کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے جماعت اسلامی کی دیرینہ
رکن ،ناظمہ ضلع سکھر مروی احمد اور سابقہ ناظمہ ضلع سکھر عفیرہ احمد کی والدہ زاہدہ التفات کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی زندگی اقامت دین کی جدو جہد میں گزری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کوتاہیوں و لغزشوں سے درگزر کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سکھر ، پنشن اصلاحات کیخلاف سیپکو ملازمین کا مظاہرہ

سکھر(نمائندہ جسارت )سیپکو پینشنرز ویلفیئر ٹرسٹ سکھر سندھ کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن اصلاحات کے نوٹیفکیشن کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین، جن کی قیادت عبدالحکیم منگی، نذیر احمد چنپ، گلزار احمد شیخ، آفتاب احمد پھلپوٹو، اعظم خان، زاہد شاہ اور دیگرکررہے تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں میں لیو انکیشمنٹ اور پینشن اصلاحات کے نام پر نوٹیفکیشن جاری کر کے پینشنرز کو نظر انداز کیا ہے، جو ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواوں کو مہنگائی کے اس دور میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے کچھ عرصہ قبل وفاقی کابینہ کی منظوری سے ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کی رقم کی ادائیگی کی منظوری دی تھی، لیکن صدر پاکستان کی جانب سے دستخط کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اس اقدام نے ریٹائرڈ ملازمین کو سخت مالی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔مظاہرین نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پینشن اصلاحات سے متعلق ملازمین مخالف نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے۔ ساتھ ہی پی اینڈ پینشن کی سفارش کے مطابق میڈیکل الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے، ایڈہاک الاو ¿نس کو ریگولر تنخواہ میں شامل کیا جائے، اور ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔

متعلقہ مضامین