2025-04-08@05:32:28 GMT
تلاش کی گنتی: 8249
«کا طیارہ»:
(نئی خبر)
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچےگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بےگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز رکھیں۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب...
پشاور:خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ 158 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی خان میں 25، مہمند میں 20، بنوں اور مردان میں 18، 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ جنوبی وزیرستان میں 13، لکی مروت میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ باجوڑ میں 6، خیبر میں 4، کرک اور ٹانک میں 2، 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ،...
اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ...

پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچیگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بیگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اپنی توانائیاں امن و امان کی...
---فائل فوٹو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم منیر کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔ کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں پولیس اہلکار گرفتار کراچی شیرشاہ انوسٹی گیشن پولیس نے برطرف پولیس... تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرونِ ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ملزم کے خلاف فیروز آباد، بلوچ کالونی اور سولجر بازار تھانے میں مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم فراڈ اور جعل سازی کے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اس بات کی تصدیق کی ہے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ملاقاتوں پر تاحال پابندی برقرار ہے اور ان کی صحت کی نگرانی کے لیے ماہر ڈاکٹروں کا پینل کام کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر ان کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے اس سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے مختلف ٹیسٹوں کے بعد یہ بات تصدیق شدہ...
نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر نے بتایا کہ اسلام آباد میں بلوچستان کے مسئلے پر قومی کانفرنس کا انعقاد کرینگے۔ جس میں بلوچستان کی قیادت سمیت قومی قیادت مشترکہ فیصلہ کرینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مسائل کے لئے جماعت اسلامی بلوچستان نے اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مسئلہ بلوچستان پر 14 اپریل کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس منعقد کرے گی۔ جس میں بلوچستان کی تمام لیڈرشپ کے علاوہ قومی سطح کے قیادت شرکت کرے گی۔ کانفرنس میں بلوچستان کے مسئلے پر قومی قیادت مشترکہ موقف اختیار کرکے آئندہ لائحہ عمل کا مشترکہ موقف و مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025)سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ ،جو لوگ سندھ کے پانی کو سیاست کا موضوع سمجھتے ہیں وہ حقیقت سے لاعلم ہیں، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ آئین پاکستان میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر منظوری دیں گے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ کے بیان پر افسوس ہوا۔ کیا آپ نے آئین پڑھا ہے، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟۔ مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کو پیپلز...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اگر بی این پی سربراہ اختر مینگل نے قانون ہاتھ میں لیا تو انکے خلاف کارروائی کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنا دیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ حکومت نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد بی وائی سی نے دھرنے اور مظاہرے کئے۔ گزشتہ روز دھرنے میں بی وائی سی کی قیادت کی جانب سے ایک ریاست مخالف تقریر...
280 پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد عازمین حج کی ٹریولنگ،پی آئی اے نے حج آپریشن کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025 کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے...
خارجی شہریار کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا ظالم خوارج کے ہاتھوں مارا گیا، وہ میرے باقی بیٹوں کو بھی رابطہ کرکے ہراساں کر رہے ہیں، "ہم خوراج سے بہت تنگ ہیں، اور اسی وجہ سے یہ گاؤں چھوڑ رہے ہیں، میری تمام ماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہلاک دہشتگرد شہریار کی والدہ کی طرف سے عوام کیلئے خصوصی پیغام سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوراج کی دہشتگردی سے خیبر پختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہاء پسندی کو مسترد کر رہی ہے، اس حوالے سے ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کا پیغام سامنے آیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد شہریار کی والدہ...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025 کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے یہ آپریشن 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا اور اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب روانہ کرے گی ذرائع کے مطابق اس سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے عازمین کی روانگی کے لیے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیاروں کا انتخاب کیا ہے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے حکام نے اس بات کا عندیہ...
عالمی مالیاتی فنڈ کا نیا مشن پاکستان میں گورننس کو بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مختلف اہم اداروں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ دوسرا مشن دو ماہ کے اندر پاکستان پہنچا ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کے ادارہ جاتی نظام میں شفافیت لانا اور ریاستی مشینری کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشن گورننس اور بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی تشخیصی جائزہ تیار کرے گا اور چھ اہم ریاستی شعبوں میں اصلاحات کے امکانات کا تجزیہ کرے گا ان شعبوں میں مالیاتی نگرانی مارکیٹ کے ضوابط قانون کی حکمرانی اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں تاکہ ریاستی سطح...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہناتھا کہ یہ سیریز مایوس کن رہی، ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے، سفیان نے بہت اچھی باؤلنگ کی، میں نیوزی لینڈ کو کریڈٹ دوں گا۔ انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمیں نئی گیند کے خلاف بہتر کھیلنا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ہم پی ایس ایل کا...
سرگودھا میں بچہ کلاں میں محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ آر ایچ سی بھابھڑا کے کلرک عبد القیوم نے مڈ وائف کی ویڈیو بھی بنا لی۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، مطالبات نہ ماننے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس سرگودھا تھانہ میلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔
قومی ائیرلائن (پی آئی اے )نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا،پہلی پرواز29اپریل کو روانہ ہوگی، قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی،پی آئی اے کا حج آپریشن 29اپریل سے یکم جون تک جاری رہیگا۔حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔عازمین کی روانگی کیلئے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کئے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے...
بھارت میں قرض نہ ملنے پر 2 بھائیوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بینک کا لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے بھائیوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بینک کی کھڑکی توڑی اور پھر اوزاروں کی مدد سے لاکرز کو توڑا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے مرچوں کا پاؤڈر چھڑکا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے لوٹا گیا 17 کلو سونا ایک کھیت کے اندر کنوئیں میں چھپایا تھا۔ بینک ڈکیتی میں ملوث 2...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی(این ایس اے) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیموتھی ہیگ کو برطرف کردیا اور اس مہم میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے درجنوں عہدیدار بھی نشانہ بن گئے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این ایس اے کے ڈائریکٹر ایئر فورس کے جنرل ٹموتھی ہیگ، ان کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینڈی نوبل بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایس سی کے عملے کے 10 ارکان کو 4 سینئر ڈائریکٹرز سمیت برطرف کردیا گیا، جن میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن ڈائریکٹورٹی کا تمام عملہ بھی شامل ہے، جو اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اور کثیرالقومی اداروں کے ساتھ کام کرتے تھے۔ برطرف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’دی ٹرمپ کارڈ‘ کے نام سے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کروا دیا] صرف یہی نہیں بلکہ خود اس کے پہلے خریدار بھی بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کردیا ہے، جس کے بعد اب کوئی بھی 50 لاکھ امریکی ڈالرز میں امریکی شہریت خرید سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران ’گولڈ کارڈ‘ کی رونمائی کی جس پر ان کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہو گا۔ واضح رہے کہ...
لاہور: ڈی جی خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے 110 زندہ بٹیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کارروائی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، بازیاب کیے گئے بٹیر 7 لکڑی کے کریٹس میں غیر قانونی طور پر منتقل کیے جا رہے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی سے اسمگلرز کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بٹیر اسمگلنگ کو ناکام بنا کر جنگلی پرندوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
ویب ڈیسک: قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد گیلی آوٹ فیلڈ کے سبب ٹاس میں تاخیر ہے ۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز بارش ہوئی تھی جبکہ حکام اب سے کچھ دیر بعد وکٹ اور آؤٹ فیلڈ کا دوبارہ معائنہ کریں گے، جس کے بعد امپائرز ٹاس کا فیصلہ کرینگے۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ) نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) یا اقوام متحدہ کو نظرانداز کر کے لیے گئے یکطرفہ معاشی فیصلوں سے غیریقینی جنم لے سکتی ہے جس سے معاشی نمو سست پڑنے اور ترقی پذیر ممالک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ادارے میں بین الاقوامی تجارتی شعبے کی سربراہ لز ماریا ڈی لا مورا کا کہنا ہے کہ ان دنوں بڑی معاشی طاقتوں کے مابین بڑھتے تجارتی تناؤ کے ماحول میں ٹیرف (درآمدی محصولات) کو ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹیرف لازمی طور سے کوئی منفی چیز نہیں ہیں لیکن بین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بارودی سرنگوں، جنگوں میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کی باقیات اور دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) سے خطرہ لاحق ہے۔بارودی سرنگوں کے خطرے سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جنگیں ختم ہونے کے بعد بھی ان کی باقیات موجودہ رہتی ہیں جو کھیت کھلیانوں، راستوں اور سڑکوں پر معصوم لوگوں کی جان اور روزگار کے لیے خطرہ بنی رہتی ہیں۔ Tweet URL افغانستان سے میانمار، سوڈان سے یوکرین، شام، مقبوضہ فلسطینی علاقے اور دیگر جگہوں تک یہ مہلک اسلحہ...
حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب تک کوئی کمی نا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شرح سود اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے مطابق نرخ متعین کرے گی، جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ ریلیف آئندہ مالی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم تمام آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو حکومتی فریم ورک کا تحفظ حاصل ہے، لیکن ان کے قرضوں کی ری...
ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا اور صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زیادہ ڈوب گئے۔ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک پر جوابی تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، دنیا کا شاید ہی کوئی خطہ ہو جو ٹرمپ کے اس حالیہ ٹیرف سے بچ سکا ہو، یہاں تک کہ انٹارکٹیکا کے قریب وہ غیر آباد جزائر بھی اس ٹیرف کی زد میں...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ٹرینر نے اداکار کے فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لئے مشہور ہیں، 60 سال کی عمر میں بھی وہ اپنی فٹنس اور صحت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کے فٹنس ٹرینر نے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان کی فٹنس کے راز اور جسمانی تندرستی کے بارے میں بتایا کہ اداکار ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) ان کی ورزش میں وزن...
کراچی‘ اسلام آباد‘ ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سوچ اور سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے چولستان میں واٹر کرائسس سیچویشن ہے۔ حکومت کو چاہیے واٹر ایمرجنسی نافذ کرے۔ اخبار میں اشتہار دینے سے صرف اخبار والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ واٹر ویسٹیج کے حوالے سے کافی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میں کورٹ سے نکلی ہوں یونیورسٹی روڈ پر ہائیڈریٹس ابل رہے...
پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپی کے کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ موسم کی مداخلت کا شکار ہو گیا۔ میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آؤٹ فیلڈ گیلا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ امپائرز نے میدان کا معائنہ کیا تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ امپائرز ایک بار پھر فیلڈ کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو میچ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے، تاہم موسم کی صورتحال دیکھتے ہوئے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ واضح رہے کہ تین ون ڈےمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ...
ڈی آئی خان: سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سوچ اور سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات ہمیشہ ریاست کی سطح پر طے پاتے ہیں، صوبائی حکومت کی براہ راست...
پی ٹی آئی رہنما و معروف گلوکار سلمان احمد نے ایلون مسک کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس اہم نکتے کو اٹھانے کا شکریہ ایلون مسک! عمران خان کو جیل میں 600 دن سے زیادہ دن کا عرصہ گزر چکا ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ ایلون مسک نے ”فریڈم آن لائن“ کے ڈائریکٹر مائیک بینز کی ایک ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے عدالتی نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ مائیک بینز نے اپنی پوسٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چند...
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر محنت کو پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر...
پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستقبل میں خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور سے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ وفاقی حکومت کے ارکان کے بیانات انتہائی غیرذمہ دارانہ ہوتے ہیں، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کے اختلافات اندر رکھنے کا مشورہ دیا اور خاموش رہنے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق اس دوران بیرسٹر گوہر نے امریکا میں تیمور سلیم جھگڑا اور لندن میں اسد قیصر سے...
امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا، وزیر خزانہ 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔ امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کا معاملہ، حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کر دیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔ امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے، سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا۔سٹیئرنگ...
نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز (Adolescence) ایڈولیسنس مشہور ویب سیریز اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی۔ کرائم تھرلر ڈرامہ ویب سیریز ایڈولیسنس نے ریلیز کے بعد سے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی اب تک کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔ نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایڈولیسنس کو ریلیز سے اب تک 96.7 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے رواں ہفتے میں اسے 30.4 ملین ویوز ملے ہیں جبکہ سیریز تمام 93 ممالک میں ٹاپ 10 میں ویب سیریز کی لسٹ میں شامل ہے۔ Adolescence جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز ان دنوں Netflix کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر...
بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں علی امین نے بانی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، بانی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے، دونوں وزراء پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے بھائی ہیں، علی امین نے بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے تنازع پر بھی بات چیت کی۔ علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ دے رہی ہے۔گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ اور تحریک انصاف سے موازنہ کیا اور کہا کہ یاد ہے کوئی کہتا تھا 50 لاکھ گھر بناکر دے گا، اس نے تو نہیں بنائے، ہم 20 لاکھ گھر بناکر دے رہے ہیں۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بھٹو نے بھی غریبوں کو زمین کا مالک بنایا آج ميں بھی غریبوں کو زمین کا مالک بنارہا ہو ں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ...
