نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر نے بتایا کہ اسلام آباد میں بلوچستان کے مسئلے پر قومی کانفرنس کا انعقاد کرینگے۔ جس میں بلوچستان کی قیادت سمیت قومی قیادت مشترکہ فیصلہ کرینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مسائل کے لئے جماعت اسلامی بلوچستان نے اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مسئلہ بلوچستان پر 14 اپریل کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس منعقد کرے گی۔ جس میں بلوچستان کی تمام لیڈرشپ کے علاوہ قومی سطح کے قیادت شرکت کرے گی۔ کانفرنس میں بلوچستان کے مسئلے پر قومی قیادت مشترکہ موقف اختیار کرکے آئندہ لائحہ عمل کا مشترکہ موقف و مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرے گی۔ قومی کانفرنس کا بلوچستان کے حوالے سے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قیادت کو کانفرنس کی دعوت دینے کیلئے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ خود چند دنوں میں کوئٹہ آئیں گے۔ بلوچستان کے عوام کو حقوق، امن، ترقی، روزگار اور خوشحالی دینے کیلئے ہر جمہوری جدوجہد کریں گے۔ جمہوری مزاحمت کا راستہ روکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں بلوچستان جماعت اسلامی قومی کانفرنس بلوچستان کے

پڑھیں:

یمنی فوج کا ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ ''ہیری ٹرومین '' کو نشانہ بنانے کا اعلان

بیان کے مطابق یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف جدید فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے آج دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف مزید کارروائیاں کی ہیں۔یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ امریکی دشمن نے صنعاء، صعدہ اور یمن کے دیگر کئی صوبوں کے متعدد علاقوں پر گزشتہ گھنٹوں کے دوران 36 سے زیادہ فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق یمنی مسلح افواج نے امریکی بحری بیڑے "ہیری ٹرومن" اور اس کے ہمراہ موجود دیگر جنگی جہازوں کے خلاف کئی گھنٹوں تک کارروائی کی۔ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی افواج نے شمالی بحر احمر میں امریکی بیڑے " ہیری ٹرومین" کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا اور یہ کارروائی کامیاب رہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ آپریشن امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا اور کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے دوران دشمن کے حملوں کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی افواج نے یمن پر 36 سے زائد بار حملے کیے، جن میں صنعا اور صعدہ جیسے علاقوں میں شہادتیں اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر امریکی جارحیت اور غزہ پر صہیونی حملے ختم ہونے تک یمنی افواج اپنی سمندری کارروائیاں جاری رکھیں گی اور امریکی بحری جہازوں سمیت خطے میں موجود دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی۔ یمنی فوج نے آج پہلے بیان میں ایک اور امریکی ڈرون MQ 9 کو مار گرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ڈرون کو  زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ دوسرا ڈرون ہے جسے یمنی فوج گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مار گرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے، کاظم میثم
  • بلوچستان کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے، کاظم میثم
  • حکومت مخالف اتحاد بنانے کیلئے جماعت اسلامی متحرک ہوگئی
  • جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم
  • کمی کا خیر مقدم، بجلی کا بل اوسط لاگت پر ہونا چاہئے: حافظ نعیم 
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا بیان بھی آگیا
  • یمنی فوج کا ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ ''ہیری ٹرومین '' کو نشانہ بنانے کا اعلان
  • وزیر اعظم کی جانب سے بجلی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
  • بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان