اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا دعویٰ کیا ہے۔ ملک میں 2ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.35 کمی واقع ہوئی جبکہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں پرنٹڈ لان کی قیمت میں 2.

90فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.53 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمتوں میں 1.23 فیصد، ڈبل روٹی کی قیمتوں میں0.55 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں0.27 فیصد، بیف کی قیمتوں میں 0.25فیصد،دہی کی قیمتوں میں0.24 فیصد اور نمک کی قیمتوں میں0.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں آلو کی قیمتوں میں 2.05 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 6.07 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 7.08 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 5.59 فیصد، انڈو ں کی قیمتوں میں 6.64 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 1.60 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 1.30 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 0.87 فیصد اور آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 0.60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.0.39 فیصدکمی کے ساتھ منفی1.84 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.35فیصدکمی کے ساتھ منفی2فیصد رہی۔ اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.39فیصدکمی کے ساتھ منفی1.70فیصد کمی واقع ہوئی البتہ 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.40فیصدکمی کے ساتھ منفی 1.12فیصد رہی۔ اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.36فیصدکمی کے ساتھ منفی 0.49فیصدرہی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی سمری منظور کرلی

 

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیرمملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

دو ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

اسپیکر ایاز کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
  • بُلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
  • وفاقی کابینہ نے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی سمری منظور کرلی
  • وفاقی کابینہ کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری
  • چار روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی
  • حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعویٰ؛ ایک ہفتے میں 11 اشیا مزید مہنگی
  • حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعوی، ایک ہفتے میں 11اشیا مزید مہنگی
  • مہر شہریار کا ادارہ مدارس اور یتیم خانوں کے لیے 23  آئی ٹی لیب بنا چکا ہے