بیان کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ محمد ابوبکر (یو ڈی سی) کا حقیقی بھائی عبدالرحمٰن، جو اسمگل شدہ سامان کے کاروبار میں ملوث ہے، اس واقعے کے دوران اس کے ساتھ موجود تھا۔ مذکورہ یو ڈی سی اسمگل شدہ سامان لے جانے والے کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کسٹمز کے دو اہلکاروں کی گاڑی سے سینکڑوں سمگل شدہ موبائل فون کی برآمدگی پر محکمہ کا بیان سامنے آ گیا۔ جی بی کسٹمز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 30 مارچ 2025ء کو گلگت بلتستان کسٹمز کے دو اہلکار، جو ایک نجی کرائے کی گاڑی میں سفر کر رہے تھے، بشام شہر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔ موقع...
پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال رکھنے کے بجائے اسٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ واضح رہےکہ پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو ملتوی کردیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی، عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہوگا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم سے کراچی جلسے میں مزید کمی کا اعلان کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد...
فوٹو فائل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں فورم نے شہداء کے ایصال و ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی، فورم نے اعادہ کیا کسی کو بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فورم کے شرکاء نے شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، فورم کو خطےکی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، فورم کو بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا جس کی قیمت 50 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ گولڈ کارڈ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جسے "دی ٹرمپ کارڈ" کا نام دیا گیا ہے۔ صحافیوں کے سامنے کارڈ کی رونمائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس کارڈ کا پہلا خریدار ہوں۔ امریکی صدر نے مزید بتایا کہ یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگا۔ یہ کارڈ دراصل گرین کارڈ کا ایک مہنگا ورژن ہے جسے صدر ٹرمپ نے سرمایہ داروں، کاروباری شخصیات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کی امریکا آمد کی ترغیب دینے کے لیے متعارف کرایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) عام طور پرپاکستان کی زیادہ تر خواتین کاروبار کا آغاز کرتے وقت بے شمار مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتی ہیں مگر وہ پیچھے نہیں ہٹتیں۔ ان کا یہ سفر مشکل میں پڑ جاتا ہے، جب انہیں سرمایہ کاری کی کمی یا گھریلو مسائل اور معاشرتی توقعات جیسے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں وہ گھر کی دیکھ بھال کو ترجیح دیتی ہیں، جس سے ان کے ارادے کمزور پڑنے لگتے ہیں اور کاروباری سفر مشکل بن جاتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر زیادہ ترخواتین اپنے کاروبار کا آغاز چھوٹے پیمانے پر کرتی ہیں، جیسا گھریلو دستکاری، کیک بنانا، بیوٹی سروسز یا آن لائن کاروبار وغیرہ۔...
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سوچ اور سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات ہمیشہ ریاست کی سطح پر طے پاتے ہیں، صوبائی حکومت کی براہ راست مداخلت سے مسئلے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا حل ہمارے پاس ہے، اس جنگ کو جیتنے کےلیے آپ کو پہلے لوگوں کے دل جیتنا پڑیں گے۔ پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دہشت گردی ختم ہوئی اور پھر ہماری حکومت ہی ختم...
سٹی42: پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ایک بار پھر ریاست کی اچھی طرح ڈسکس کر کے بنائی ہوئی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہو گیا۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے غیر قانونی افغانوں کو نکالنے کے عمل میں معاونت کرنے سے انکار کر دیا۔ خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے سے غیر قانونی افغانوں کو نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ اڈیالہ جیل مین کرپشن کیس کی سزا کاٹ رہے اپنے بانی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس...
چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے گئے امیج ٹول سے بنائے جانے والے گیبلی-اسٹائل اے آئی آرٹ کے رجحان نے گزشتہ ہفتے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے اوپن اے آئی کے سرورز پر دباؤ آیا اور عارضی طور پر رسائی کو محدود کردیا گیا۔ Similarweb کے مطابق رواں برس پہلی بار پیلٹ فارم پر فعال صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچی گئی۔ جبکہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن پہلے ہی بتا چکے ہیں پلیٹ فارم پر ایک گھنٹے کے دوران 10 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی-4 او ماڈل کی بہتر تصاویر بنانے کے...
