وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے امریکی قونصلیٹ کی ویزا فیس اور اپائنٹمنٹ کی جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی کی رہائشی لڑکی اور ان کی والدہ نے امریکا کے ویزا کےلیے العمران ٹریولز  کے توسط سے درخواست دی تھی۔

انہیں انٹرویوز 25 ستمبر 2024 کو مقرر ہونے کا بتایا گیا اور بینک میں فیس کی ادائیگی کے الگ الگ واؤچر دیے۔

ماں بیٹی انٹرویو کیلئے امریکی قونصل خانے پہنچیں تو پتہ چلا کہ ان کا اپائنٹمنٹ نہیں تھا اور مزید پتہ چلا کہ فیس ادا ہی نہیں ہوئی تھی جبکہ فیس ادائیگی کے دونوں ووچرز جعلسازی سے بنائے گئے تھے۔

امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے دفعہ 420، 468، 471، 109 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، پولیس نے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

کراچی:

شہر قائد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سید رحیم شاہ عرف طورے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کے 17 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف پوسٹ کرنے پر فیصل آباد سے ملزم گرفتار
  • کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
  • مویشی چرانے والے سسر، بہو گرفتار
  • دبئی میں ویزا درخواستوں کیلئے نیا تیز ترین اے آئی سسٹم ’سلامہ‘ متعارف 
  • تصاویر کے ذریعے طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
  • انسانیت کی خدمت کی منفرد مثال،بیٹی کی کینسر سے موت ، باپ نے غیر منافع بخش اسپتال قائم کرنے کیلئے دولت عطیہ کر دی
  • کراچی، پولیس نے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس:عدالت نے اداکار ساجد خان کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
  • پشاور، خاتون بھاگتے چورکو پکڑ لیا، وڈیو سامنے آگئی