2025-03-22@20:40:02 GMT
تلاش کی گنتی: 28342
«نورانی کی»:
(نئی خبر)
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے جانے والا ون ڈے میچ قرار دیا گیا ہے۔ اس میچ نے ورلڈکپ 2023 سے 23 فیصد زائد ویورشپ حاصل کرکے انڈیا میں کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد ریکارڈ حاصل کیا۔ آئی سی سی کے مطابق اسٹار اسپورٹس پر اس میچ کی براہ راست نشریات کو 137 ارب جبکہ جیو ہاٹ اسٹار چینل پر 110 ارب منٹس کا ’واچ ٹائم‘ مل گیا جو انڈیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی دعویٰ جھوٹ، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا، پی سی بی آئی سی سی کے بیان کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری جاری، بوئنگ کمپنی نے کنٹریکٹ حاصل کرلیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کمپنی کو امریکی فضائیہ کے لیے جدید ترین لڑاکا جیٹ بنانے کا ٹھیکہ دے دیا۔ ایف فورٹی سیون طیارے پر 3 سو ملین ڈالرز لاگت آئے گی، بغیر پائلٹ طیارے کو دنیا کا کوئی ریڈار یا جہاز ڈیٹیکٹ نہیں کرسکے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے خصوصیات بھی بتادیں۔ ٹرمپ نے گفتگو...
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرفی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 260روپے فی کلو پرمستحکم رہی ۔(جاری ہے) اس کے برعکس شہر کے مختلف مقامات پردکانداروں کی جانب سے گراں فروشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا اور برائلر گوشت سرکاری نرخنامے 595روپے کی بجائے 680روپے سی700روپے کلو تک فروخت ہوا۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایاہے کہ غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ دار حماس ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے لیے قائم مقام امریکی مندوب ڈوروتھی شیا نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور لڑائی کے دوبارہ شروع ہونے کی مکمل ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔ اگر حماس گزشتہ امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے عبوری منصوبے کو قبول کر لیتی تو ہر جانی نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔
---فائل فوٹو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اعترافِ جرم کے بعد پھر انکار کر دیا۔جس پر عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جا سکے، ملزم نے پہلے اعترافِ جرم کی ہامی بھری اور پھر اس سے انکار کر دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہارمصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا...
مشال یوسفزئی (دائیں)، صنم جاوید (بائیں) —فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواستِ ضمانت پر ان کے وکیل سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواست ضمانت پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ صرف بولنے پر انسداد دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاویدپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ صرف بولنے پر 14 مقدمات انسداددہشت گردی کے بنادیے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر ن لیگ نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر ن لیگ نوازشریف اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا، بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس آج 11 ویں روز بھی معطل ...
اداکارہ نازش جہانگیر کو بڑا ریلیف مل گیا، اداکارہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف دائر کر رکھا ہے۔ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ آج عدالت میں...
بھارت میں جج کے گھر آگ لگنے کے بعد بڑی تعداد میں رقم برآمد ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کے سرکاری گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ جج کے گھر والوں نے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران جج کے گھر سے 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی۔ آتشزدگی کے وقت یشونت ورما گھر میں موجود نہیں تھے۔ مزید پڑھیں: بھارت; مشہور یونیورسٹی کے پروفیسر طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے کچھ عرصہ قبل جج یشونت ورما کا تبادلہ دہلی ہائیکورٹ سے الہٰ آباد ہائیکورٹ کردیا گیا۔ جج یشونت ورما کے خلاف 2018...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کے تبادلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ درخواست گزار ترقی حاصل کرکے گورنمنٹ پریمیئر کالج میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات ہوا تھا۔ کالج پرنسپل نے بغیر شوکاز جاری کیے درخواست گزار کی خدمات ڈائریکٹر کالجز کو واپس کر دیں۔ درخواست گزار 17 گریڈ کا افسر ہے، کالج پرنسپل کے پاس تبادلے کا اختیار نہیں۔ کالج انتظامیہ کے وکیل نے مؤقف دیا کہ درخواست گزار کالج انتظامیہ کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے۔ درخواست گزار پہلے بھی مسلسل دو ماہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا تھا۔ درخواست گزار...
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان بابراعظم نے اسپنر کیخلاف پیش آنے والی مشکلات پر مجھ سے فون کرکے مدد طلب کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور (انکے کزن) بابراعظم نے اسپنر کیخلاف مشکلات پیش آنے پر انہیں فون کرکے مدد طلب کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے فون پر مجھے کہا تھا کہ عمر بھائی، مجھے اسپنرز کیخلاف تھوڑی مشکل ہورہی ہے، وہ اکثر مڈ وکٹ پر اسپنرز کیخلاف وکٹ گنوا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی...
