پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔

پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔ عدالت نے بلیک لسٹ کمپنی کو نوازنا انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کے دور میں 23 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے

وکیل درخواست گزار کے مطابق فرنٹیئر ڈیکسٹوز لمیٹڈ کو جعلی اور غیر معیاری ادویات پر بلیک لسٹ کیا گیا۔ بلیک لسٹڈ کمپنی کو ادویات کی فراہمی دینا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹیسٹنگ لیبارٹریوں سے رپورٹس جمع کی گئی ہیں۔ بلیک لسٹ کمپنی کو سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ادویات کی عدالت نے کمپنی کو

پڑھیں:

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا نیو ٹاؤن تھانے اور ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیو ٹاؤن تھانے اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا بغیر اطلاع اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے متعدد احکامات جاری کیے گئے۔نیو ٹاؤن تھانے کے دورے میں مریم اورنگزیب نے تھانے کو سمارٹ پولیس اسٹیشن بنانے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے تھانے میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MIS) کی تنصیب، ٹوکن سسٹم کے آغاز، اور عوام کی رہنمائی کے لیے نشانات کی تنصیب کا حکم دیا۔ خواتین کے لیے علیحدہ اور بہتر انتظامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہوا اور روشنی کی فراہمی، عمارت کی مرمت، رنگ و روغن اور داخلی راستوں کی صفائی کے اقدامات کی ہدایت بھی دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں، سینئر صوبائی وزیر نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں بستروں کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چار میں سے دو بند آپریشن تھیٹرز کو فوری فعال کرنے کی بھی تاکید کی گئی تاکہ مریضوں کی سرجریز میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ہسپتال میں صفائی کی صورتحال، ادویات کی فراہمی، اور علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مفت ادویات کی فراہمی کی ریکارڈنگ بند ہونے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ عوام کو واضح طور پر آگاہ کیا جائے کہ ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

فارمیسی کے باہر ادویات کی تفصیل الیکٹرانک سکرین پر دکھانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مجموعی طور پر بہتر انتظامات پر ڈاکٹروں اور عملے کو شاباش دی گئی، جبکہ مریم اورنگزیب نے ہیلپ لائن اور ریکارڈنگ کے نظام پر عدم فعالیت پر متعلقہ عملے کو وارننگ جاری کی۔

متعلقہ مضامین

  • سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا نیو ٹاؤن تھانے اور ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ
  • پنجاب میں دوران رمضان عوام کروڑوں روپے ریلیف کی فراہمی کیسے ممکن ہوئی؟
  • رمضان المبارک میں گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت کم رہی ، مریم نواز
  • بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے والا مفرور ملزم گرفتار
  • محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار
  • خیبر پختونخوا محکمہ صحت کا کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار، حکم نامہ جاری
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ  
  • امریکی صدر کا اعلان کردہ ٹیرف بلیک میلنگ ہے، چین
  • تاجروں کا عید سیزن مایوس کن رہا؛ خریداری کی شرح میں نمایاں کمی