اسلام آباد: غیر ملکیوں کی ملک بدری کے سلسلے میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی ملک بدری کے پلان کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، اس حوالے سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم ہونے کے بعد ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں (اسلام آباد راولپنڈی) میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر کی ہیں۔ اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بہارہ کہو، غوری ٹاؤن اور میرآبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں سے افغان سٹیزن کارڈ...
چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے تین ماہ کے اندر دوسری بار موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا، جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گیا ہے، قبل ازیں، ٹول ٹیکس میں پہلا اضافہ 5 جنوری کو کیا گیا تھا۔نئے ٹول ٹیکس کے مطابق کاروں کے لیے ٹول 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے ، وین اور جیپ کے لیے ٹول 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے ، بسوں کے لیے ٹول 200 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کر دیا گیا ہے ۔دو اور تین ایکسل ٹرکوں کے لیے ٹول 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ، آرٹی کیولیٹڈ ٹرکوں...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہئے، ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا، پُرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں، یہ چند سو لوگ ہیں جو ہزاروں ارب کما چکے ہیں، ان سے ٹیکس نہیں لیا جاتا، 2019 تک ان کا ریکارڈ آتا تھا، پی ٹی آئی کی حکومت میں ریکارڈ آنا بند ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہئے تھا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک...
ویب ڈیسک :حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لےکرکیمپ منتقل کیاجائےگا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائےگا۔پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کی 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے اور حکومت نے گزشتہ...
چین نے امریکی اشیا پر ٹیرف لگانے کا اعلان اور عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین نے 10اپریل سے امریکی اشیا پر 34فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا،خبرایجنسی کے مطابق چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کردیا،چینی وزارت تجارت کاکہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کے تصیفے کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔امریکی مصنوعات پر 34فیصد اضافی ٹیرف 10اپریل سے نافذ ہوگا، اس کے علاوہ 11امریکی کمپنیوں کو غیرمتعبراداروں کی فہرست میں شامل کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق چین نے 7نایاب معدنیات کی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کردیں،چینی کسٹمز حکام کاکہنا ہے کہ امریکی چکن کی درآمد پر بھی پابندی عائد...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)لاہور میں8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجو کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) پنجاب بھر میں بڑے پراپرٹی ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دے دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعمر شیر چٹھہ نے سخت کارروائیوں کا حکم دے دیا ہے ۔ ڈی جی یکسائز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 42ارب سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔رواں مالی سال میں اب تک گزشتہ مالی سال کی نسبت 9ارب زائد وصول ہوچکے ہیں، 56 ارب سے زائد کے ٹارگٹ کیلئے حصول کے لئے سخت فیصلے کئے۔(جاری ہے) انہوںنے کہا کہ موٹر ٹیکس میں 100 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس میں بہتری کیلئے بڑے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں کاحکم دیا گیا۔ریکوری ہدف حاصل نہ کرنے والے انسپکٹرز اور ای ٹی اوز کو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ پہنچ گئے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرمحمد وسیم بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی،اوپی ڈی،آپریشن تھیٹرز،میڈیسن سٹور،وزیراعلیٰ شکایات سیل و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔او پی ڈی میں مریضوں کی طویل قطارپر ایم ایس سے سخت برہمی کا اظہارکیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سرزنش بھی کی۔خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے واضح مقامات پر ادویات کی فہرستیں اور ڈاکٹرزکے ڈیوٹی روسٹرزآویزاں کریں۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کے...
راولپنڈی: افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونیکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لیکرکیمپ منتقل کیاجائیگا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم...
فوٹو: اے ایف پی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کے خلاف راولپنڈی میں بھی کارروائی تیز کردی گئی، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا، واپس جانے والوں کے لیےخوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے دعا گو ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی...
رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔ شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔. سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00...
محکمہ موسمیات نے اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافے سے متعلق کراچی والوں کو خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کا پارہ ہائی ہونے لگا، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل معمول سے زیادہ گرم ر ہے گا اور آج درجہ حرارت اڑتیس سے انتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا اور شام میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے تاہم شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات نے سندھ، کے بیشترعلاقوں میں اگلے 2 سے 2 روز کے دوران موسم شدید گرم دن کا درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ...

درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول ایک عام بین الاقوامی طرز عمل ہے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ “عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون” اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ، چینی وزارت تجارت نے چائنا جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء کی سات اقسام بشمول سامریم ، گیڈولینیم ، ٹربیئم ، ڈسپروسیم ، لوٹیئم ، اسکینڈیم ، یٹریئم پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کےفوری نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور جوہری عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چینی وزارت تجارت نے 16 امریکی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ان پر دوہرے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے، اور کئی ریاستوں میں ایپ...
چین نے ٹرمپ کی ٹیرف وار کا جواب دیدیا، تمام امریکی درآمدات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چین کی وزارت خزانہ نے آج بروز جمعہ کہا ہے کہ وہ 10 اپریل سے تمام امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی محصولات عائد کرے گا۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کیے گئے اضافی ٹیرف کا جواب ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ چین سے آنے والی تمام درآمدات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا کی مسلط کردہ ’ٹیرف وار‘ آخر تک لڑنے...

وفاقی وزیر امیر مقام کا نواز شریف اور شہباز شریف کو خراج تحسین، بجلی قیمتوں میں کمی اور معاشی کامیابیوں پر عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام کو اس پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ “ایک سال کے اندر وزیراعظم شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سٹاک ایکسچینج کے شئیرز میں 1800 پوائنٹ کا تاریخی اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے اعتماد کا ایک اور ثبوت ہے”۔ انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “پی ٹی آئی نے چار سالوں میں ملک میں جو تباہی مچائی، اس...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سینئر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ بانی پی...

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام...
لاہور(نیوز ڈیسک)ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایشیا ہاکی کپ کے میزبان کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک راج گڑھ، بھارت میں ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جس میں بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔ مزید دو ٹیمیں 17 ستمبر سے جکارتہ میں شیڈول اے ایچ ایف کپ کے ذریعے ایشیا کپ میں کوالیفائی کریں گی۔ ایشیا ہاکی کپ کی فاتح ٹیم اگلے برس ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنا سکے گی۔ Post Views: 1
لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن محنت کریں گے لاہور میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی فٹنس اور پریکٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن مشکل تھا ڈیڑھ ماہ بعد جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو عجیب سا محسوس ہو رہا تھا ایسا لگا جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن آہستہ آہستہ ردہم میں واپس آ رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ یہ دانستہ طور پر مسلمانوں کے مذہبی اور کمیونٹی اداروں کو کمزور کرنے اور ان پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں متنازعہ وقف ترمیمی بل کی منظوری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور غیر قانونی طور پر مسلمانوں کے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت کی جانب سے...
کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم...
اوٹاوا / واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی دنیا کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، اور یہ عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی امریکی اقدامات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سست معاشی ترقی کے وقت ایسے اقدامات سے دنیا کو نقصان پہنچے گا، اور امریکا کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ یورپی یونین...
ویب ڈیسک: پاسپورٹ کی درجہ بندی کے حوالے سے نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین ممالک میں شامل رہا ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے سال 2025 کیلئے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا تعلق یورپ سے ہے اور یہ اعزاز اس بار آئرلینڈ کو حاصل ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جہاں شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، شہریوں پر ٹیکس 30، لوگوں کی رائے اور آزادی کے 50،50 پوائنٹس ہیں، فہرست میں 108.50 پوائنٹس کے ساتھ سوئٹزر لینڈ دوسرے، 108.50 پوائنٹس کے ساتھ یونان تیسرے، 108 پوائنٹس...
ڈی آئی خان: ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جس میں گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 3 خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لواحقین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں تین ملزمان ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا گیا ہے، جو فائرنگ سے خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر...
سپیشل برانچ کی بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99 ہزار 857 تک پہنچ چکی ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی تعداد 35 ہزار 235 پنجاب میں موجود ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8 ہزار 282 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے غیرقانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کیلئے ایک بار پھر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر بھی اب پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے۔ وزارت داخلہ نے افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی جانب سے افغان مہاجرین کی میپنگ رپورٹ کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔ سپیشل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے جمعہ کو سابق صدر یون سک یول کے مواخذے کی کارروائی کو برقرار رکھا۔ معزول صدر کے مارشل لاء کے اعلان کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے ملک میں سیاسی افراتفری کا ماحول ہے۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت یون عدالت میں موجود نہیں تھے۔ جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول گرفتار عدالتی کارروائی کو قومی سطح پر براہ راست نشر کیا گیا۔ متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے، عدالت کے قائم مقام چیف مون ہیونگ بی نے کہا کہ آٹھ رکنی بینچ نے یون کے مواخذے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ ججوں نے اپنے فیصلے میں کہا، "یون کے اقدامات سے جمہوری...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی دائیں بازو کی سیاستدان مارین لی پین کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا، جس میں فرانس کی عدالت کی جانب سے انہیں یورپی یونین کے فنڈز میں خردبرد کے جرم میں سزا دی جانے کو “وچ ہنٹ” قرار دیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا، “فری مارین لی پین” اور اس فیصلے کو ایک سیاسی سازش قرار دیا۔ لی پین، جو نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما ہیں، کو پیرس کی ایک عدالت نے پانچ سال کے لیے سیاستی عہدوں سے نااہل قرار دیا تھا اور انہیں 100,000 یورو کا جرمانہ اور چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم، ان میں سے دو سال کی...
