2025-04-18@01:46:26 GMT
تلاش کی گنتی: 523

«ویزا فیس»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کے حوالے سے حالیہ تبصروں پر جواب دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتے ہیں۔ رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔  یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر...
    کراچی: یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کی مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہیں پہچاننے سے انکار کیا اور پھر بولا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتا ہے۔ رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ میرے ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ ویڈیو کے ذریعے اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے کیا اس کے حوالے سے کسی کو علم نہیں، سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے ریٹائرڈ سینئرآفیسر معروف شاعر ادیب اصغر عابد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ ملتان میں اداکی جائے گی ،مرحوم پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں شعبہ تعلقات عامہ اورڈرامہ نگاری میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے اور پاکستان ٹیلی ویژن کاپرنٹ میڈیامیں قومی امیج بنانے میں اصغر عابد نے اپنے قلم کے ذریعے اہم کردار اداکیا،مرحوم کاشمار ممتا ز شعرا میں بھی کیاجاتاتھاوہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پرپی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سے چند سال قبل ریٹائر ہوئے ،اصغر عابد پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک میگزین کے بھی مدیر رہے ان کے مضامین اور شاعری قومی اخبارات میں شائع ہوتی رہی مرحوم گزشتہ تین...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں، ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعطم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق درخواست چیف جسٹس کی عدالت میں لگی ہوئی ہے، دوستوں اور وکلاء سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ادارے شفافیت میں ذرا بہتر ہیں۔فافن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں شفافیت ذرا بہتر ہوئی ہے تاہم اس میں اب بھی خلا موجود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ادارے قانونی طور پر مطلوب معلومات کا 52 فیصد اپنی ویب سائٹ پر ظاہر کرتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے محکموں میں یہ تناسب 42 فیصد ہے۔ فافن نے یہ نتائج افواہوں کا مقابلہ معلومات سے کرنے کی مہم کے سلسلے میں اپنے سروے میں مرتب کیے۔ فافن کے مطابق سرکاری اور اصل معلومات کی عدم فراہمی سے افواہوں کو ہوا ملتی ہے جس سے...
    فیصل آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی ہے۔ فیصل آباد میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ک ہم سب پاکستانی ہیں، ملک کا آئین سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے، اقلیت پاکستان میں برابر کے شہری ہیں جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہے لیکن انتہا پسند عناصر پاکستان کے خلاف سازش کرتے ہیں،...
    محسن نقوی کا تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹنگ اسکلز اور پرفارمنس پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ جبکہ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت، فنٹس سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔...
    لاہور تھانہ ہیئر کے علاقے سے تاجر کو گھر کی دہلیز سے  اغوا کر لیا گیا  جب کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلال شفیق نامی تاجر  کو  گزشتہ روات اغوا کیا گیا، اغواکار تاجر بلال شفیق کوگاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے گئے۔ پولیس  نے مغوی کی بیوی  کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا تھا کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام نے کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ پچھلے سال یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا، یوٹیلٹی اسٹورز پر بدانتظامی بھی تھی کوالٹی...
    لاہور (نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی گزشتہ روز لاہور فیصل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے۔ گورنر کے پی کے نے نوید چوہدری کی عیادت کی۔ ملاقات میں نوید چوہدری کے بیٹے عفران نوید، فرقان نوید اور پیپلزپارٹی رہنما اشعر رانا، احسن رضوی و دیگر موجود تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ واقعہ سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے۔ پہلے ہی کہتا تھا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی ہر چیز میں ہے مگر امن و امان قائم کرنے میں نہیں۔ صوبائی حکومت...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی داخلہ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کیس میں اے این ایف، ایف آئی اے اور سائبر کرائم کو متحرک ہوجانا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چئیرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر اعتراض کر دیا۔  نبیل گبول نے کہا کہ کمیٹی میں پی ایس ڈی پی 2025-26 بجٹ کی منظوری ہونی ہے، کم از کم سیکریٹری داخلہ تو کمیٹی میں موجود ہوں۔ اس پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ہم دو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ موجود ہیں۔ کمیٹی میں...
    پلڈاٹ کی جانب سے 16ویں قومی اسمبلی کی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق نئی اسمبلی میں بحث کم اور تیز ترین قانون سازی ہوئی۔پلڈاٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی قانون سازی میں 370 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ قانون سازی میں تیز رفتاری کے باعث ترامیم کی جانچ پڑتال میں کمی رہی جبکہ متعدد قوانین بغیر بحث کے ہی منظور کرلیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حاضری میں کمی رہی اور حاضری 66 فیصد تک کم ہوئی۔پورے سال میں وزیراعظم کی حاضری 18 فیصد رہی، وزیراعظم کی اجلاسوں میں شرکت کا ریکارڈ کم رہا۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے 62 اجلاسوں میں شرکت کی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں...
    ترانوے اجلاس، 212 گھنٹے کام، قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی نے جاری کی۔رپورٹ کے مطابق موجودہ اسمبلی کے کام کا دورانیہ اور ایام گزشتہ اسمبلی کے مقابلے میں کم رہے، ان ایام اور اوقات میں اہم قانون سازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، موجودہ اسمبلی کا 29 فروری 2024 کو افتتاحی اجلاس منعقد ہوا اور پہلے پارلیمانی سال کی مدت 28 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ 16 ویں قومی اسمبلی کے 93 اجلاس ہوئے، 212 گھنٹے کام کیا، 15 ویں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وفود کے تبادلے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ روس کے سفیر نے پاکستانی افسران کو ماسکو اور سائبیریا میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے امریکی قونصلیٹ کی ویزا فیس اور اپائنٹمنٹ کی جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی کی رہائشی لڑکی اور ان کی والدہ نے امریکا کے ویزا کےلیے العمران ٹریولز  کے توسط سے درخواست دی تھی۔انہیں انٹرویوز 25 ستمبر 2024 کو مقرر ہونے کا بتایا گیا اور بینک میں فیس کی ادائیگی کے الگ الگ واؤچر دیے۔ماں بیٹی انٹرویو کیلئے امریکی قونصل خانے پہنچیں تو پتہ چلا کہ ان کا اپائنٹمنٹ نہیں تھا اور مزید پتہ چلا کہ فیس ادا ہی نہیں ہوئی تھی جبکہ فیس ادائیگی کے دونوں ووچرز جعلسازی سے بنائے گئے تھے۔امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے دفعہ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، رمضان میں ہوسکتا ہے عصر کے وقت حکومت کا روزہ ٹوٹ جائے، بانی کے لیٹرز نے تھرتھرلی ڈالی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 3 دفعہ ڈیل کی آفر ہوچکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا  تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ میچ ہارنے پر غصےمیں تھے، عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم کو تباہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی بانی پی ٹی آئی...
    بانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی ہے ، فیصل چودھری کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کرکٹ میچ ہارنے پر غصے میں تھے،عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم کو تباہ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی بانی پی ٹی آئی کی دیسی مرغیاں گنتے رہتے ہیں، یہ ملک کھا رہے ہیں، عمران خان اپنے خرچے پر کھانے کھا رہے ہیں،انہیں جیل میں اے سی کی سہولیات نہیں ہے ۔وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن...
    کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئی شیڈول کے مطابق 16 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات اب 7 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ نویں دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 28 اپریل سے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا۔
    اسلام ٹائمز: جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی...
    ایران نے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے اعلیٰ سطح نے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا...
    اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے۔ عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاستدان اندر پاؤں اور باہر گریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔ کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ...
    اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 فروری 2025ء ) پاکستان کا قرضوں پر سود پونے 10 ہزار ارب روپے کی تشویش ناک سطح تک پہنچ گیا، آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کے واجب الادا قرضوں پر سود کی ادائیگی 10 ہزار ارب روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا قرضوں پر سود 9775 ارب روپے ہے، اگلے سال سود 10 ہزار ارب روپے اور پھر مزید بڑھ جائے گا۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وفاق کا ٹیکس کا ہدف 13000 ارب روپے ہے، 12500...
    عمران خان مزید 10 ماہ قید رہا ہوتے نظر نہیں آرہے : فیصل واوڈا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے،عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان اندرپاں اورباہرگریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظرنہیں آرہے، پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہیں، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے۔ کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا...
    پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس" متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی، ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی، فنانس،...
    مولانا سید ذوالفقار حسین جعفری صاحب نے شاندار انداز میں شہدائے راہ مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مصائب اہل محمدؑ بیان کیے۔ آخر میں سید عباس نقوی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس میں شریک مومنین نے سینہ زنی کی اور شہدائے راہ اسلام کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سردار مقاومت سید حسن نصراللہ اور ان کے باوفا جانشین سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے موقع پر تجدید عہد با شہداء کے عنوان سے ایم ڈبلیو ایم یوسی 3 جعفر طیار ضلع ملیر کی جانب سے مجلس عزا ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس مین مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت حدیث کساء کی...
    پاکستانی شہریوں کیلیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے مختصر وقفے کے بعد شہریوں کو دوبارہ اُزبکستان میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے درخواست کی اجازت دے دی گئی۔ وفاقی حکومت نے پاکستانی ورکرز پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے انہیں ازبکستان میں ملازمتیں تلاش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پابندی ہٹانے کی تجویز کے بعد سامنے آیا۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے نے ازبکستان میں ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد کے لیے کارکنوں کو رجسٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔ بیرون ملک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حکام پر مشتمل ایک خصوصی حکومتی کمیٹی نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے وفاقی وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ تجویز وزارت صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے حکام پر مشتمل ایک اعلی سطح کی کمیٹی نے دی ہے تاکہ نجی تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی ٹیوشن فیس کو قابو میں رکھا جاسکے۔پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق اس وقت نجی کالجز میں طلبہ سے سالانہ 25 سے 30 لاکھ روپے...
    معروف ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم ساحر حسن کو ایس آئی یو نے گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی۔ وکیل فراز فہیم نے موقف اپنایا کہ ساحر حسن کو مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ ساحر حسن کا درخشاں پولیس کے ساتھ تنازع چل رہا ہے، ان کے موکل نے درخشاں پولیس کے خلاف دھمکیاں دینے کا کیس دائر کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے جماعت اسلامی کی دیرینہرکن ،ناظمہ ضلع سکھر مروی احمد اور سابقہ ناظمہ ضلع سکھر عفیرہ احمد کی والدہ زاہدہ التفات کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی زندگی اقامت دین کی جدو جہد میں گزری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کوتاہیوں و لغزشوں سے درگزر کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ عمران خان رہا ہوں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، انہوں نے ایک سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کے لیے پاک فوج کو بلایا جارہا ہے، جب ہر کام کے لیے فوج کو بلانا ہے تو پھر تعریف بھی تو کی جائے، اس وقت آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ سینیئر سیاستدان نے کہاکہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت...
    ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے فکہ پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہیکہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کیلئے فوج کو بلایا جا رہا ہے، جب ہر چیز کیلئے فوج کو بلایا جاتا ہے تو تعریف بھی تو کریں، ہمارے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، آرمی چیف...
    لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu)  نے ملاقات کی۔  ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔  لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu)  بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء  برطانوی...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے اور تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔ درخواست جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی۔ بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔ سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے اور...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 فروری 2025ء ) معیشت میں بہتری کی دعویدار حکومت صنعتی پہیہ چلانے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مزید کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی رپورٹ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
    پشاور(اوصاف نیوز)سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا مولانافضل الرحمن سے رابط، اپنے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کا جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ،جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ پرویز خٹک نے 1988 میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے...
    یہ کہانی کراچی کے پوش علاقے میں رہنے والے کچھ لوگوں کے لائف اسٹائل کا ایک رخ ہے جہاں اول تو کچھ سامنے نہیں آتا اور اگر کبھی آجائے تو پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ برائی کی بنیاد پر بننے والے تعلقات کا انجام اکثر بھیانک ہی نکلتا ہے اور اپنے اندر ایک سبق لیے ہوئے ہوتا ہے۔ یہ کہانی نشے، طاقت اور غرور کی ہے جو ایک چھلے ہوئے کیلے کی تصویر سے ایک خطرناک موڑ لیتی ہے اور ایک نوجوان مصطفیٰ عامر کے درد ناک قتل تک جاتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 3 دوستوں مصطفیٰ، ارمغان اور شیراز کی دوستی کا سفر جانی دشمنی پر کیسے ختم ہوا؟ یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس اور مقتول...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطرکے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ ملاقا ت کررہے ہیں
    پشاور: سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا عندیہ دیا۔اس موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
    سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ س موقع پر پرویز خٹک کے بھاٸی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔  ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔  پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسانی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے ہراسانی پر سزا کے خلافملزم کی اپیل پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔(جاری ہے) سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی عالمی مسئلہ ہے، مردوں کیمقابلے میں خواتین زیادہ ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہراسانی کے معاملے میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبرپرہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سدرہ نے ڈرائیور کے خلاف ہراسانی سے متعلق پنجاب محتسب سے رجوع کیاتھا، محتسب نے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاکستان اور قطر کے مابین انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا...
    سوشل میڈیا پاکستان اور  قطر نے انسدادِ منشیات سے متعلق باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے سفیر  علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر  سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا،  مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر  گفتگو کی گئی، قطر  میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی کا اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر قومی اسمبلی میں تحریری جوابوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر تحریری جواب دیدیا۔ قطر کے سفیر نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔محسن نقوی نے دعوت قبول...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز زیر غور ہے، پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد امداد دینے کی تجویز پر غور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جس کیلئے 10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سے فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے جج جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کی منظوری پر کسی رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا؟ پارلیمنٹ میں آپ کچھ اور یہاں کچھ اور ہی بات کرتے ہیں، فوجی عدالتیں تو بعد میں قائم ہوئی تھیں۔ عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 9 مئی کی دہشت گردی اور جلائو گھیرائو میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق عدالتی حکمنامہ کے خلاف دائر وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ...
    ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔وزیراعظم نے رمضان پیکج کی سمری کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے۔ پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار پانچ ہزار روپے کی کیش مالی امداد فراہم کی جائے گی۔اس پیکج کا مجموعی بجٹ 20 ارب 50 کروڑ روپے کے قریب لگایا گیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے بجٹ سے رمضان پیکج کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے بجٹ سے 2 ارب روپے دینے کی تجویز...
    حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سیبڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینیکی تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کردی۔ وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کردی۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کیتحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینیکی تجویز زیر غور ہے، پیکیج کیتحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار 5 ہزار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی اور ملازمین میں مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا۔ مذاکراتی کمیٹی اور یونینز لیڈران کے مذاکرات ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوئے، یونینز نے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے آحکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی کمیٹی اور یونین لیڈران کے درمیان مذاکرات کل دوبارہ ہونگے۔ یونین رہنمائوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 27 فروری کو دھرنا اور احتجاج ہوگا، دھرنے میں ملک بھر سے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 3 ہزارملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا۔...
    120 ممالک کیلئے ویزا آن آرئیول کی سہولت کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، اب موبائل پر پی باآسانی ویزا حاصل کیا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق 120 ممالک کیلئے ویزا آن آرئیول کی سہولت کیلئے موبائل ایپ لانچ کردی گئی ، پاک آئی ڈی ایپ سے باآسانی ویزا پراسس اور آن لائن اسٹیٹس چیک کیا جا سکے گا۔ایپ کے ذریعے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم سے با آسانی ویزا حاصل کرسکیں گے ، نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ایپلی کیشن کےذریعےبزنس اورٹورسٹ ویزا لےسکیں گے اور ایپلی کیشن میں فیس ریڈنگ، پاسپورٹ اور ڈاکومنٹ ریڈنگ کے فیچر بھی متعارف کرائے گی۔ یاد رہے گذشتہ سال حکومت نے 126 ممالک کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمیٹی روم میں اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے بارے میں وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ، محسن نقوی نے ضروری تبدیلیوں کے بعد ماسٹر پلان دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی، نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے پروجیکٹ پر مرحلہ وار عمل درآمد ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ...
    لاہور: امریکی الینائے یونیورسٹی کی سائنسداں کیتھرین میچم نے پودے کو شدید گرمی میں بھی زندہ رکھنے اور فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار’’ 30 تا 50فیصد‘‘ بڑھانے والی انقلابی ٹکنالوجی دریافت کر لی۔ تقریباً ہر پودے میں RuBisCO نامی خامرہ (انزائم ) ملتا ہے جودرجہ حرارت بڑھنے پرایک زہریلا مادہ بناتا ہے، اس زہریلے مادے سے پودے کی پیدوار ’’50 فیصد‘‘ تک گھٹ جاتی ہے۔ یہ عمل ’’photorespiration‘‘کہلاتا ہے، کیتھرین نے بیج آلووں( seed potatoes) کے نیوکلس میں بائیوٹکنالوجی کی مدد سے ایک جین داخل کیا۔ پودے نکلے تو جین نے ایسے پروٹینی مادے بنائے جنھوں نے RuBisCO کا بنایا زہریلا مادہ ختم کر دیا۔ آلو کی یہ نئی قسم کاشت کی گئی تو نہ صرف...
    ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔پاکستان میں 15 فروری 2025 تک...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں برطانوی نژاد پاکستانی فیملی سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاپنگ مال سے واپسی پر فیملی کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا۔ کراچی: داماد کی فائرنگ سے زخمی ساس چل بسیکراچی کے علاقے اعظم بستی میں داماد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ساس دم توڑ گئی۔ مقدمے کے مطابق مسلح ملزمان نے طلائی زیورات، نقدی اور ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔متاثرہ شہری احسن لطیف نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
    ویب ڈیسک:  نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمیٹی روم میں اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ  کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے بارے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ، محسن نقوی نے ضروری...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے ٹیکس مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سبسڈی دینے اور ذرائع آمدن ظاہر کرنے سے چھوٹ کے معاملات ابھی طے نہیں ہوسکے۔ ٹیکس حکام نے ایک بار پھر کاروباری طبقے کی طرف سے پہلی مرتبہ گھر، دکان یا دفتر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے کے مساوی ایمنسٹی دینے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل ہاؤسنگ سیکٹر ٹاسک فورس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جائیداد کی خریداری پر ٹیکسوں میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارشات کے بارے میں...
    کراچی: ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں، انھوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کومعطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے ایک اورویڈیو بیان جاری کردیا، مصطفی عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں۔  مقتول نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ20 روز تک ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے کچھ نہیں کیا، 20 دن پولیس میرے بچے کی کردار کشی کرتی رہی،  ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی انویسٹی گیسن ساؤتھ علی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مغوی نوجوان مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا۔ حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفی کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ قتل کیسے کیا گیا اس حوالے سے پوسٹ مارٹم سے مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ ملزمان نے پہلے ا?ہنی راڈ ماری اور بعد میں فائرنگ کی یہ کہنا...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا میچ عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے دیا گیا 4 لاکھ امریکی ڈالرز کا باکس آلاٹ ہوا تاہم محسن نقوی نے 30 نشتوں والے باکس پر عام باکس کو ترجیح دی ہے۔ محسن نقوی نے بورڈ کی آمدن بڑھانے کے لیے باکس سیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جس کو فروخت کر کے رقم پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔ پاکستان میں 15...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو ‘ہیپی فیملیٹائنز ڈے’ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خاندان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "اگنی ہوترینز، شرمانینز اور خانینیز کو فیملیٹائنز ڈے پر نیک تمنائیں۔” سلمان خان کی جانب سے ‘فیملیٹائنز’ کی اصطلاح کا استعمال ویلنٹائن ڈے کی روایتی محبت کے جشن کے لیے ایک منفرد انداز ہے۔ اس پوسٹ نے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل کی اوربہت سے لوگوں نے سلمان خان کے محبت پھیلانے کے اس اقدام کو سراہا جو رومانوی تعلقات سے بالاتر ہے۔ پیشہ ورانہ محاذ پر، سلمان خان اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت  کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ  ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس...
    (ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔  ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل  پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین قریشی غیر حاضر رہے تھے جبکہ اسلم گھمن، ریاض فتیانہ،مقدار علی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ امریکہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جہاں انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان سے مثبت بات چیت کی۔ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کو اس لعنت کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلیے ٹیکس مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے سبسڈی دینے اور ذرائع آمدن ظاہر کرنے سے چھوٹ کے معاملات ابھی طے نہیں ہوسکے۔ ٹیکس حکام نے ایک بار پھر کاروباری طبقے کی طرف سے پہلی مرتبہ گھر، دکان یا دفتر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے کے مساوی ایمنسٹی دینے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ حکومتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ایک روز قبل ہاؤسنگ سیکٹر ٹاسک فورس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جائیداد کی خریداری پر ٹیکسوں میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنیکی سفارشات کے بارے میں بتایا،...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر ملاقات کررہی ہیں
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے۔ پارٹی قیادت سے غلطیاں ہوئیں، جنہیں ہم چھپا رہے ہیں، شیر افضل مروت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں،جنہیں ہم چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسد قیصر سے کہا کہ آپ شاہد خاقان عباسی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریجنل مینجرز نے کئی ملازمین کو برطرفی کے لیٹرز جاری کر دیے ہیں، جبکہ کچھ کو زبانی طور پر بھی نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کو متعلقہ اکاونٹ آفیسرز سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آل پاکستان ورکرز الائنس نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ورکرز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کی جانب سے ابھی تک کوئی براہ...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے اور غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق...
    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومتی "رائٹ سائزنگ پالیسی" کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے پچیس سے چھبیس سو ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔
    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیکہا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران" غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔  "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔  بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔  آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادت ترک...
    سٹی 42 : یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو فوری طور برطرف کرنے کے آرڈرز جاری کر دیئے  گئے ،یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو واجبات کلیئر کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر برطرف کرنے ری سٹرکچرنگ پلان کی آڑ میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فارغ کیا جا رہاہے۔  بانی کا غصہ، 21 اکتوبر کے  واقعہ پر اب اہم ارکان کو سزا سنا دی
    اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقا سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم اور زین...
    فوٹو: فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا، بانی نے ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ 26 ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، عمران خان راولپنڈی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26... بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن...
    اسلام آباد:حکومت نے رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ صیام میں ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہ رمضان المبارک میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی...
    کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارشا نامی لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی،  اس لڑکی نے ہی ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا۔ اغوا کےبعد دوستوں کے ہاتھوں قتل مصطفی عامر کی والدہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ،واپس آنے کے بعد لڑکی کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوگئی تھی سال 22 دسمبر 2025 کو لڑکی امریکہ سے واپس آئی تھی،  لڑکی اگست 2024 میں پڑھنے کے لیے امریکہ چلی گئی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورۂ امریکا پر بھی گفتگو ہوئی جہاں انہوں نے امریکی کانگریس کے اراکین سے ہونے والی مثبت ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے عالمی...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔اس موقع پر محسن نقوی کے حالیہ دورۂ امریکا سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقاتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ امریکا کے دورے میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں جن میں دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس...
    سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر میں شناخت چھپانے کے لیے غیر ملکی سمز کا استعمال بڑھ رہا ہے، ایف آئی اے پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگرس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔ ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحۂ عمل ترتیب دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مزید پڑھیں: مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا نے ہتھکڑی لگا کر مزید بھارتی ڈی پورٹ کردیے محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی ایک...