کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی احتجاجاً انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی، نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کیلئے بقا کی جنگ ہے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا نہروں کے خلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔

پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے، بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد خاتمے اور اتحاد کو مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومتی اتحاد لنک کینال مسئلہ کے حل سے مشروط کرنے، پارلیمان اور سڑکوں پر بھرپور احتجاج کا آپشن بھی زیرغور ہے، پیپلزپارٹی سندھ حکومت تک قربان کیلئے تیار ہے۔

پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کو سندھ حکومت نہیں سندھ والے عزیز ہیں، پیپلزپارٹی ہر قیمت پر سندھ والوں کی جنگ لڑتی رہے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو سندھ والوں کی امنگوں پر پورا اتریں گے، پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے والے خوش فہمی کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی کو کارنر کرنے والوں کے ساتھ بھی ایڈونچر ہو گا، پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈونچر کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
مزیدپڑھیں:جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نہروں کے

پڑھیں:

وزریِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جام صادق انٹرچینج 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

— اسکرین گریب

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ  کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیرِ بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور انجینئر خالد مسرور نے تفصیلی بریفنگ دی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں 3 ماہ لگیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا بغیر سرکاری پروٹوکول شاہراہ بھٹو کا اچانک دورہ

کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ...

سید مراد علی شاہ نے جام صادق انٹرچینج 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں، عوام کی سہولت کے لیے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کے لیے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کازوے کے قریب شاہراہِ بھٹو پر زیرِ تعمیر راؤنڈ اباؤٹ جلد مکمل کیا جائے، ڈی ایچ اے اور عائشہ مسجد جانے کے لیئے حل نکالیں، منگل یا بدھ کو میٹنگ کروں گا، اس کی ڈرائنگ تیار کر کے پیش کریں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے 3 سال میں شاہراہِ بھٹو کو سی پورٹ سے منسلک کرنا ہے، اس کی پیشگی تیاری کی جائے، کے پی ٹی سے شاہراہِ بھٹو منسلک ہونے سے سی پورٹ ٹریفک ملک کے دیگر حصوں تک مؤثر انداز میں پہنچ سکے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زیرِ تعمیر قائدآباد انٹرچینج کا معائنہ بھی کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ قائدآباد انٹرچینج کو اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کے لیے کھولیں گے، انٹرچینج کی ریمپ کا ارتھ ورک تقریباً مکمل ہو چکا ہے، قائد آباد سے سموں گوٹھ تک 4 کلو میٹر ایلیویٹڈ روڈ کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھٹوکی برسی میں پیپلزپارٹی کے لیے متنازع نہری منصوبہ چیلنج بن گیا
  • کینال تنازع: پیپلز پارٹی نے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا
  • پیپلزپارٹی کا نہروں کی تعمیرکیخلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحادکے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور
  • وزریِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جام صادق انٹرچینج 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے، عظمیٰ بخاری
  • حکومت کا 4 اپریل کوعام تعطیل کا اعلان
  • حکومت سندھ کا کل عام تعطیل کا اعلان
  • بلاول  نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں ادا کی،  بینظیر، مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر حاضری 
  • وزیر اعظم کا بلاول بھٹو سے ٹیلفونک رابطہ