مارشل لا کا نفاذ، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز سیئول:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے یون سک یول کے مواخذے کی توثیق کردی۔رپورٹ کے مطابق عدالت کے آٹھ ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ صدر یون سک یول کی غیرآئینی اور غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ تھیں. رپورٹ کے مطابق جنوبی کرین عدالت...
صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، ان کی خدمات ، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا، پہلا متفقہ آئین دیا، قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ، خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خود مختار تشخص دیا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مشن...
پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
(گزشتہ سے پیوستہ) اگر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ پرنظردوڑائیں تواس میں دو ٹوک اورسخت پاندیاں لگاتے ہوئے کہاگیاہے کہ ان چاروں کمپنیوں کے امریکا میں موجودیا امریکی افرادکی تحویل میں موجود تمام تراثاثے منجمد کردئیے جائیں گے۔ان کمپنیوں کی ملکیت رکھنے والے افرادکے امریکامیں داخلے پربھی پابندی لگادی جائے گی اورامریکی شہریوں کوان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیاجائے گا۔ چین کی42کمپنیاں ہیں جوجدیدالیکٹرانک اورمیزائل ٹیکنالوجی سے منسلک ہیں جن میں اہم نام ہوائے کلاڈ،سینوٹیک الیکٹرانکس اورچینجڈو ایروسپیس ہیں۔ان کمپنیوں پریہ الزامات ہیں کہ یہ چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی جدید ڈرون ٹیکنالوجی سپلائی کرنے میں ملوث ہے اور2018ء میں بیلاروس کی منسک ڈیفنس سلوشن سمیت7انجینئرنگ کمپنیوں کوبھی اس فہرست میں شامل...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع ہونے پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟ لاہور ہائیکورٹلاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟ دورانِ سماعت جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پانی ضائع کرنے والی سوسائٹیز کے دفاتر سیل اور مقدمات درج کیے جائیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ 2014 کی بات ہے جب مایئکروسافٹ بربادی کے دہانے پر تھا۔ اس کی سافٹ ویئر کی دنیا پر قائم حکمرانی کا تخت سرک رہا تھا۔ کمپنی نے اس سے کچھ وقت پہلے نوکیا کو خریدا تھا اور یہ 7 ارب ڈالر سے زائد کی ڈیل تھی۔ یہ ڈیل توقعات کے بالکل برعکس تھی، نوکیا تھا کہ اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو رہا تھا۔ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی تھی اور یہ وہ وقت تھا جب ایپل، ایمازون اور گوگل اسٹاک مارکیٹ میں راج کر رہے تھے۔ اگر کوئی کمپنی نیچے جا رہی تھی تو وہ مایئکرو سافٹ تھی۔ صرف سرمایہ کاروں کا ہی نہیں بلکہ کمپنی کے اندر بیٹھے فیصلہ ساز لوگوں کا اعتماد بھی متزلزل تھا۔...
نیویارک: پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ لگانے والی نوماڈ کیپیٹلسٹ 2025 کی نئی درجہ بندی میں آئرلینڈ دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس درجہ بندی میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور عالمی ساکھ جیسے پانچ اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے شہری 176 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پرتگال کو چوتھی پوزیشن ملی۔ دیگر مضبوط پاسپورٹس میں مالٹا، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور آئس لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان 195 ویں نمبر پر رہا اور کمزور ترین...
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ بجٹ اگلے تین ماہ کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ پیف کے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جا سکیں۔ محکمہ خزانہ نے اس کے ساتھ ساتھ "اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم کے لیے 5 ارب روپے بھی جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس تمام بجٹ کو آن لائن کر دیا ہے تاکہ متعلقہ اداروں اور عوام کو اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل