عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا: شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔
’نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بانیٔ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین سے بانیٔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر بات ہوئی۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ علی امین پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات رکھیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بانی نے گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا
عمران خان نے کہا سپیکر بابر سلیم سواتی کا معاملہ خیبر پختونخوا کا اندرونی معاملہ ہے، گنڈاپور حتمی فیصلہ خود کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گنڈا پور اوربیرسٹر سیف کو اسٹیبلشنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی پیشرفت تک مذاکرات خفیہ رکھے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کانفرنس روم میں تقریبا اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ طویل ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے، عمران خان نے گنڈاپور کو خیبرپختونخوا حکومت اپنے طریقے سے چلانے کا بھی سگنل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گنڈاپور اور بیرسٹر سیف ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کیلئے قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا ہے۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میرے سب سے بااعتماد اور مجاہد کارکن کے پاس ہے، خیبر پختونخوا حکومت اس وقت ریاست مدینہ کے طرز پر خدمات و سہولیات فراہم کر رہی ہے، انتشاری ٹولہ چاہے اندر ہوں یا باہر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں، بلکہ مذاکرات کے مؤقف کی مکمل تائید کی، ملاقات میں افغان باشندوں کی باعزت واپسی کے فیصلے پر بھی بانی چیئرمین کو اعتماد میں لیا گیا، عمران خان نے کہا سپیکر بابر سلیم سواتی کا معاملہ خیبر پختونخوا کا اندرونی معاملہ ہے، گنڈاپور حتمی فیصلہ خود کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گنڈا پور اوربیرسٹر سیف کو اسٹیبلشنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی پیشرفت تک مذاکرات خفیہ رکھے جائیں۔