Express News:
2025-03-22@22:11:28 GMT

اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف کیس میں اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

اداکارہ نازش جہانگیر کو بڑا ریلیف مل گیا، اداکارہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے۔

عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔

استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف دائر کر رکھا ہے۔ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے۔

گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ آج عدالت میں پیشی کے بعد عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

واضح رہے کہ کیس کی مزید کاروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ نازش جہانگیر ورانٹ گرفتاری منسوخ نازش جہانگیر کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکن کیخلاف اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیس: ہماری ملاقات کا حکم دیا جائے، والدہ کی استدعا

اسلام آباد کی مقامی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پیر کو دلائل طلب کرلیے۔

ڈیوٹی جج شہزاد خان ملزم کی درخواست ضمانت  بعد از گرفتاری کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق  اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا اس کا ریکارڈ منگوا لیتا ہوں اس کو پیر کو سن لیں گے ، ملزم کی والدہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت حکم دے ہماری ملاقات کرائی جائے ،ہم کل اڈیالہ گئے تو ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی ۔

عدالت نے کہا کہ اس کے لئے ایک علیحدہ پروسیجر ہے آپ اس کو فالو کریں ، ڈیعدالت نے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ نازش جہانگیر مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی پر کیوں اتر آئیں؟
  • پی ٹی آئی کارکن کیخلاف اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیس: ہماری ملاقات کا حکم دیا جائے، والدہ کی استدعا
  • نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، اداکارہ عدالت پیش ہوگئیں
  • عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے
  • فراڈ کیس:عدالت کا اداکارہ نازش جہانگیر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری جاری
  • لاہور، امانت میں خیانت، اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے گئے