اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سوچ اور سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات ہمیشہ ریاست کی سطح پر طے پاتے ہیں، صوبائی حکومت کی براہ راست مداخلت سے مسئلے کے حل کے بجائے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی بحرانوں کا شکار ہے، ان مسائل کا واحد حل جمہوری عمل اور سیاسی استحکام میں پوشیدہ ہے۔
امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان کی حکمت عملی تیار
انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے بلکہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں حکومت کی طرح اپوزیشن بھی منقسم رہی ہے، متحدہ اپوزیشن کے بغیر کوئی مؤثر سیاسی تحریک ممکن نہیں ہے، اس مقصد کے لیے مختلف جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اختلافات ختم کر کے اجتماعی سوچ پیدا کی جا سکتی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ کمی حکومت کی کسی کارکردگی کا نتیجہ نہیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے باعث ممکن ہوئی ہے۔
لاہور میں جھگڑے کے دوران صلح کرانے والا شخص ہی قتل کر دیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رہی ہے
پڑھیں:
جے یو آئی کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق احتجاج کےلیے ایوان نہیں میدان میں آٹھواں پروگرام کل ہوگا۔
انہوں نےمزید کہا کہ استحکا پاکستان کانفرنس کل تونسہ شریف میں ہوگی، جس میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔
اسلم غوری نے مزید کہا کہ جعلی انتخابات کے خلاف عوامی احتجاج جاری رہے گا، تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