حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت ہی کرلی ہے، اسی طرح چینی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے الگ الگ قیمتیں مقرر کرنے کی نوید سُنا دی ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کیخلاف توجہ دلاونوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر ملکی معیشت کے حالات ایسے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کو ریلیف دیا جانا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے میں ایک ہزار پولیس اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں ٹرین پر اب 22 سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، بولان اور جعفر ایکسپریس کو جلد بحال کیا جائے گا۔
شاہد عثمان نے کہا ہے کہ کمیٹی چینی کی کمرشل اور گھریلو الگ الگ قیمتوں کے تعین کے لیے 17 اپریل تک کام مکمل کرلے گی۔
وزیر مملکت شاہد عثمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی میں ایک سال لگے گا۔ قومی بچت اسکیموں میں اسلامی سرمایہ کاری نہ ہونے کے توجہ دلاؤ نوٹس پر ایوان کو بتایا گیاکہ 64 ارب روپے کی اسلامی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے فوری ریلیف طبقے کو
پڑھیں:
ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آگئے ہیں، عظمی بخاری
ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آگئے ہیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کے روزگار چھیننے پر آگئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے مرکز بحالی پراجیکٹ کے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا ہے، کے پی حکومت کے محکمہ اطلاعات سے کروڑ روپے سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیئے جاتے ہیں، یہی سوشل میڈیا بریگیڈ دن رات پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف پراپیگنڈے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اور پیسہ احتجاج،جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کیلئے ہر وقت دستیاب ہے لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتے ہیں، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں، تعلیمی اداروں کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی ہیں، پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں میں ابتک لاکھوں نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں، مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، مخالفین عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے میں مصروف ہیں۔