آئندہ بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف کا وفد کل پاکستان کا دورہ کریگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئندہ مالی سال ایم ایف کے بجٹ
پڑھیں:
صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری
کراچی:صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر مملکت کے بخار اور انفکیشن میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹرز مسلسل ان کی طعبیت کی نگرانی کررہے ہیں، صدر مملکت کا آج بھی ڈاکٹرز نے چیک اپ اور کئی ٹیسٹ کیے ہیں۔
ذرائع پی پی کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرز کی ہدایت پر چند روز آرام کریں گے، طعبیت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے۔