شہید حسن نصراللہ و شہید ہاشم صفی الدین سے تجدید عہد، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کی جانب سے مجلس عزا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
مولانا سید ذوالفقار حسین جعفری صاحب نے شاندار انداز میں شہدائے راہ مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مصائب اہل محمدؑ بیان کیے۔ آخر میں سید عباس نقوی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس میں شریک مومنین نے سینہ زنی کی اور شہدائے راہ اسلام کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سردار مقاومت سید حسن نصراللہ اور ان کے باوفا جانشین سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے موقع پر تجدید عہد با شہداء کے عنوان سے ایم ڈبلیو ایم یوسی 3 جعفر طیار ضلع ملیر کی جانب سے مجلس عزا ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس مین مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری سید محمد عباس رضا نقوی نے حاصل کی، لئیق آغا، ثمرسعید رضوی اور عباس نقوی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ حجت الاسلام مولانا سید ذوالفقار حسین جعفری صاحب نے شاندار انداز میں شہدائے راہ مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مصائب اہل محمدؑ بیان کیے۔ آخر میں سید عباس نقوی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس میں شریک مومنین نے سینہ زنی کی اور شہدائے راہ اسلام کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہدائے راہ نقوی نے
پڑھیں:
سید عباس عراقچی نے امریکہ کو منتقل کرنے کیلئے عمانی وزیر خارجہ کو ایران کا موقف پیش کر دیا
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں بدر البوسعیدی نے امریکہ کیساتھ مذاکرات کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے عمان پر اعتماد کرنے کیلئے اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ظالمانہ و غیر قانونی امریکی پابندیوں کے خاتمے اور جوہری پروگرام پر وائٹ ہاوس کے ساتھ ایران کے بالواسطہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، جس کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے "مسقط" میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے ابھی کچھ ہی دیر قبل اپنے عمانی ہم منصب "بدر البوسعیدی" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات اور علاقائی مسائل و صورت حال پر عمان کے ذمے دارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے امریکہ و ایران کے مابین بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کو اسی ذمے داری کی کڑی قرار دیا۔ سید عباس عراقچی نے ایران_امریکہ تناو میں کمی کے موضوع پر توجہ دینے کے لئے اپنے عمانی ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب بدر البوسعیدی نے ایرانی وفد کو عمان آنے پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے عمان اور ایران کے درمیان تعلقات کو بے مثال قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عمان پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر عمانی وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی کو آج کے بالواسطہ مذاکرات کے متوقع انتظامات اور مقدمات سے آگاہ کیا۔ اسی طرح ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے سلسلے میں سید عباس عراقچی نے امریکی فریق کو منتقل کرنے کے لیے عمانی وزیر خارجہ کو تہران کا موقف اور نقطہ نظر فراہم کیا۔ یاد رہے کہ آج مسقط میں امریکہ و ایران کے درمیان باضابطہ طور پر بالواسطہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور امریکی وفد کی قیادت ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائںدہ برائے مشرق وسطی امور "اسٹیو ویٹکاف" کر رہے ہیں۔