ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔وزیراعظم نے رمضان پیکج کی سمری کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے۔ پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار پانچ ہزار روپے کی کیش مالی امداد فراہم کی جائے گی۔اس پیکج کا مجموعی بجٹ 20 ارب 50 کروڑ روپے کے قریب لگایا گیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے بجٹ سے رمضان پیکج کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے بجٹ سے 2 ارب روپے دینے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس پیکج کے بجٹ میں میڈیا مہم، مالیاتی اداروں کے چارجز، نادرا فیس اور دیگر اخراجات بھی شامل ہوں گے۔اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا .

بلکہ اس کا براہ راست نقد مالی امداد کی صورت میں مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج پیکج کے

پڑھیں:

رمضان پیکیج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری  

ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری کر دئیے۔

 ذرائع کے مطابق  وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا، وزارت آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکیج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔

 وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے، پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔

 وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، اس بار وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ جاری کر دیا گیا
  • وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 9999شارٹ کوڈ استعمال کیا جائیگا،احکامات جاری
  • رمضان پیکیج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری  
  • ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ’’وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج‘‘ دینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟
  • حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
  • ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج : اس بار عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟
  • وفاقی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں