City 42:
2025-03-22@12:51:26 GMT

منگلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے تجاوز کرگئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

زاہد بشیر: منگلاڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے مطابق پانی کی آمد 17856 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج 14972 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق منگلاڈیم کی پانی کی سطح نے 1061 فٹ کا لیول عبور کر لیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر پہنچ گئی تھی، جو کہ ڈیڈ لیول تھا تاہم گزشتہ چند دنوں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 11.

5 فٹ بلند ہو گئی ہے جس سے ایک نئی اُمید پیدا ہوئی ہے۔

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

منگلاڈیم کا انتہائی لیول 1242 فٹ جبکہ ڈیڈ لیول 1050 فٹ ہے۔ اس وقت منگلاڈیم میں پانی کی سطح میں ہونے والا اضافہ خوش آئند ہے اور اس کا فائدہ نہ صرف پانی کی ذخیرہ کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ہو گا بلکہ علاقے میں آبی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈیڈ لیول

پڑھیں:

کرپشن ، اختیارات سے تجاوز ، ایس ایچ او جوہر ٹاون محرر، 4 کانسٹیبلز معطل

لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔

چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی

کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے، تھانہ میں کسی سطح پر بھی کرپشن ہوئی تو ایس ایچ او اور محرر بھی جوابدہ ہوں گے

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ذمہ داری سے فرض نبھانے والا آفیسر ہی عہدے کا حق دار ہے،لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا نظام سخت سے سخت ترین بنا رہے ہیں،
الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے کردیے گئے، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل

متعلقہ مضامین

  • تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، بجلی پیداوار میں مزید کمی
  • تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی
  • اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو گا: شیری رحمٰن
  • اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا: شیری رحمٰن
  • کرپشن ، اختیارات سے تجاوز ، ایس ایچ او جوہر ٹاون محرر، 4 کانسٹیبلز معطل
  • ملک کے پانی کی کمی تشویشناک حد تک پہنچ گئی، ڈیمز کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • بری خبر ، خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پنجاب میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ
  • تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم