لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان  نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم نے 204 رنز بنائے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مارک چیپمین نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ ڈیرل مچل 17، مائیکل پریسویل 31، جیمز نیشم 3، مچل ہے 9، ایشن سوڈھی 10، جیکب ڈفی 2 اور کائل جیمیسن صفر پر آئوٹ ہوئے۔ حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اوپنر محمد حارث 41 بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار سنچری بنائی ور کپتان سلمان علی آغا نے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاحل ہے ۔ سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔ پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹونٹی میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، یہ میچ حسن نواز کے کیریئر کا تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل تھا‘ وہ پہلے دونوں میچوں میں صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔ بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری سکور کی تھی۔ حسن نواز T20I میں پاکستان کیلئے تیز ترین سنچری میکر بن گئے جبکہ پاکستان کے پاور پلے نے چھ اوورز کے بعد 75 رنز بنا کرٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک نیا قومی بیٹنگ ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان نے 49 گیندوں (8.

1 اوورز) میں 100 رنز تک پہنچ کر فارمیٹ میں اپنی ٹیم کی تیز ترین سنچری بنائی۔ پاکستان نے 205 رنز کا ہدف محض 16ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا جو ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل، 2007 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 17.4 اوور میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان نے گیندوں پر ٹی ٹونٹی حسن نواز رنز کا

پڑھیں:

میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا، حسن نواز

آکلینڈ(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز کا کہنا ہے کہ میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، 5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔

22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ میرے گاؤں میں کوئی فرسٹ کلاس کرکٹر بھی نہیں تھا اور میں وہاں سے کھیل گیا، میرے پسندیدہ کرکٹر شعیب ملک ہیں۔

واضح رہے کہ حسن نواز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی 20 میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے لیکن پھر انہوں نے آکلینڈ میں شاندار سنچری اسکور کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا۔

حسن نواز نے پہلی گیند آرام سے کھیلی پہلا رن بنایا تو اطمینان کا سانس لیا پھر پانچویں گیند پر پہلا چوکا لگایا اس کے بعد وہ نہ رکے اور 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

لیہ میں سہولیات نہ تھیں، اسلام آباد آئے اور کشمیر پریمیئر لیگ میں رن بنائے تو وسیم اکرم نے تعریف کی تھی۔

چیمپئنز ٹی 20 کپ میں کارکردگی دکھانے پر نیوزی لینڈ جانے کا ٹکٹ ملا، آکلینڈ میں انہوں نے بتادیا کہ ہنر کو چانس ملے تو پنپتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • 22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے
  • حسن نواز کی شاندار سنچری ،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب
  • حسن نواز کی تیز ترین سنچری پر بابر اعظم اور محمد رضوان کا ردعمل
  • میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا، حسن نواز
  • 22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے
  • ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
  • نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے کونسے نئے ریکارڈ اپنے نام کیے؟
  • حسن نواز کی 44 گیندوں پر شاندار سنچری، کیویز کو شکست، تیسرا ٹی 20 شاہینوں کے نام
  • حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی