلان کیا کہ تمام ممالک پر کم سے کم 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ امریکی معیشت کی بحالی میں مدد مل سکے۔ یہ نئی شرح تقریباً 100 ممالک کو متاثر کرے گی، جن میں سے 60 ممالک کو زیادہ درآمدی ٹیکس کا سامنا کرنا ہو گا۔ اپنے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ درآمد کی جانے والی غیرملکی کاروں پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ...
      نیاز اللہ نیازی(فائل فوٹو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے حکم کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔  انھوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 11 بجے جیل پہنچے، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ کو رہنماؤں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔
    سندھ کے تمام آٹھوں تعلیمی بورڈز میں تلاش کمیٹی کی جانب سے مقرر کیے گئے چیئرمین حضرات کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں نئے چیئرمین حضرات کی تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست مسترد کردی گئی جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے فوری طور پر نئے چیئرمین حضرات کو جمعرات ہی کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی تاکہ موجودہ چیئرمین عدالت سے مزید حکم امتناعی نہ لے سکیں۔یاد رہے کہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح ایک صوبائی سیکریٹری کے بھائی غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
    بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سمیت متعدد ممالک سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر اضافی ٹیکسز عائد کرنا عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے بارہا زور دیا ہے کہ تجارتی اور ٹیرف جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہے اور تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے لہذا چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے...
    پشاور: پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سرکاری جامعات میں اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے سرکاری جامعات میں انسداد ہراسانی قوانین کے فوری نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے محکمہ اعلی تعلیم کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں خواتین کی جنسی ہراسانی کے تدارک کے لئے مختلف قوانین، گائیڈ لائنز اور پالیسیز پر مشتمل فریم...
    بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کی روٹیٹنگ چیئرپرسن ژلیکا سیویانووچ نے دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سالوں کے دوران، دونوں فریقوں نے مساوات، باہمی احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، عملی تعاون کے ثمرات نمایاں ہوئے ہیں، اور مختلف حجم ، مختلف تاریخی و ثقافتی پس منظر اور مختلف سماجی نظاموں...
    بیجنگ :چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ ٹیرف کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  چین اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سختی سے جوابی اقدامات اٹھائے گا۔جمعرات کے روز ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت میں نقصان اٹھا رہا ہے ، اور یوں بظاہر “مساوات” کے نام پر اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف بڑھا رہا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں کے کثیرالجہتی تجارتی مذاکرات میں حاصل ہونے والے مفادات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے، اور اس حقیقت کو بھی نظرانداز کرتا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بین الاقوامی تجارت...
    ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی اور ایم پی اے شیر محمد مغیری نے جیکب آباد کے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی شیر محمد مغیری سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد ضلع میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، عید کے دوسرے روز دن دہاڑے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک ہندو تاجر کی دکان کو لوٹا گیا جو کہ افسوسناک واقعہ ہے، لوگ غیر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا ذرائع کے نام پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات شروع کرنے کی خبریں چلا رہی ہیں لیکن عمران خان نے اس حوالے سے کسی کو بھی کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ میڈیا بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو حکومتی معاملات، جبکہ مجھے دہشت گردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں۔ کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا بیرسٹر...
    پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لگے ایک تھپڑ نے ان کی سماعت کو مستقل طور پر متاثر کردیا ہے۔ مدیحہ امام عید کے موقع پر ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں، جہاں انھوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ساتھی اداکار کے تھپڑ مارنے کے باعث ان کی سماعت متاثر ہوئی اور اب وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں۔ شو پر موجود ان کے ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔‘‘ مدیحہ امام نے وضاحت کی کہ وہ مکمل طور پر بہری نہیں ہوئی ہیں،...
    وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر بھی نظر ڈالنا ضروری ہے، ہمیں کئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے حب کے وڈیرہ عابد موٹک گوٹھ اور میر ہاؤس وندر مختلف طبقہ فکر کے افراد سے ملاقات کی ۔جام کمال خان سونمیانی ڈامب میں مرحوم عبداللہ گاڑہ ہاؤس بھی گئے اور لوگوں سے ملاقات کی۔اوتھل میں جام کمال خان کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے عید کی مبارکباد پیش کی۔(جاری ہے) انہوں نے بیلہ جام پیلس شریش پٹ میں مختلف افراد سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر تجارت نے ایم پی اے نوابزادہ میر زرین خان مگسی سے جام پیلس بیلہ میں ملاقات کی ۔آواران کے وفد نے میر یوسف میروانی کی قیادت میں...
    پنجاب پولیس کی سپرنٹنڈنٹ پولیس عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے 2025 ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ IAWP کی صدر جولیا جیگر کے ایک خط کے مطابق یہ ایوارڈ اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ہونے والی 62ویں IAWP سالانہ تربیتی کانفرنس کے دوران ان کی ’امتیازی خدمات اور پولیسنگ کے لیے وابستگی‘ کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ باوقار ایوارڈ ہر سال دنیا بھر میں ایک خاتون پولیس افسر کو معاشرے میں ان کی شاندار خدمات پر دیا جاتا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی، اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے  کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں کی گئیں، معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے،آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کیلئے بھرپور تعاون رہا۔ اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  شہبازشریف نے کہاکہ حکومت سنبھالی تو ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی،حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،ملک میں عدم استحکام عروج پر تھا،آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، کاروباری حضرات ، پوری قوم خوفزدہ تھی کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے،ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا...
    پنجاب حکومت نے موسم گرما کے دوران سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ کی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن (SED) کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، سنگل شفٹ اسکولوں میں اب پیر سے جمعرات تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک تدریس ہوگی، جب کہ جمعہ کے روز، کلاسز صبح 11:30 بجے ختم ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے گرمیوں کے مہینوں میں اسکول دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہتے تھے۔ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں، صبح کی شفٹ ہفتہ کے تمام ایام میں صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک...
    سکیورٹی خدشات کی وجہ سے  کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل رہی ۔ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ،شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ دو تین ہفتوں  کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی  ۔ موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ۔
    سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، وزیراعظم 65روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے چھ روپے سستی رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہریں قومی منصوبہ نہیں یہاں تماشا لگایا جا رہا ہے۔ کراچی۔گمبٹ اور دیگر ہسپتالوں میں پنجاب سے لوگ علاج کرا رھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 65 روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے 6 روپے کمی کی جا رہی ہے، کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہی ہو گا۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، ملکی معیشٹ جو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، کپاس...
    شبلی فراز بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے طویل ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی کیا اور عمران خان نے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف کو سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیدیا،علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں سٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اور پارٹی کے اندرونی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جیل میں ہونے والی ڈھائی گھنٹے ملاقات کا محورسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا اور علی امین گنڈاپور، بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی عمران کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کھلے ماحول میں فری ٹائم کے ساتھ کرائی گئی۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ون آن ون ملاقات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے طویل ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی کیا اور عمران خان نے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔تاہم اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان پر29 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان 58 فیصد ٹیرف وصول کرتا ہے ہم پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ وی نیوز نے معاشی ماہرین سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے پاکستانی برآمدات پر کیا اثر پڑے گا؟ اور پاکستان سے امریکا کو کون سی اشیا برآمد کی جاتی ہیں؟ ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا اس وقت تجارتی حجم 7 ارب ڈالر کا ہے...
    امریکا نے چین میں موجود اپنے حکومت کے اہلکاروں، ان کے خاندان کے افراد اور سیکیورٹی کلیئرنس رکھنے والے ٹھیکیداروں پر چینی شہریوں کے ساتھ کسی بھی رومانی یا جنسی تعلقات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 4 افراد، جنہیں اس معاملے کی براہ راست معلومات تھیں، نے اے پی کو اس پالیسی کے بارے میں بتایا، جو امریکی سفیر نکولس برنرز نے جنوری میں چین چھوڑنے سے کچھ دن پہلے نافذ کی تھی۔ یہ افراد خفیہ ہدایات پر تفصیلات پر بات کرنے کے لیے گمنامی کی شرط پر اے پی سے بات کر رہے تھے۔ اگرچہ کچھ امریکی اداروں کے پاس ایسے تعلقات پر پہلے ہی سخت قواعد...
    اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ میرا ہر ملک کو مشورہ ہے کہ جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سے کشیدگی بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔ اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف عائد کیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔اسکاٹ بیسینٹ نے مزید کہا کہ میرا ہر ملک کو مشورہ ہے کہ جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سے کشیدگی بڑھے گی۔ واضح...
    پشاور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے گزشتہ دور حکومت کی بھی چھان بین شروع کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق احتساب کمیٹی نے سوال کیا کہ آپ کے دور حکومت میں صوبہ کئی بار ڈیفالٹ ہوا، پنشن اور گریجویٹی اکاؤنٹ سے چھتیس بلین نکالے گئے تھے جو واپس نہیں کیے گئے۔ تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ وزیر صحت بھی تھے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی تمام سمریز مبینہ طور پر وزیر خزانہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی معقول جانچ پڑتال کے گزر جاتی تھیں۔ محکمہ صحت کی سمریز کو منظور کرنا کیا یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں تھا؟ کیا...
    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے سے متعلق مؤقف دینے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ جیل تین ججز کے عدالتی فیصلے کا نہیں مان رہے، عدالت کا وقار اور رعب و دبدبہ تو ختم ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتیں زیرو ہو گئی ہیں، عدلیہ اور ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے، حماد اظہر پڑھے لکھے لیڈر ہیں، ان کی جانب سے استعفی پر افسوس ہوا۔  یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے علی امین...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز  نے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے منگل و جمعرات مقرر، میڈیا ٹاک پر پابندیاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 2 دن منگل اور جمعرات مقرر کردیے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک سے روک دیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 24 مارچ کو لارجر بینچ نے بانئ پی ٹی...
    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب—فائل فوٹو  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے 201 جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی کے نظام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت دیدی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ...
    پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس)تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے گزشتہ دور حکومت کی بھی چھان بین شروع کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کر لیا۔ احتساب کمیٹی نے سوال کیا کہ آپ کے دور حکومت میں صوبہ کئی بار ڈیفالٹ ہوا، پنشن اور گریجویٹی اکاؤنٹ سے چھتیس بلین نکالے گئے تھے جو واپس نہیں کیے گئے۔ تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ وزیر صحت بھی تھے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی تمام سمریز مبینہ طور پر وزیر خزانہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی معقول...
    پیرس: فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہو گئے تو خطے میں فوجی تصادم تقریباً ناگزیر ہو جائے گا۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بارو نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے نتیجے میں پورے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے معاملے پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش جاری رکھے گا تو امریکہ اس پر بمباری کرے گا۔ دوسری...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے اچانک دھند چھا گئی جب کہ دن میں شدید گرمی ہے، محکمہ موسمیات نے ہوائیں چلنے کا امکان  ظاہر کیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر میں ناظم آباد، گلشن اقبال، صدر، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر  علاقوں میں رات اچانک  دھند چھا گئی اور اوس پڑنا شروع ہوگئی، تاہم صبح سورج طلوع ہونے کے بعد دھند چھٹ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا  میں نمی کے زیادہ تناسب اور ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے دھند پیدا ہوتی ہے، جو حد نگاہ متاثر کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔اس معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید...
    —فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے نام سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دیے گئے۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تحریری درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجی ہے۔  ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔
    بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے مداحوں نے محض ایک غلط فہمی کی بنیاد پر سرکٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کو نشانے پر رکھ لیا۔ گزشتہ روز چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ رائل چیلنجرز کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا، یہ آر سی بی کی ایونٹ میں پہلی ہار تھی۔ پہلے کھیلتے ہوئے رائل جیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، اس میچ میں ویرات کوہلی محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں نوجوان بالر ارشد خان نے آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 17.5 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔ سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو کو لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارات والے دن 23 سالہ  لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ ایدھی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندر  موہلنوال عزیز کالونی میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ مقتولہ کی شناخت 23 سالہ عائشہ دختر حبیب کے نام سے ہوئی، عائشہ کی آج شادی طے تھی اور بارات کا دن تھا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا اغاز کر دیا۔ ایدھی ترجمان نے کہا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
    سندھ ہائیکورٹ نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست ریگولر بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ ریگولر کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا درخواست کو ریگولر بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ بینچ کو 14 روز میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور اس پر منشیات برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔...
    یورپی کمیشن کی سربراہ نے واضح کیا کہ اس صورتحال میں یورپ متحد ہے۔ اس میں سارا یورپ اکھٹا ہے۔ اگر آپ ہم میں سے کسی ایک کے ساتھ ایسا کریں گے تو اس کا مطلب ہو گا آپ نے سب کے ساتھ ایسا کیا ہے، ہمارا تحاد ہی ہماری طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کی جانب سے بھاری ٹیرف کے نفاذ کے اعلان پر یورپی یونین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وین ڈرلین نے کہا ہے کہ نئے امریکی ٹریف کے اطلاق کے بعد یہ پہلے دن سے ہی ہر کسی کو متاثر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کے ٹیرف کے اثرات فوری طو پر...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کے تھیٹرز میں آئندہ جس فنکار نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اس پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔ میں کسی کا رزق نہیں چھیننا چاہتی لیکن اب تھیٹرز کا ماحول خراب کرنے والے پنجاب میں کام نہیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں نازیبا پرفارمنس پر متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے رات گئے لاہور میں مختلف تھیٹرز پرنس تھیٹر اور تماثیل تھیٹر پر چھاپے مارے اور کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کا جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت نے اسٹیج ڈراموں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کی خصوصی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کھلے ماحول میں فری ٹائم کے ساتھ کرائی گئی، اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کو جاری رکھنے کی رضا مندی کا اظہار کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلسمنٹ میں اعتماد کا فقدان ہے خصوصی ملاقات کے بعد ابھی تک اعتماد سازی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے،جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزا ئے موت پانے والی...
    ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے...
    اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔ حال ہی میں شہریار منور احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔ شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں...
    کراچی: ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔ ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں سرانجام دیتے تھے۔ گاڑی میں واردات کرنے والے ملزمان گھروں سے قیمتی اشیا کا صفایا کرتے تھے۔ اسی دوران ملزمان شہری کو اغوا کرکے مختلف اے ٹی ایمز پر لے جاکر رقم بھی نکلواتے تھے۔ ترجمان کے مطابق جائے وقوع سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کو گرفتارکیا گیا...
     ویب ڈیسک:سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔  ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے،  شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔  گزشتہ دو تین ہفتوں  کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے، موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی ہے۔ کاہنہ  : درندہ صفت شخص کی7سالہ بچی سےزیادتی کی کوشش   ذرائع کا کہنا ہے کہ  موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر...
    راولپنڈی(نیوز ڈسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوالات اٹھادیے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی تھی، علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات تھی۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟ انھوں نے مزید کہا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید کی چھٹیوں میں کسی کی ملاقات نہیں ہوگی،...
    کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔  شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ دو تین ہفتوں  کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔
    پشاور: خیبر پختونخوا میں سردی کو بریک لگ گئی جب کہ ہزاروں لوگوں نے عید الفطر سیاحتی مقامات پر منائی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ شب بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت بھی  گر گیا جب کہ بالائی علاقوں میں سردی ایک بار پھر ٹھہر گئی۔ سیاحوں کی عید دوسری جانب عید الفطر کے موقع پر سیاحوں نے صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈالے اور اپنی خوشیاں دوبالا کیں۔ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عید کے تینوں  دن 95 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ۔...
    علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوال اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟ ۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید کی چھٹیوں میں کسی کی ملاقات نہیں ہوگی، پھر چند لوگوں کو ان سے ملنے بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ پابندی صرف فیملی ارکان کے لیے تھی؟ Post Views: 1
    پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ ’نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بانیٔ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین سے بانیٔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر...
    پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ دنیا جسمانی معذور لوگوں کو مایوس کر رہی ہے جنہیں طبی عدم مساوات، کمزور صحت، بیماریاں لاحق ہونے اور قبل از وقت اموات کے خدشات دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔انہوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جسمانی معذوری کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ دنیا میں ایسے افراد کی تعداد 16 فیصد ہے تاہم بیشتر جگہوں پر انہیں زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رکھا جاتا ہے۔ انہیں صحت و ترقی کے مواقع کی فراہمی وقار، انسانیت اور انسانی حقوق کا معاملہ ہے اور یہ انسانوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا۔ پاکستان پر 29 فیصد اور بھارت پر 26 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ انہوں نے چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد ،یورپی یونین پر 20 فیصد ، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ، برازیل اور سنگاپور پر 10 ، 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بارپھر بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیاہے جس کااعلان وہ آج کریں گے ،بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ متوقع کمی چھ سے آٹھ روپے بتائی گئی ہے اور اس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے،وزارت توانائی اور وزارت خزانہ نے باہمی مشاورت سے ایک جامع پیکج تیارکیاہے ،اس پیکج کے تحت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور شرائط پر کوئی منفی اثرنہیں پڑے گاکیونکہ جن چھ آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی گئی تھی،ان سے ہونے والی بچت ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کاریلیف اور ایک روپے75پیسے فی یونٹ اس کے علاوہ ریلیف کی گنجائش نکالی گئی ہے جو مجموعی طور پر چھ سے آٹھ روپے تک پہنچ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج مطلع ابر آلود جبکہ پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک بارش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لے رہے ہیں۔امریکی مصنوعات پر  ڈیوٹیز لگانے والوں کو اب جواب ملے گا۔ اب میں آپ کو بتادوں کہ وہ دن گنے جاچکے ہیں، درآمدات پرٹیرف لگے گا۔  جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے  اپنے خطاب میں بیرون ملک گاڑیوں کی درآمد 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چین پر 34...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کے بعد سیکرٹری جنرل اور قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ عالیہ حمزہ کے کام میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے جس پر بانی پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ کون رکاوٹ ڈال رہا ہے...
    اسلام آ باد: پاکستان کی زرعی برآمدات میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے ذریعے تیزی دیکھنے کو ملی ہے جس سے عالمی منڈیوں تک رسائی آسان ہوئی ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 179 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو عالمی مارکیٹ میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے بونا راست منصوبہ شروع 2025 کے پہلے دو ماہ میں 22,740 میٹرک ٹن تل چین کو برآمد کیے گئے ہیں، جو زرعی شعبے کے فروغ اور ملکی معیشت کو استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ زرعی پیداوار میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان آج (بروز جمعرات) متوقع ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے ۔ واضح رہےکہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے کمی کی منظوری دی تھی جس کے بعد حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔  ٹرمپ نے...