عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ نام سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے نام سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دیے گئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تحریری درخواست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجی ہے۔
ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
عمران خان سے جیل میں علی امین اور بیرسٹرسیف کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سابق وزاعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔
علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔
علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