لاہور: پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن میں موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کی نسبت راتیں قدرے ٹھنڈی ہیں جب کہ آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ 18اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
تہران(نیوزڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکيں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہيں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سپیشل بچوں کو عید گفٹ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار سپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سپیشل طلبا کو عید گفٹ دیے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور میں تین سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کر کے بچوں کو عید گفٹ پیش کیے۔ ان اداروں میں گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن، گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن، اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن شامل ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا...
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، واحد کینسر اسپتال تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن اور59 افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بمباری کرتے ہوئے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی مکمل تباہ کردیا۔اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن جبکہ 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے کینسر اسپتال کو 2017 میں ترکیہ کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے سے دوبارہ تعمیر کیا تھا اور یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوج نے رفح میں بھی زمینی آپریشن اور شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک افغان طور خم بارڈر 27 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا جس کے بعد مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہو گئی تاہم ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد بحال کر دیا گیا جس کے بعد آج سے افغانستان کو پیدل آمدورفت شروع ہو گئی ہے تاہم صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہو گی، سرحدی گزرگاہ 26 دن بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے کھولی گئی تھی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں، فائرنگ سے پاکستان اور...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی عمرہ ادائیگی، زیارتِ خاص کا شرف بھی حاصل اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے تھے۔ وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ...
اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟ جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس دن کا اعتکاف فاسد ہوا ہے صرف اس کی قضا کرنا ضروری ہوتا ہے۔اور اس کی قضا کا طریقہ یہ ہےکہ ایک دن، رات روزے کے ساتھ مسجد میں اعتکاف کرے، خواہ رمضان میں کرے یا رمضان کے بعد، یعنی غروبِ آفتاب سے پہلے مسجد چلا جائے اور اگلے دن روزہ رکھے اور پھر غروبِ آفتاب کے بعد واپس آجائے، عورت گھر میں نماز کی جگہ پر اعتکاف کرلے۔البتہ عید الفطر کے دن اور ایامِ تشریق (10 تا 13 ذوالحجہ) میں قضا نہ کرے، کیوں کہ ان 5 ایام میں روزہ رکھنا شرعاً ممنوع ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ On the occasion of Pakistan Day, 23rd March, ISPR's national song Sab Ka Shajra Pakistan. pic.twitter.com/UYRB0hZD8b — Defence Pakistan (@Defence_PK99) March 22, 2025 عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں اس نئے ملی نغمے کا خصوصی پیغام ’ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان‘ ہے جس کا یوم پاکستان کی مناسبت سے ملکی ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ خصوصی اجرا کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے 23...
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انھوں نے امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی حکام سے ملاقات بھی کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا ...
شوہر کے فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے بینیفشری ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز کراچی :شوہر بینکار عاطف محمد خان کے فراڈ کیس میں میک اپ آرٹسٹ، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے بینیفشری ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ نادیہ حسین کے شوہر محمد عاطف خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 10 مارچ کو 64 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔نادیہ حسین کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کیے اور وصول شدہ رقم پر...
غزہ میں حالیہ اسرائیلی بمباری اور زمینی افواج کی پیش قدمی کے بعد جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی معاہدے کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بمباری کا دوبارہ سے آغاز فلسطین کے لوگوں کے لیے دھچکا ہے۔ ہم ان حملوں میں ہونے والی سویلینز ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شدید بمباری جاری ہے اور اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اگر حماس یرغمالیوں کی رہائی پر راضی نہیں...
واشنگٹن( نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے صدر ٹرمپ ایران پر بھر پور دباؤ ڈال رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران دنیا میں دہشت گرد گروپوں...
حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت ہی کرلی ہے، اسی طرح چینی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ قیمتیں مقرر کرنے کی نوید سُنا دی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کیخلاف توجہ دلاونوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی...
یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔ نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس نغمے میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ’ایک دل ایک جان ایک پاکستان‘۔ یوم پاکستان...
ریاض: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ مکہ مکرمہ میں متعدد سعودی حکام نے مسجد حرام میں ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، عون چوہدری، عبدالعلیم خان، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن و دیگر نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی وزیراعظم شہباز شریف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر انکی...
کینٹ کچہری لاہور میں عدالت نے فراڈ کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری 50 ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض منسوخ کر دیے۔ لاہور کی مقامی عدالت نے 50 ہزارمچلکوں کے عوض اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔ عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ، گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے۔ استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری میں دائر کر رکھا ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز 25 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش...
پاکستان کے نوجوان اوپنر حسن نواز جو حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک شاندار اور ریکارڈ ساز سنچری اننگز کھیل کر شہرت حاصل کر چکے ہیں پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے فرنچائز نے انہیں ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے ان کی شمولیت سے ٹیم کو ایک باصلاحیت اوپنر مل گیا ہے جو کسی بھی وقت میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سے قبل حسن...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے مشروط قرار دے دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر بانی پاکستان تحریک انصاف صدق دل سے معافی مانگ لیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ عدالت کو کرنا ہوگا رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کو نظر بند نہیں کیا بلکہ وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں اور قانونی معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ان کے مطابق حکومت کسی...
اٹک:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحصیل نائب امیر، قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ پیپلز کالونی سے متصل خٹک کالونی میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ملک مجاہد عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ قاری نظام الدین کی میت کو پوسٹ مارٹم...
نوجوان بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جس پر ٹیم سے باہر موجود کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے 205 رنز کا ہدف دیا، جسے گرین شرٹس نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت صرف 16 اوورز میں مکمل کر لیا۔ اوپنر محمد حارث نے 41 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں پر...
نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار ریکارڈ سینچری اننگز کھیلنے والے نوجوان اوپنر حسن نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ پی ایس ایل ڈرافٹس میں نوجوان اوپنر کو پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلئیرز ڈرافٹس میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔ فرنچائز نے نوجوان اوپنر کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، جو 2025 کے ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ اس سے قبل حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی تاہم انہیں محض 3 میچز مل سکے تھے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں ناکام...
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ اننگز نے ماضی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار عبدالرزاق کی یاد دلادی۔ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اِن دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ منسلک ہیں اور نوجوان کرکٹر کو ہارڈ ہٹنگ کے حوالے سے اپنی ٹپس دے رہے ہیں۔ عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کے حصہ رہنے والے قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز اور محمد حارث نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ حسن نواز نے پاکستان کیلئے ٹی20 تیز ترین سینچری بنائی اور بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ گرین شرٹس نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان...
سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جارج فورمین کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی موت 21 مارچ کو ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جارج فورمین کی پرورش غریبی میں ہوئی، وہ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹائٹل اور سیکڑوں میچز جیتے۔ جارج فورمین نے 1970ء سے 1980ء کے درمیان 4 شادیاں کیں جبکہ 1985ء میں انہوں نے پانچویں شادی کی اور اسی اہلیہ کے ساتھ وہ آخری دم تک رہے۔ Post Views: 1
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی۔ کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود بولنگ تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔ فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا، بولروں کو...
پانی کی قلت سنگین مسئلہ، فوری اقدامات ناگزیر ہیں: صدر، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کی قلت کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 ءپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے ، ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی بڑھتی...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی جانب سے کیے گئے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے 55 صفحات پر مشتمل کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا، کیس میں ایک ملزم عاطف خان گرفتار جبکہ ایک ملزم فیصل محمود شیخ ضمانت پر ہے۔ عدالت میں جمع کروائے گئے عبوری چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کے بینک اکاؤئنٹس سے فائدہ اٹھانے والوں میں ان کی اہلیہ و اداکارہ نادیہ حسین کے سیلون کا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم آب پر اپنے پیغام میں کہا کہ گلیشئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے، پھر بھی زندگی کو برقرار رکھنے والا یہ وسیلہ بدترین دباؤ میں ہے، دنیا کی تقریباً نصف آبادی سال کے کچھ حصے میں پانی کی کمی کا سامنا کرتی ہے، اربوں لوگ پینے کے صاف پانی تک...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ٹرمپ ایران پر بھر پور دباؤ ڈال رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران دنیا میں دہشت گرد گروپوں...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ زمین سے جڑتے ہیں، تو آپ پوری کائنات کے ساتھ تعلق قائم کرتے ہیں کیونکہ یہ وسیع میدان میں آپ کا نقطہ ہے۔ ایک درخت کو گلے لگائیں، ننگے پاؤں چلیں، بہت سارا پانی پیئیں، صحت بخش غذائیں کھائیں، اپنے پودوں اور پالتو جانوروں سے بات کریں تاکہ صرف اپنے منفرد اور غیر روایتی مہارتوں، حساسیتوں اور تحائف کو جگائیں۔ آپ وہ شعاع ہیں جو کائنات کے ذریعے چمکتی ہے، اور جتنا زیادہ آپ اپنے آپ سے جڑے ہوئے ہیں، آپ کی روشنی اتنی ہی زیادہ چمکے گی۔ منفی: آج آپ کو ذہنی دباؤ محسوس ہوسکتا ہے۔ اہم خیال: خود بننے کےلیے واپس جائیں، بالکل اسی طرح جیسے آپ آئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)اقومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزاءکی سفارش کر دی،آئی جی جیل خانہ جات چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹرتاج حیدر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کو خط لکھے گی اور ان سے رضامندی پوچھی جائے گی۔استحقاق کمیٹی کو سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے بتایا آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چودھری کا جیل میں ٹرائل جاری ہے، انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ چند...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبیٔ کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، آئندہ نسل کی بقا کے لیے...
سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانا لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہو گئے۔ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ بعدازاں شہداء کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آر پی او، ڈی پی او اور پولیس افسران و اہلکاروں نے...
برطانیہ میں محمد سہیل فاروق نامی ایک شخص کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش کے جرائم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں جیوری نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے کہا کہ لیڈز کا کلینکل سپورٹ ورکر محمد سہیل فاروق دہشت گرد گروہ داعش کے لٹریچر سے انسپائر تھا۔ عدالت کے مطابق مجرم نے لیڈز کے ایک اسپتال اور ملک کے ایک خفیہ جاسوسی اڈے آر اے ایف مین وڈ ہل پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس مقدمے کے دوران مجرم کو ایک خود ساختہ تنہا بھیڑیا دہشت گرد کہا گیا ہے۔ Post Views: 1
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ، جس کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یومِ آب پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے آلات کےاستعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے،سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی،واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ یقینی بنایا ہے کہ امریکہ آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے ملک اورقوم کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ویزہ پروسس کے ذریعے قومی سلامتی اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مزید...
برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخلے کی کوشش کے دوران ایک اور تارک وطن موت کی آغوش میں چلا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو یوم کے دوران دوسرا شخص جاں بحق ہوا ہے‘ ایک تارکین وطن ایک اوورلوڈ کشتی میں انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ اسی سفر کی کوشش میں ایک اور شخص دوسرے دن مارا گیا۔ فرانسیسی کوسٹ گارڈز کے مطابق مذکورہ شخص 15 لوگوں کے گروپ میں شامل تھا جسے انہوں نے 80 کے قریب کشتی سے اٹھایا تھا جو بدھ کی رات ڈنکرک سے روانہ ہوئی تھی۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز جب کشتی گریو لائنز کے قریب مسائل کا شکار ہوئی تو مداخلت کرکے...
برطانیہ میں داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کی تقریب میں لندن میں ہائی کمشنر کے ساتھ ہائی کمیشن کے متعدد افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی بوہرہ برادری کی کمیونٹی سروسز، تعلیم کے لیے لگن اور خیرات پر زور دینے کی روایات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی کی روایات رمضان المبارک کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہیں۔ ہائی کمشنر نے تمام مذاہب کی برادریوں کے ساتھ امن اور سماجی انضمام کی اقدار کی پاسداری پر زور دیا اور انہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل دیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) دنیا بھر میں بچے، پناہ گزین اور نقل مکانی پر مجبور ہونے والے لوگ امدادی مالی وسائل کے بحران سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جو امریکہ کی جانب سے بیرون ملک دی جانے والی امداد روکے جانے سے شدت اختیار کر گیا ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ امدادی مقاصد کے لیے مالی وسائل کی شدید قلت کے نتیجے میں لوگوں کی زندگی کو تحفظ دینے کا کام خطرے میں ہے۔ Tweet URL اس بحران کے باعث چھوٹے بچوں کی اموات روکنے کی جانب پیش رفت بھی ضائع ہو سکتی ہے...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور وفاقی وزیر قانون کی ملاقات میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار بھی موجود تھے۔ صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار عطاء اللّٰہ لانگو نے بلوچستان کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے دونوں وکیل رہنماؤں کو بلوچستان کی صورت حال پر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت...
اسلام آباد: بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عورت مارچ کی قیادت کے خلاف مقدمہ پرامن اسمبلی ایکٹ کے سیکشن 8 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق فرزانہ باری کی جانب سے 100/150 خواتین کے ہمراہ احتجاج کیا گیا۔ مقدمے کے مطابق صدر مسلم طلبہ اور اسلامی نظریاتی پارٹی کے 50/60 کارکنان بھی شہید ملت چوک پر اکٹھے ہوئے۔ طلبہ کے گروپ کی جانب سے عورت مارچ کے شرکا کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران دونوں گروپس کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور فریقین کی جانب سے شہید ملت...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، مگر وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا ہے، جس پر جسٹس جمال نے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچیں۔ ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا سے رخصت کیا۔ عمرہ پر ان کی بچوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دور سے عکس بند کی گئی اس ویڈیو میں مریم نواز اور بچوں کے درمیان جملوں کے تبادلے تو سنے نہیں جاسکتے تاہم چہروں کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچوں سے نرم اور دھیمے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں کچھ بتارہی ہیں کچھ سمجھا رہی ہیں...
لاہور: غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم...
نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار ہوگی، اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1لاکھ 80 ہزار تھی وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159فیصد جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ،وزراء کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہے پاکستان کے انتہائی مخدوش معاشی حالا ت میں وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیروں اور وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، وفاقی وزراء نے اپنی اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور...
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کینال منصوبے کے خلاف جلسے اور گلی گلی احتجاج کرے گی، صوبائی قیادت کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے...
وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن ہے شہباز شریف کی ہدایت پراسٹار لنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی، وفاقی وزیر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا ہے ۔اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن ہے ، وزیرِاعظم کی ہدایت پر انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام...
جس اعلیٰ معیار کا بندہ آپ ڈھونڈ رہے ہیں اس کیلیے کچھ تو کمپرومائز کرنا پڑے گا سال 2017 میں قانون بنا، اب تک نہ چیئرمین مقرر ہوا نہ رولز بن سکے ، ریمارکس سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے ، مگر وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے ۔موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے لیکن وہ کچھوے کی...
205 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا پاکستانی اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پورا کر کے فتح سمیٹ لی۔ سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے آج نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں کرارا جواب دے کر 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی حاصل کر کے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار اور جارحانہ انداز میں کیا، پاکستانی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھے اپنے اتحادیوں کیساتھ مختلف آپشنز پر بات چیت میں مصروف ہے تاکہ پارٹی کیلئے سیاسی جگہ حاصل کرنے کیلئے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیساتھ محاذ آرائی کی سیاست ختم اور جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین کیلئے ریلیف حاصل کیا جا سکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے کچھ رہنمائوں بشمول مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان کو قائل کریں کہ وہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کریں، سوشل میڈیا پر جارحانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن سہولت فراہم...
سرگودھا(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کے دو بہادر جوان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فرض کی راہ میں شہید ہو گئے۔ واقعہ تھانہ لکسیاں پولیس سرگودھا کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جیسے ہی پولیس ٹیم نے ریڈ کیا، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں سرگودھا پولیس کے کانسٹیبلز عمران وینس اور رانا شفیق موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان شدید زخمی ہوئے۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے...
لاہور(آئی این پی)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والے حالیہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کئی مطالبات بھی پیش کئے گئے،پیپلزپارٹی نے کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کو پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے غلط رنگ دئیے جانے کے پیش نظر آئندہ اجلاس کے بعد مشترکہ طور پرمیڈیا کو بریفنگ دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی ندیم افضل چن، حیدر گیلانی اور حسن مرتضی نے پنجاب حکومت کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو شارٹ ٹرم...
سٹی42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یوم آب پر پیغام، کہا گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا حکومت کا ریچارج پاکستان اقدام ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کے ذریعے موسمیاتی سیلاب کے خطرات اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کا موثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ہفتہ کو’’عالمی یوم آب 2025ء‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے...
امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے...
اٹک (نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحصیل نائب امیر، قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ پیپلز کالونی سے متصل خٹک کالونی میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ملک مجاہد عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ قاری نظام الدین کی میت کو پوسٹ مارٹم...
لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ رنگ محل چوک میں علامہ سید جواد موسوی کے اقتدار میں نماز ظہیرین ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے...
محمد جواد : طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمدورفت بحال، صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دی گئی، 21 فروری کو پاک افغان فورسز میں مسلح جھڑپیں ہوئیں، فائرنگ سے طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا، امیگریشن سسٹم کی خرابی کے باعث پیدل آمدورفت تاخیر کا شکار رہی، 25 دن کی بندش کے بعد گزشتہ روز تجارت کے لیے سرحد کھولی گئی۔آج عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کا آغاز کر دیا گیا، طورخم کے راستے روزانہ 10 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، ہر روز 1500 تجارتی گاڑیاں طورخم بارڈر سے...
سٹی42:صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 ءپر پیغام، کہا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں ، توانائی شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں،توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے سٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹار لنک نے سپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد سپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں سٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔ واضح رہے کہ سٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان جمع کروا چکا ہے۔ سٹار لنک نے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا دعویٰ کیا ہے۔ ملک میں 2ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.35 کمی واقع ہوئی جبکہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں پرنٹڈ لان کی قیمت میں 2.90فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.53 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمتوں میں 1.23 فیصد، ڈبل...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کا انعقاد جمعہ کو ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کے ساتھ ساتھ ایس ای سی پی کے چیئرمین، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔ ای سی سی نے وزارت طلاعات و نشریات کی سمری کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔ ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے مختص 5.6 ارب روپے کے بجٹ سے 2 ارب روپے کے استعمال کی...

خیبر پی کے میں سکولوں کی حالت زار : متعلقہ سیکرٹریز بتائیں توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے : آئینی بنچ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) خیبر پی کے میں سکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آئندہ سماعت پر تمام سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے خیبر پختونخوا کے سیکرٹریز سے تحریری وضاحت بھی طلب کرلی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ سیکریٹریز بتائیں کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا، بتایا جائے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری مواصلات کی میڈیکل رپورٹ آئی ہے، رپورٹ 11 بج کر 13 منٹ پر بنوائی گئی جب ہم بنچ سے اٹھ چکے تھے، میڈیکل بورڈ بلا کر اس رپورٹ کا جائزہ لے...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے ساتھی ججز کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا گیا ہے قائم مقام چیف جسٹس...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں گزشتہ روز ریلی نکالی۔ ریلی منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ ریلی میں شامل دس مظاہرین زخمی ہوئے، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس میں سریاب سے 2افراد کی نعشیں لائی گئیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مظاہرے کے باعث شاہراہ کی بندش سے مسافر اذیت کا شکار تھے۔ پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے قومی شاہراہ بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو اور تشدد کیا جس سے خاتون کانسٹیبل...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ کے ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہو گئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔ وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی۔ علاوہ ازیں ترمیم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرپنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پرعزم ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع ہو نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں۔ جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی یوم جنگلا ت پر صوبے بھر میں 15لاکھ...
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی 22مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان باری کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ 22مارچ کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈی سی لاہور فیصلہ نہیں کررہا، عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے‘ حالیہ کچھ دنوں میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کی جلسے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دیدی ہے۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل45 کے تحت دی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں‘ زنا، چوری ، ڈکیتی، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں‘ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیرملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہوگا۔ ایک تہائی قید کاٹ چکے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں‘ ایک تہائی قید کاٹ چکی...
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمدہوئی قمر زمان کائرہ نے قائد جمعیت سے ملاقات ہوئی ملاقات میں مولانا اسعد محمود،انجنئیر ضیاء الرحمان،مولانا اسجد محمود بھی شریک ہوئے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم نے 204 رنز بنائے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مارک چیپمین نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ ڈیرل مچل 17، مائیکل پریسویل 31، جیمز نیشم 3،...
اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی،میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے پر تحفظات کا اظہار کیا، مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوا تھا، میں نے میٹنگ میں بات نہیں کی تھی اندازہ تھا کہ سب کچھ طے ہے، میٹنگ میں سوالات بھی ہوئے،گواہ ہوں کہ حصہ نہیں لیا تھا، میں محسن داوڑ بولا، دوبارہ بولنے کیلئے اٹھے تو ان کو بیٹھا دیا گیا۔میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردیں۔ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر 29 رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے تمام 29 رٹ درخواستیں خارج کردیں۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا اس وقت سے شمار ہوگی جس وقت ان کی سزاؤں پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرے گا۔دورانِ سماعت عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ اور عدالتی معاون شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ گرفتار ملزمان کو...
زاہد بشیر: منگلاڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے مطابق پانی کی آمد 17856 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج 14972 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق منگلاڈیم کی پانی کی سطح نے 1061 فٹ کا لیول عبور کر لیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر پہنچ گئی تھی، جو کہ ڈیڈ لیول تھا تاہم گزشتہ چند دنوں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 11.5 فٹ بلند ہو گئی ہے جس سے ایک نئی اُمید پیدا ہوئی ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا منگلاڈیم کا انتہائی لیول 1242 فٹ جبکہ ڈیڈ لیول 1050 فٹ ہے۔...