پختونخوا میں سردی کو بریک لگ گئی؛ ہزاروں لوگوں نے عید سیاحتی مقامات پر منائی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں سردی کو بریک لگ گئی جب کہ ہزاروں لوگوں نے عید الفطر سیاحتی مقامات پر منائی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ شب بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت بھی گر گیا جب کہ بالائی علاقوں میں سردی ایک بار پھر ٹھہر گئی۔
سیاحوں کی عید
دوسری جانب عید الفطر کے موقع پر سیاحوں نے صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈالے اور اپنی خوشیاں دوبالا کیں۔ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عید کے تینوں دن 95 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ۔ 42 ہزار 111 سیاحوں نے ناران اور 28 ہزار نے گلیات میں عید منائی۔
اسی طرح 16 ہزار 400 سیاحوں نے کمراٹ، 8 ہزار 483 نے کالاش کی سیر کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیاحتی مقامات سیاحوں نے
پڑھیں:
پاکستان کے سابق صدرفیلڈ مارشل ایوب خان کی 51ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 51ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گی۔ایوب خان14مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیںانہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948ء میں انہیں مشرقی پاکستان میںپاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے ۔(جاری ہے)
سال1958ء کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیابعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ1958سے لے کر 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے وہ19اپریل1974ء کو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